میرے ہزار مراسلے آپ کو کیسے لگے؟ ایک سے زیادہ رائے بھی دے سکتے ہیں۔


  • Total voters
    24

ہوجاتا کسی شخص کو ہمدم کا نشہ ہے
اکثر کو تو بس قائدِ اعظم کا نشہ ہے
:zabardast1:
شاعر ہے کوئی ، کوئی کہانی میں ہے یکتا
مضمون نگاروں کو تو کالم کا نشہ ہے
:dontbother:
شادی شدہ انسان بھی مصروف ہے بے حد
بچوں کا نشہ ہے کبھی بیگم کا نشہ ہے
:uncle:
کھانے میں کوئی سبزی ہی کھانے کا ہی عادی
بہتوں کو مگر مرغِ مسلم کا نشہ ہے
:haha:
اقبال کے شاہین کو خود پر ہے بھروسا
ہر آن اسے کوششِ پیہم کا نشہ ہے
:warzish:
سرکارِ دو عالم کو بناتا ہے وہ ساقی
جس شخص کو بس کوثر و زمزم کا نشہ ہے
:a2: :aadab: :pbuh:
ہنستے ہوئے ہر اک کو بتاتا ہے اسامہ
فورم پہ لکھا ہے مجھے فورم کا نشہ ہے
:great: :best::good:
اوپر رائے شماری میں اپنی رائے درج کرنا نہ بھولیے گا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ اسامہ بھائی۔۔۔ محفل کا پہلا نشہ بہت بہت مبارک ہو۔ :) ویسے یہ آپکی ذات بابرکات ہی ہے جس کی بدولت مجھے پہلی بار فعولن کا مطلب سمجھ میں آیا ہے :)
 
بہت عمدہ اسامہ بھائی۔۔۔ محفل کا پہلا نشہ بہت بہت مبارک ہو۔ :) ویسے یہ آپکی ذات بابرکات ہی ہے جس کی بدولت مجھے پہلی بار فعولن کا مطلب سمجھ میں آیا ہے :)
تعریف کا شکریہ، خیر مبارک۔
ارے یوں کہو کہ آپ حضرات کی ذوات باصدبرکات کی بدولت اسامہ نے فعولن سیکھ لیا۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
بھیا یہ جو نیچے ٹیگ کا خانہ ہے ناں جہاں آپ نے کچھ لوگوں کو ٹیگ کیا ہے۔ وہاں لوگوں کو ٹیگ نہیں کیا جاتا بلکہ یہاں شاید دھاگہ کو کچھ مخصوص الفاظ لکھ کر ٹیگ کیا جاتا ہے تاکہ ان الفاظ سے دھاگہ ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
اس جگہ پر لوگوں کو ٹیگ کرنے سے ان کو اطلاع نہیں ملے گی۔ :)
 
بھیا یہ جو نیچے ٹیگ کا خانہ ہے ناں جہاں آپ نے کچھ لوگوں کو ٹیگ کیا ہے۔ وہاں لوگوں کو ٹیگ نہیں کیا جاتا بلکہ یہاں شاید دھاگہ کو کچھ مخصوص الفاظ لکھ کر ٹیگ کیا جاتا ہے تاکہ ان الفاظ سے دھاگہ ڈھونڈنے میں آسانی ہو۔
اس جگہ پر لوگوں کو ٹیگ کرنے سے ان کو اطلاع نہیں ملے گی۔ :)
مطلع کرنے کا شکریہ، میں اب تک غلط سمجھتا رہا ، آپ نے رہنمائی کردی، اب خیال رکھوں گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔
 
:congrats:ہو آپ کو یہ پہلا نشہ
پہلے نشے سے مجھے وہ گانا یاد آگیا۔

پہلا نشہ
پہلا خمار
نیا پیار ہے
نیا انتظار
کر لوں میں کیا اپنا حال
اے دلِ بے قرار
میرے دلِ بے قرار
 
:congrats:ہو آپ کو یہ پہلا نشہ
پہلے نشے سے مجھے وہ گانا یاد آگیا۔

پہلا نشہ
پہلا خمار
نیا پیار ہے
نیا انتظار
کر لوں میں کیا اپنا حال
اے دلِ بے قرار
میرے دلِ بے قرار
تعریف کا شکریہ۔ جزاکم اللہ خیرا۔
مجھے گانوں سے دل چسپی بالکل نہیں ہے۔
 
