فورم کی اپگریڈ 27 مئی کو!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آپ دوستوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ ہم محفل فورم کو انشاءاللہ کل یعنی 27 مئی کو وی بلیٹن کے نئے ورژن پر اپگریڈ‌ کر دیں گے۔ اپگریڈ‌ کا آغاز جرمنی کے وقت کے مطابق شام کے 5 سے 6 بجے کے درمیان ہو کیا جائے گا اور اس میں ایک سے دو گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے۔

فورم کو اپگریڈ کرنے سے قبل مجھے فورم میں شامل کئی موڈ غیر فعال کرنے پڑیں گے یا انہیں ان انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ فورم سوفٹویر کے نئے ورژن کے ساتھ کوئی کمپیٹیبلیٹی کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ اس طرح ہم تقریباً کلین سلیٹ سے دوبارہ آغاز کریں گے۔ لیکن آپ اطمینان رکھیں، انشاء اللہ ہم فورم کا آپریشن سٹیبل ہونے کے بعد تمام ہیکس کو دوبارہ فورم میں شامل کریں گے۔

والسلام
 

جیہ

لائبریرین
اچھا تو نبیل بھائی اس وجہ سے دباؤ میں ہیں:) اللہ کرے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے سر انجام ہو۔ بقول غالب

کام اچھا ہے وہ، جس کا کہ مآل اچھا ہے
 

فر حان

محفلین
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار کے مصداق میں بہت پر امید ہوں نبیل بھائی اللہ آپ کے کام میں برکت عطا فرماے آمین
 

arifkarim

معطل
اچھا تو نبیل بھائی اس وجہ سے دباؤ میں ہیں:) اللہ کرے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے سر انجام ہو۔ بقول غالب

کام اچھا ہے وہ، جس کا کہ مآل اچھا ہے

ہاں لگتا تو کچھ ایسے ہی ہے، دیکھتے ہیں کل کے بعد کیسا موڈ ہوتا ہے نبیل بھائی کا!
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی میری طرف سے نیک خواہشات۔
ان شاء اللہ سب کام میری غیر موجودگی میں بخوبی ہو جائے گا۔
کل میں سارا دن ایک سیمینار میں مصروف رہوں گا، رات کے 11، 12 جا کر فرصت ہو گی۔
 
انشااللہ کامیابی ضرور ہوگی اور توقعات سے زیادہ ہوگی ۔۔۔۔ کامیابی میں خواہش کی شدت کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے
 

تفسیر

محفلین
نبیل بھائی

السلام علیکم

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ میرا تمام تخلیقی کام ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل میں ہے جو تعلیم و تدریس، نان ٹیکنیکل مضامین، علم عروض وغیرہ میں پھیلا ہوا ہے۔ اب یہ شاید سینکڑوں ٹیبل پر مشتمل ہے۔ پی۔ایچ۔پی کی ہر اپگریڈز میں بھی مجھے ان سب کےفونٹس سائز اور ایک آدھ کمانڈ کو تبدیل کرنا پڑا تھا۔ جس میں کافی وقت لگا تھا۔
جب ہم وی۔بلٹن پرگئےتو فونٹ سائز حد سے زیادہ بڑھگے۔ پی۔ایچ۔پی کا سائز18 وی بلٹن کا سائز 7 بن گیا وغیرہ وغیرہ ۔ ورڈس میں کٹ اینڈ پیسٹ کرنے کے بعد اور فائنڈ اینڈ رپلیس کمانڈ استعمال کے باوجود میں تمام ٹیبل کو نارمل کرنے کا کام اب جاکر مکمل ہوا۔
مجھے پتہ ہے کہ آپ اس بات کا خاص طور پر خیال رکھتے ہیں کہ ان زمروں میں ایچ۔ٹی۔ایل آن رہے مگر فونٹس اور کبھی کبھی ایچ۔ٹی۔ایل کمانڈ کے استعمال میں فرق سے ٹیبل کا حلیہ بدل جاتا ہے۔

کیا نئےوی بلیٹن ورژن کا ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل بیک ورڈ کمپیٹ ایبل ہے۔؟
یا
وی بلٹن میں کوئی tool ہے جو آسانی سے فونٹ وغیرہ ایڈجیسٹ کردے۔

اگر نہیں تو کیا آپ موجودہ ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل enable زمروں کا بیک اپ بنا سکتے ہیں؟ تاکہ میں اس پر آف لائن کام کرسکوں اور کسی دوسرے رکن سے مدد لیے سکوں؟ ( میرے اوریجنل مہینوں پرانے ہیں اور دانشکدہ میں ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل نہ ہونے کی وجہ سے وہ تصویری ہیں)۔

شکریہ

والسلام

تفسیر
 

نبیل

تکنیکی معاون
تفسیر، میرے خیال میں وی بلیٹن کا ورژن اپگریڈ کرنے سے آپ کے پوسٹ کردہ مواد کی فارمیٹنگ پر اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
فی الحال ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں ہے جس کے ذریعے مخصوص پیغامات یا زمرہ جات کو بیک اپ کیا جا سکے، البتہ ہم اپگریڈ کرنے سے قبل پوری فورم کے ڈیٹا کو بیک اپ ضرور کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اہل محفل کو مبارک ہو کہ نبیل کی محنت رنگ لائی اور اپگریڈیشن مکمل ہو گئی۔
 

بلال

محفلین
تمام اہلیانِ محفل کو اپگریڈیشن مبارک ہو۔۔۔ اور خاص طور پر نبیل بھائی کو۔۔۔
 
Top