فونٹ ساز متوجہ ہوں‌

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم جناب جمیل نستعلیق ، علوی فونٹ بنانے والے اور دیگر فونٹ ساز صاحبان اور (جناب ظہور احمد سولنگی صاحب آپ نے کہا کہ میرا مشورہ بیکار گیا۔ نہیں‌حضرت آپ کا مشورہ بیکار نہیں‌جائے گا ۔ آپ اپنا مشورہ دیجئیے ۔ شاہد کوئی نئی بات سامنے آجائے)۔ میں نے صرف اس لئے جمیل صاحب سے مشورہ مانگا تھا کہ وہ فونٹ بنا چکے ہیں اور اب اپنے کام میں الحمد اللہ ماہر ہوچکے ہیں (اللہ تعالیٰ انہیں اور سب کو اور علم سے نوازے ) میں کس طرح ان فونٹس کو ڈوٹڈ کی شکل میں‌لے کر آوں کیونکہ میرا کاتب نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے کورل ڈرا آتا ہے مجھے سمجھ نہیں‌آرہی کہ میں‌الفاظ کو کس طرح‌ٹریسوں اوپر سے یا نیچے سے یا درمیان سے ۔ ج چ خ ح ن وغیرہ سے آسان تھے اسلئے ٹریسے گئے ۔ اگر میں‌الفاظ کو ٹریستا ہوں‌تو ان کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ آپ ناراض نہ ہوں ۔ اپنا مشورہ دے دیں کیونکہ مشورہ میں برکت ہوتی ہے۔ دراصل میں یہ فونٹ بچوں‌کی ورک بک کےلئے تیار کرنا چاہتا ہوں ۔ جس سے بچوں‌کی لکھائی بہتر ہوسکے۔ مارکیٹ اور انٹرنیٹ پر بہت سے انگریزی ڈوٹڈ فونٹ دستیاب ہیں‌لیکن اردو میں کوئی نہیں‌ ہے اس لئے اس پر کام کرنا چاہ رہا تھا ۔جزاک اللہ خیرا و الحسن الجزا
 

ذیشان حیدر

محفلین
صابر بھائی السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جناب یہ ربط میں‌نے پہلے بھی دیکھا تھا لیکن مجھے یہ بتلائیے کہ آپ کا کام ہوا کہ نہیں اگر ہوا تو اس کے بارے میں‌انفارمیشن تو دیجئے ۔ لیکن یاد رکھئیے کہ ڈوٹڈ فانٹ بنانا ہے
اچھا ذکر کیا ہے لائنوں‌کا تو پھر بتلائیے کہ کس لائن کے کون سا لفظ آنا چاہیے۔
 

محمدصابر

محفلین
ذیشان بھائی کتب تو پرنٹ ہو گئیں۔ خطاط حضرات نے مدد نہیں کی۔ :( بہرحال میں اس پر اپنے محدود وسائل میں رہتےہوئے ان میں بہتر لانے کی جتنی کوشش ہو سکتی تھی وہ کی۔ آپ ڈوٹڈ لائن پر زور دے رہے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا آپ گرے سکیل میں بھی چھپوا سکتے ہیں۔ بچے اس پر لکھنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں۔ آپ مکمل لائن میں فونٹ بنائیں اور پرنٹ کرتے ہوئے اس کی لائن ڈوٹد بھی ہو سکتی ہے اور گرے بھی۔
 
السلام عليكم

ان پیج میں جو حروف یا کلمات درکار ہیں وہ لکھ لیں اور ای پی ایس کی فائل بنائیں کورل ڈڑا کو مجھے علم نہیں لیکن البیسٹریٹر حروف کو منقط بنایا جاسکتا ہے۔ اگر یہ کام چھوٹا ہے نہیں تو بڑے‌ پیمانے پر کرنے کے‌ لیے تو فونٹ ہی بنانا ہوگا
 
Top