میرے ہزار مراسلے آپ کو کیسے لگے؟ ایک سے زیادہ رائے بھی دے سکتے ہیں۔


  • Total voters
    24

بنت یاسین

محفلین
​
ہوجاتا کسی شخص کو ہمدم کا نشہ ہے​
اکثر کو تو بس قائدِ اعظم کا نشہ ہے​
:zabardast1: ​
شاعر ہے کوئی ، کوئی کہانی میں ہے یکتا​
مضمون نگاروں کو تو کالم کا نشہ ہے​
:dontbother: ​
شادی شدہ انسان بھی مصروف ہے بے حد​
بچوں کا نشہ ہے کبھی بیگم کا نشہ ہے​
:uncle: ​
کھانے میں کوئی سبزی ہی کھانے کا ہی عادی​
بہتوں کو مگر مرغِ مسلم کا نشہ ہے​
:haha: ​
اقبال کے شاہین کو خود پر ہے بھروسا​
ہر آن اسے کوششِ پیہم کا نشہ ہے​
:warzish: ​
سرکارِ دو عالم کو بناتا ہے وہ ساقی​
جس شخص کو بس کوثر و زمزم کا نشہ ہے​
:a2: :aadab: :pbuh: ​
ہنستے ہوئے ہر اک کو بتاتا ہے اسامہ​
فورم پہ لکھا ہے مجھے فورم کا نشہ ہے​
:great: :best::good:​
اوپر رائے شماری میں اپنی رائے درج کرنا نہ بھولیے گا۔​
​
​
​
بہت بہت مبارک ہو۔ بھیا۔
 
بہت عمدہ اسامہ بھائی۔۔۔ محفل کا پہلا نشہ بہت بہت مبارک ہو۔ :) ویسے یہ آپکی ذات بابرکات ہی ہے جس کی بدولت مجھے پہلی بار فعولن کا مطلب سمجھ میں آیا ہے :)
اور مجھے ابھی تک نہیں سمجھ آیا یہ بحر وہر، مجھے تیراکی بھی نہیں آتی شاید اس لیے بھی۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top