فورم کے ایڈٹ ایریاز میں ویب پیڈ انٹگریشن

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کی حالیہ اپگریڈ میں میں نے فورم کے صفحات کے زیادہ سے زیادہ ایڈٹ‌ ایریاز میں اردو ایڈیٹنگ کے لیے ویب پیڈ کو انٹگریٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب فورم کے استعمال سے پتا چلے گا کہ کہاں کہاں یہ کام ہونا رہ گیا ہے۔ ایک مرتبہ اس مسنگ سپورٹ کا پتا چل جائے تو اسے بھی اگلی اپگریڈ کے ساتھ شامل کر دوں گا۔

دو جگہیں تو مجھے بھی پتا چل گئی ہیں۔ ایک تو پوسٹ پیج پر اٹیچمنٹ کی ڈسکرپشن کا ٹیکسٹ ایریا ہے اور دوسرا تلاش کے صفحے پر ایک ایڈٹ باکس ہے۔ باقی جیسا آپ کو پتا چلتا جائے، یہاں بتاتے رہیں۔
 

سیفی

محفلین
فورم کے صفحہ اول کے سب سے نیچے بھی ایک آپشن ہے۔۔۔۔۔۔لاگ ان ہونے کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں بھی کردیں تو اچھا رہے گا۔۔۔






 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا تو خیال ہے کہ اس آپشن کی اب ضرورت نہیں ہے کیونکہ دائیں جانب لاگ ان بلاک موجود ہیں۔ کیا خیال ہے اس نیچے والی آپشن کو سرے سے نکال ہی نہ دیا جائے؟
 

زیک

مسافر
ذاتی پیغام والے صفحے پر اگر رکن کی تلاش والا پاپ‌اپ کھولیں تو وہاں بھی ویب‌پیڈ نہیں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اوپر مذکورہ تمام ایڈٹ ایریاز میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن ٹھیک کر دی ہے۔ اب میرے خیال میں کم از کم فورم کے فرنٹ اینڈ پر ویب پیڈ صحیح طرح انٹگریٹ ہو گیا ہے۔ میں کبھی وقت نکال کر ایڈمن کنٹرول پینل میں بھی اس کا کام مکمل کر دوں گا۔
 

زیک

مسافر
نبیل یہ تبدیلیاں آپ ڈائریکٹ محفل میں کر رہے ہیں، ریپازٹری میں بھی کر دیں پلیز۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، معذرت چاہتا ہوں۔ دراصل میں ڈیویلپمنٹ فورم پر تبدیلی کرنے کے بعد ڈائریکٹ یہاں کاپی کر رہا ہوں۔ میں نے ڈیو فورم پر کمٹ نہیں کیا ہے۔ ابھی کر دیتا ہوں۔
 
Top