فورم پر وکّی

جیسبادی

محفلین
فورم پر جو وکی نظر آ رہی ہے، اس کا کیا مقصد ہے۔ کن ذمرات پر یہاں لکھا جا سکتا ہے۔ کیا یہ دوسری وکی کی طرح ہو گی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر وکی کا مقصد اردو ویب پر پہلے سے موجود وکی کی جگہ اس کا استعمال ہے۔ اس وقت ایک ٹرانزیشن پیریڈ تک دونوں انسٹالیشنز موجود رہیں گی۔ اس دوران پرانے وکی سے مضامین نئے وکی میں شفٹ کیے جائیں گے۔

فورم میں شامل کیا گیا وکی پہلے سے موجود وکی سے کئی طریقے سے مختلف ہے۔ اب یہ اردو centric ہے یعنی اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹڈ ہے اور اردو کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے کسی سپیشل مارک اپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دوسرے اس وکی پر فورم کا یوزر آتھنٹکیشن سسٹم استعمال ہو رہا ہے، یعنی صرف اس فورم کے رجسٹرڈ ممبران اس پر پیج ایڈٹ کر سکتے ہیں اور نئے صفحات بنا سکتے ہیں اور صرف یہی ان صفحات پر تبصرے کر سکتے ہیں۔

جہاں تک اس وکی کے مقاصد کا تعلق ہے تو پہلے کی طرح اس کا مطمع نظر بھی اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ مواد اکٹھا کرنا ہے۔ فورم میں وکی انٹگریٹ کرنے سے لائبریری پراجیکٹ پر کام بھی آسان ہو جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا کی شکل میں ہمارے پاس ایک knowledge base بنانے کے لیے ایک بہترین نظام مہیا ہو گیا ہے۔

آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ وکی پیڈیا پر ریت گھر میں لکھنے کی مشق کریں۔ یہاں کچھ دقت ضرور پیش آئے گی کیونکہ فورم پر لوگ زیادہ تر بی بی کوڈز کے ذریعے فارمیٹنگ کرنے کے عادی ہیں جبکہ وکی مارک اپ نہ صرف اس سے مختلف ہے بلکہ اس میں فارمیٹنگ کے امکانات بھی کچھ محدود ہیں۔ بہرحال ہم کوشش کریں گے کہ وکی میں فارمیٹنگ کی مزید سہولت فراہم کرتے رہیں۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ وکی میں ایڈیٹنگ کے لیے آن لائن وزی وگ ایڈیٹر TinyMCE استعمال کیا جائے۔ یہ کام بھی انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
ریت خانہ نہیں مل رہا۔ ہر طرف کلک کیا۔

کیا برقیائی کتب بھی یہاں شائع کی گئی ہیں (یا کی جائیں گی)؟

کیا TeX ریاضی کی سہولت موجود ہے؟

نبیل، آپ کے تفصیلی جواب کے باوجود کچھ واضح نہیں ہو سکا۔ زمرات بنا دو تو اس کا مقصد سامنے آ سکے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: اس وکی پر وہ مواد منتقل کیا جائے گا جو فی الحال یہاں ہے۔ اس کے علاوہ لائبریری کا سارا کام بھی وکی پر چلا جائے گا۔

یہ سب کرنے سے پہلے اگلے وکی پر زمرے اور خالی صفحے بنانے ہیں تاکہ ایک خاکہ سا تیار ہو جائے۔

ریت‌گھر کا ربط اب وکی ہے پہلے صفحے پر موجود ہے۔
 

دوست

محفلین
اردو وکی اچھا اقدام ہے ۔
کبھی سنا تھا کہ اردو لائبریری کی کتب بھی وکی پر شائع ہوا کریں گی اس سلسلے میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟؟
دوسرے وکی پر بھی اگر فونٹ ایشیا ٹائپ کر دیں تو اجنبی نہ لگے۔
یا آزاد ہونے کی وجہ سے اس پر فونٹ بھی آزاد ہی استعمال ہوسکتا ہے؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اس مرتبہ وکی پر ایشیا ٹائپ فونٹ ہی استعمال ہو رہا ہے لیکن دوسرے فونٹس کا استعمال بھی ممکن ہے۔
 

دوست

محفلین
وکی پر اتنی ڈھیر ساری انگریزی اور وہ بھی نفیس نسخ جیسے بدنما فونٹ میں دیکھ کر میرا دل مچل رہا ہے کہ اس کا اردو ترجمہ فرما دوں۔
اس کی فائلیں بھیج دیجیے گا اگر کوئی ایسا ارادہ ہے تو۔
کیا ایسا ہوسکتا ہے یا انگریری ہی چلانے کا ارادہ ہے؟؟
 

باذوق

محفلین
جیسبادی نے کہا:
فورم پر جو وکی نظر آ رہی ہے، اس کا کیا مقصد ہے۔ کن ذمرات پر یہاں لکھا جا سکتا ہے۔ کیا یہ دوسری وکی کی طرح ہو گی؟
میرے خیال سے یہاں لفظ “زمرہ جات“ آنا چاھئے۔
اعجاز اختر صاحب بھی اس ضمن میں اپنی رائے دیں تو مناسب ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی باذوق، صحیح ترکیب زمرہ جات ہی ہے۔