میں ان تمام حوصلہ افزائی کرنے والوں کا تہ دل سے ممنون و متشکر ہوں:
محفل پرٌخوش آمدید، اسامہ صاحب۔ اپنا کلام کبھی کبھی یہاں بھی ارسال کر دیا کیجئے۔
خوش آمدید سرسری صاحب، ان شاء اللہ آپ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
KwULv.png
واہ، اس غزل سے سرسری نہیں گزرا جا سکتا
اللہ کرے حسنِ نظم اور زیادہ!!! :great::best::zabardast1:
سبحان اللہ
بہت خوب جذب سے بھرپور
اللہ تعالی " نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم " کی کڑی راہوں کو آپ پر آسان فرمائے آمین
عشقِ رسول میں ڈوبی نعت۔
واہ ۔بہت خوب ۔ جزاک اللہ۔
خوبصورت نظم اسامہ بھائی، داد قبول فرمائیے۔

میں اپنی ماں کے پیروں میں سدا بیٹھا رہوں گا اب​
کیسا رہے گا؟​
فعولن میں باتیں کریں اہلِ محفل
بہت ہی بھلا کھیل سوجھا ہے تم کو
بہت خوب سوجھا ہے یہ کھیل بھائی​
کہ اب یاں فعولن کی تکرار ہوگی​
ادھر سے اُدھر سے ملا کر جُلا کر​
غزل اک نئی روز تیار ہوگی​
:)
اسامہ کو سمجھا سکا ہے کوئی کب
اسامہ کو سمجھا بھی کوئی نہیں ہے
کوئی ٹام چاچا سے پوچھے کہ چاچُو!
تری ناک کا بال تھا جو اسامہ
تری آنکھ میں کیوں کھٹکنے لگا تھا؟
اسامہ ہے وہ، سرسری ہو کہ لادن
کہ وہ بھی اسامہ تھا یہ بھی اسامہ
اسامہ کو کب مار سکتا ہے کوئی
کہ ہر پانچویں گھر میں ہے اک اسامہ
اسامہ ہوں میں بھی اسامہ ہے تُو بھی
وہ تھا بُو اسامہ، تُو ابنِ اسامہ
تعارف ہوا جب سے یاں سرسری سے
ہوا سامنا پھر عجب شاعری سے
کہیں آم و اخروٹ کے فائدے ہیں
کہیں جنتوں کے سبھی تذکرے ہیں
اور اب یہ فعولن کا دھاگہ ملا ہے
کہ جس میں ہر اک صاحبِ فن سلا ہے
تخلص عجب سرسری کر رہے ہیں
میاں آپ تو ساحری کر رہے ہیں
سدا اہلِ محفل کی چاہت رہو تم
محمد اسامہ سلامت رہو تم
یہاں اجتماعی سی حمدیں کہیں گے
الف عین سمجھو کہ تیار بھی ہے
ارے یہ بھی کیا خوب دھاگہ ہے صاحب!
محمد اسامہ ہیں انسان اچھے
ہو رحمت و شفقت خدا کی سبھی پر
بہت شکریہ آپ کا اے اسامہ
جب آئے ہیں یاں ہم تو باتیں بھی ہوں گی
قیافی کا دھاگا بھی ہے خوب دھاگا
مگر مجھ کو اس کام میں کچھ مہارت
نہیں ہے،نہیں ہے،نہیں ہے،نہیں ہے
جہاں بحر ہو، شاعری ہو، سخن ہو
وہاں تو مرا ذہن چلتا ہے اچھا
مگر بات تحقیق کی ہو رہی ہو
تو دل میرا گھبرا سا جاتا ہے فوراً
مگر دیکھتا میں رہوں گا اُسے بھی
کہ کام آئیں گے وہ قیافی مرے بھی
کہاں ہو اسامہ؟ کہاں کھو گئے تم؟
اکیلے یہ دل میرا گھبرا رہا ہے
چلو آؤ باتیں کریں چار کہ اب
مجھے ان میں کچھ کچھ مزہ آ رہا ہے
”چلغوزے“ کہانی پر تبصرہ کرتے ہوئے:

