فورم Database میں مسئلہ

اسلام و علیکم!
میں‌ایک فورم چلا رہا ہوں جو کہ phpbb میں ہے اور انگلش زبان میں۔
پتہ نہیں کیا بات ہے اکثر اوقات فورم dead ہو جاتا ہے پیغام آتا ہے
کوڈ:
Warning: mysql_connect(): Too many connections in C:\Inetpub\vhosts\mathcity.org\subdomains\forum\httpdocs\db\mysql4.php on line 48

Warning: mysql_error(): supplied argument is not a valid MySQL-Link resource in C:\Inetpub\vhosts\mathcity.org\subdomains\forum\httpdocs\db\mysql4.php on line 330

Warning: mysql_errno(): supplied argument is not a valid MySQL-Link resource in C:\Inetpub\vhosts\mathcity.org\subdomains\forum\httpdocs\db\mysql4.php on line 331
phpBB : Critical Error

Could not connect to the database

اور خود بخود ٹھیک بھی ہو جاتا ہے۔
اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ۔۔۔۔ میں اس شعبہ میں کوئی مہارت نہیں رکھتا ۔۔۔ اس وجہ سے آپ لوگوں کی مدد کا طلب گار ہوں۔

:D
 

نبیل

تکنیکی معاون
عتیق، اس ایرر میسج سے تو یہی لگتا ہے کہ اس وقت ڈیٹابیس سرور ڈاؤن ہوا ہوا ہے۔ کیا تم کسی فری ہوسٹ ‌پر فورم چلا رہے ہو یا یہ باقاعدہ ویب ہوسٹنگ ہے؟
 

زیک

مسافر
اس ایرر سے یہ تو نہیں لگتا کہ ڈیٹابیس سرور ڈاؤن ہے مگر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ڈیٹابیس سرور سے ساتھ کچھ مخصوص تعداد میں کنکشن ہو سکتے ہیں اور اس وقت بہت زیادہ کنکشن ہیں۔

کیا یہ سب مفت کے سرور کے ساتھ ہے؟

اس کا حل شاید بہتر ویب ہوسٹ پر منتقل ہونا ہو۔
 
جواب دینے کا بہت بہت شکریہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی۔۔۔

میں‌فری ہوسٹ پر تو نہیں ہوں البتہ سستی ہوسٹ پر ضرور ہوں۔
اس میں‌ مجھے دو Databases بنانے کی اجازت ہے۔ اور میں ان دونوں Databases کو ہی استعمال کر رہا ہوں ۔ایک MySQL میں‌ہے اور دوسراMicrosoft SQL میں‌ہے اور میں‌Windows Hosting استعمال کر رہا ہوں۔ MS SQL تو ٹھیک چلتا ہے کبھی ڈاؤن نہیں ہوتا لیکن MySQL والا اکثر ڈاؤن ہوجاتا ہے۔
 
Top