میں یہاں فورم پر وکی پیڈیا کے بارے میں کچھ بتا دوں۔ فورم پر انٹگریٹ‌کیا گیا وکی پیڈیا دراصل WikkaWiki سوفٹویر ہے جو کہ پہلے سے اردو ویب پر اردو وکی میں استعمال ہو رہا ہے۔ میں جلد ہی اس پر مواد ترتیب دینے کے بارے میں پوسٹ کروں گا۔ ویسے وکی پیڈیا پر تو فورم کا کوئی ممبر بھی کونٹینٹ‌ پبلش کر سکتا ہے۔ جیسبادی نے اس پر Tex نوٹیشن کی سپورٹ کے بارے میں پوچھا تھا۔ وکا وکی کی ڈاکومنٹیشن کے مطابق اس میں میتھ نوٹیشن کی محدود سپورٹ ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ کسی طرح اس وکی پیڈیا میں فارمیٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہوں۔

شاکر: آپ کونسا وکی دیکھ رہے ہیں؟ فورم پر شامل وکی میں تو ایشیا ٹائپ فونٹ‌ ہی استعمال ہو رہا ہے۔

وکا وکی کا ترجمہ کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام نہیں ہے۔ اس کی فائلوں میں موجود ٹیکسٹ‌ ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر ہی ٹرانسلیٹ کرنا پڑے گا۔ وہ ہم وقت کے ساتھ ساتھ کرتے رہیں گے۔ باقی انگریزی کونٹینٹ اس کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی آتا ہے۔ اسے تو کوئی بھی ایڈٹ‌ کرکے اردو میں ترجمہ کر سکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
wijipedia پر تو mediawiki استعمال ہوتا ہے۔ اس کا مارک اپ بھی اچھا ہے۔ چونکہ ارکان دونوں وکی پر لکھیں گے، اس لیے بہتر ہوتا کہ یہاں بھی میڈیا وکی ہی استعمال ہوتا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی میں اس بارے میں ایک مرتبہ پہلے بھی کہیں عرض کر چکا ہوں کہ وکا وکی چونکہ ہم استعمال کرتے رہے ہیں اسی لیے مجھے اس کا کچھ پتا بھی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے phpbb میں انٹگریٹ کرنے کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب ثابت ہوا۔

phpbb میں پیج جنریشن کے لیے ایک ٹمپلیٹ سسٹم استعمال ہوتا ہے جبکہ وکا وکی میں اس کا بہت سادہ سا نظام ہے۔ شاید اسی لیے یہ دوسرے وکی سوفٹویر کے مقابلے میں لائٹ ویٹ اور سریع بھی ہے۔ دوسرے وکی سوفٹویر جیسے کہ میڈیا وکی وغیرہ شاید بہتر مارک اپ سپورٹ کرتے ہیں لیکن انہیں فورم میں انٹگریٹ کرنا قدرے مشکل ثابت ہوتا۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
جیسبادی میں اس بارے میں ایک مرتبہ پہلے بھی کہیں عرض کر چکا ہوں کہ وکا وکی چونکہ ہم استعمال کرتے رہے ہیں اسی لیے مجھے اس کا کچھ پتا بھی تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں اسے phpbb میں انٹگریٹ کرنے کا تجربہ کیا جو کہ کامیاب ثابت ہوا۔

phpbb میں پیج جنریشن کے لیے ایک ٹمپلیٹ سسٹم استعمال ہوتا ہے جبکہ وکا وکی میں اس کا بہت سادہ سا نظام ہے۔ شاید اسی لیے یہ دوسرے وکی سوفٹویر کے مقابلے میں لائٹ ویٹ اور سریع بھی ہے۔ دوسرے وکی سوفٹویر جیسے کہ میڈیا وکی وغیرہ شاید بہتر مارک اپ سپورٹ کرتے ہیں لیکن انہیں فورم میں انٹگریٹ کرنا قدرے مشکل ثابت ہوتا۔

نبیل، آپ یقیناً ٹھیک ہی کہتے ہو گے۔ البتہ انٹیگریشن کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔ کیا صرف صارف کے نام/خفیہ کلمہ کے چکر کو انٹگریشن کہتے ہیں۔

اور پھر یہ کہ ساری دنیا انتگریشن کے پیچھے کیوں ہے؟ ڈفرینشیشن کیوں نہیں کرتے؟ آخر کیلکولس میں تو دونوں ہی پڑھائے جاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، اس انٹگریشن کا مقصد اس بورڈ پر ایک علیحدہ سے مواد ترتیب کرنے کا نظام فراہم کرنا تھا۔ وکی پیڈیا collabroative work کے لیے زیادہ موزوں ہوتا ہے جیسا کہ لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارا ارادہ اس پر تمام ضروری معلومات جمع کرنے کا بھی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک طرح کی knowledge base ہو گی۔

یہ انٹگریشن محض آتھنٹکیشن سسٹم ہی نہیں بلکہ وکی کی آؤٹ پٹ بھی اسی بورڈ کا حصہ ہے۔ میرے خیال میں کسی بھی پورٹل کے مختلف حصوں کو آپس میں زیادہ سے زیادہ مربوط ہونا چاہیے تاکہ صارفین کو ایک unified experience مل سکے۔
 
دوستو،، میرے سامنے وکی پیڈیا کا اردو سیکشن کھلا ہواہے ۔۔۔ آپ لوگ کس وکی کے بارے میں‌بات کر رہے ہیں‌،،، یہاں‌تو صرف آپ کو یہ کرنا ہے کہ اردو کے زیادہ سے زیادہ مضامین یہاں‌ شامل کرنے ہیں‌۔۔۔ یا اردو رسم الخط میں ویب سائٹس ایڈ کرنی ہیں ۔۔ مگر اردو کی ویب سائٹس ہیں‌کتنی ۔۔۔ کوئی بتلاو کہ ہم بتلائیں‌کیا ۔۔۔ شاہد احمد خان
 
Top