:heehee:
اچھی کاوش ہے
محمد اسامہ سَرسَری لکھتے رہیں تو پختگی آجائے گی

:D
واؤ مزیدار کہانی ہے :D
ویلڈن
”دھت تیرے کی!“ نظم پر تبصرہ کرتے ہوئے:
بہت خوب بھیا ! لطف آ گیا پڑھ کر۔۔

مزاح نگاری کے حوالے سے پروفیسر انور مسعود کی بہت قیمتی باتیں اور کچھ راہ نما اصول یہاں دیکھئے۔
http://www.4shared.com/office/6qma4VBn/Shakhsiyat.html?
یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کر لیجئے، اس میں ’’احساس کا پُتلا‘‘ کے زیرِ عنوان پروفیسر صاحب سے ایک طویل انٹرویو ہے۔ ضرور پڑھئے گا۔
دیگر:
بہت خوب اسامہ بھائی
اللھم زد فزد۔۔۔ !
بہت خوب اسامہ بھائی زبردست نظم ہے ۔۔۔ !

اچھی نظم ہے اسامہ، چنگچی کیا رکشا کو کہتے ہیں؟

قہقہے ہی قہقہے۔ہنسی رُکے تو اصلاح کریں! اصل لطف تو وہی اٹھائے گا جس نے "چنگچی" کو "چنگچی" کہہ کر اس پر سفر کیا ہو۔ سارا لطف ہی اس نام میں ہے۔الف عین جی، ’پھٹپھٹیا‘ تو مقامی لفظ ہے اور محض ایک صوتی شباہت کے سبب ایجاد ہوا ہے۔ لفظ "چنگچی" کے اندر اک پورا جہانِ معنی آباد ہے۔لفظی مطلب کچھ بھی ہو یہاں اس کا اصل مطلب ہے: "چین سے در آمد کی گئی سستی ذلت انگیز سواری جس پر سوار ہر شخص کو یہ علم ہو کہ وہ دیکھنے والوں کے لیے ایک پر لطف تماشا ہے"۔ "چنگچی" پر سفر کرنا اور اپنی عزتِ نفس کو مجروح نہ ہونے دینا ہر ایرے غیرے کے بس کی بات نہیں۔ اس کی لیے ریاضت اور مجاہدہ کی چھلنی سے گزرنا پڑتا ہے۔

مزیدار نظم ہے اسامہ بھائی۔ داد قبول فرمائیے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک پر ان گنت درودو سلام
اک پرنور شراکت پر ازحد شکریہ محترم سرسری بھائی

سبحان اللہ
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
مسکرائے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

جزاک اللہ محمد اسامہ سَرسَری
subhan Allah....Allah apko iski jaza dy...hmsha khush rhen...jazakallah khair
بہت خوب داستان لکھی ہے محترم سرسری بھائی
اللہ تعالی آپ کے لیئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین
CleanTouch Urdu Dictionary

یہ انٹرنیٹ سے فری مل جاتی ہے، ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر لیجئے۔
اس میں یہ سہولیات شامل ہیں:
انگریزی سے اردو
اردو سے انگریزی
ہم قافیہ الفاظ
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
محمد اسامہ سَرسَری
”عمومی اطلاع عام“ پر تبصرہ:
لاجواب انداز تحریر ماشاءااللہ
اللھم زد فزد

پہلے تو محمد اسامہ سَرسَری کی باتیں پڑھ کرخوب زارو قطار قہقہے لگائے۔ پھر نیلم کی بات سن کر تا دیر تک گریہ و زاری کے عالم میں روتا رہا۔
( نیلم : بڑے بھائیوں کی باتوں کا برا کبھی نہیں مناتے!)
دلچسپ مزے کی تحریر لکھی ہے، میں بھی خوب قہقہے مار کر ہنسا

آپ نے اپنے دست مبارک ہاتھ سے کیا عمدہ تحریر لکھی ہے:good:۔

اس طرزِ تحریر کا انداز کافی دشوار مشکل ہے، اس سے تو توبہ ہی بھلی اچھی ہے۔ :)

جزاک اللہ عمدہ طرزِ نشاندہی ہے ۔
6904.jpg

انکل وائے یو کالنگ می آنٹی شانٹی​
:atwitsend:
آپ بھی منے کی طرح​
:cautious:
:atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend::atwitsend:
”بتائیے میں نے کونسا محاورہ یاد کیا“ پر تبصرہ:
گو کہ مجھے سر اٹھانے کی فرصت نہیں لیکن میں نے آپ کی تحریر پڑھ ہی لی اور نہ صرف پڑھی بلکہ پسند بھی کی۔

بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔

بہت خوب اسامہ بھائی! اللہ کرے 'زور قلم اور زیادہ'۔

واہ بہت خوب اسامہ صاحب۔! کافی محنت سے قابلِ ستائش تحریر رقم فرمائی ہے ۔ مزہ آ گیا۔۔۔ دیکھیے ہماری تعریف "یہ منہ اور مسور کی دال" بن کر نہ رہ جائے۔

بہت خوب محترم سرسری بھائی
بہت روانی سے چلتا ہے قلم آپ کا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ماشاءاللہ
"لے دے کے " مجھے تو اک ہی محاورہ ایسا ملا ۔ جس کے بارے کہا جا سکتا ہے کہ
آپ اسے یاد کرنے میں کامیاب رہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
دیگر:
"فعولن" کے دھاگے میں دیکھا تھا اس کو​
ہمارے لیے تو ہے یہ نظم باسی​
مگر اب بھی اچھی لگی اے اسامہ!​
سراہیں نہ کیوں پھر الِف عین و آسی
خدا تم کو رکھے سدا یوں چہکتا​
نہیں یہ بیاں میرا ہرگز سیاسی​
بہت خوب لکھتے ہو دل کے قلم سے​
اکاسی، بیاسی، تراسی، چراسی​
قوافی نہیں کوئی باقی کیا غم​
پچاسی، چھیاسی، ستاسی، اٹھاسی​
چرایا ہے کیا خوب میں نے تمہارا​
یہ دھاگا، نہیں شرم مجھ میں ذرا سی!​
مگر یہ بھی سوچو کہ غائب ہوئی ہے​
اسے پڑھ کے محفل پہ چھائی اُداسی​
یہ دھاگا رہے زندہ اور اس کو اک دن​
پڑھے میری پوتی، تمہاری نواسی​

الف عین مشکور ہے سرسری کا
اسی طرح ہیں بھائی یعقوب آسی

فقط شکریہ سرسری کا الف عین؟​
مرے دل پہ چھائے نہ پھر کیوں اداسی​
اگرچہ زمیں تھی اسامہ کی، لیکن​
مری نظم تازہ اور اس کی تھی باسی​
بنائے تھے جھٹ سے کئی میں نے اشعار​
مری بھی تو تعریف کرتے ذرا سی!​
رکھوں گا یہی اب تو امید کاملؔ​
کرے گا مری آ کے تعریف آسی​

محمد یعقوب آسی، الف عین

بہت آداب جناب الف عین صاحب۔
کچھ دنوں سے اِس تاگے پر توجہ نہیں دے سکا، بہت کچھ اَن پڑھا ہے۔ کبھی حاضر ہوؤں گا۔
’’ہوؤں گا‘‘ پرانی لفظیات آ گئی، اسے برداشتئے گا۔ (’’برداشتئے گا‘‘ پتہ نہیں قابلِ برداشت ہے بھی کہ نہیں)۔

اردو محفل پر دو اچھے شاعروں کا اضافہ
ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے باعثِ انبساط ہے
خوش رہیں محمد اسامہ سَرسَری اور کاشف عمران
اللہ کلام میں مزید روانی اور شگفتگی عطا فرمائے آمین

آ اے اسامہ مل کے کریں آہ و زاریاں
دو مِیم مل گئے بھی تو دو نیم ہو گئے
بہت اچھا معلوماتی تاریخی اور معیاری
 

نایاب

لائبریرین
محفل اردو کا نشہ ہے ہی ایسا جو کہ مدہوش کر گراتا نہیں بلکہ گرتوں کو تھام لیتا ہے ۔۔۔۔۔
نشہ محفل اردو مبارک ہو محترم سرسری بھائی
 
Top