فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

سید ذیشان

محفلین
ابھی تک تو کام کر رہا ہے اور کافی اچھا لگ رہا ہے۔ نوٹو فونٹ کا انتخاب بھی خوب ہے۔ ضروریہ سعادت بھائی کی کاروائی ہے۔ :)

پی ایس: پرانے ایموجی رینڈر نہیں ہو رہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
ابھی تک تو کام کر رہا ہے اور کافی اچھا لگ رہا ہے۔ نوٹو فونٹ کا انتخاب بھی خوب ہے۔ ضروریہ @سعادت بھائی کی کاروائی ہے۔ :)
نوٹو میں نوری نستعلیق والی بات کہاں؟
FCoEqFf.png
 

فہد اشرف

محفلین
ابھی بہت سی چیزیں نستعلیق میں نہیں ہیں جیسے ناموں کے نیچے عہدے، زمروں کے نیچے حالیہ لڑیاں، اطلاعات وغیرہ وغیرہ
 

سعادت

تکنیکی معاون
فونٹ اچھا ہے لیکن بگز سے بھر پور ہے۔ میں مہر نستعلیق ایمبیڈ کرنے کا مشورہ دوں گا۔
نوتو کا انتخاب اس لیے کیا تھا کیونکہ اس میں بولڈ وزن دستیاب ہے (جو مہر میں نہیں)۔ البتہ مہر پر مبنی ایک دوسرا تھیم بھی بنایا جا سکتا ہے جسے احباب اپنی سیٹنگز میں منتخب کر سکیں گے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
ابھی بہت سی چیزیں نستعلیق میں نہیں ہیں جیسے ناموں کے نیچے عہدے، زمروں کے نیچے حالیہ لڑیاں، اطلاعات وغیرہ وغیرہ
جی ہاں۔ دراصل جدید نستعلیق فونٹس کے استعمال سے سطر کی عمودی لمبائی (لائن‌ہائیٹ) بڑھ جاتی ہے (عربی خط کے عموماً تمام فونٹس میں ایسا ہوتا ہے، لیکن نستعلیق میں کچھ زیادہ)۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یوزر انٹرفیس کے عناصر کا تناسب بگڑ جاتا ہے۔ اس تھیم میں بنیادی فونٹ نوٹو سینز عریبک یو‌آئی ہے (جو خاص طور پر یوزر انٹرفیسز میں استعمال کے لیے بنایا گیا ہے)، اور جہاں نستعلیق کا استعمال موزوں طریقے سے ممکن ہے وہاں نوٹو نستعلیق کا استعمال کیا گیا ہے۔ ابھی تھیم میں تبدیلیاں جاری ہیں، اور حتی الامکان کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ عناصر کو نستعلیق میں منتقل کیا جا سکے۔

(مہر نستعلیق کے تھیم میں نستعلیق کا زیادہ استعمال ممکن ہو گا کہ اُس کے لیے درکار لائن‌ہائیٹ نوٹو کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔)
 

علی وقار

محفلین
محفل کے منتظمین کو مبارک باد۔ اپ گریڈ کے بعد جو اکا دکا مسائل درپیش ہیں، اُن کا حل برآمد ہو ہی جائے گا۔ مجھے یہ نیا فونٹ پسند آیا۔ اگر ڈارک موڈ بھی لگے ہاتھوں مل جائے تو کیا ہی بات ہو۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
ماشاء اللہ اچھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ریٹنگ بالکل ہی ختم ہو جاتی تو کیا بات تھی کہ سنجیدہ تبصرے نظر آتے۔ماضی میں بھی جب ریٹنگ نہیں تھی تو بہت کام ہوا ہے۔سندھی فورم کو یا تو ختم کر دیا جائے یا وہاں فونٹ درست کر دیا جائے کیونکہ نستعلیق سے وہاں فونٹ بگڑ گیا ہے۔

اب تنظیمی تبدیلیوں کا انتظار ہے۔میرا یہی مشورہ ہے کہ مدیر ایسوں کو بنائیں جو فراخ دل اور ویلکمنگ ہوں۔"آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان ،چل میرے گھوڑے ہندوستان" والوں سے محفل ویران ہی رہے گی۔مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ محفل کی چھت سے دوربین پکڑ کر تاک جھانک کرنے سے اردو کی آخر کونسی خدمت ہو رہی ہے۔
 

علی وقار

محفلین
آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان ،چل میرے گھوڑے ہندوستان"
کیا آپ مدیر بننا چاہیں گے؟ اے کاش آپ یہ تجویز مان لیں۔ دراصل میں نیک نیتی کے ساتھ یہ تجویز پیش کر رہا ہوں۔ ممکن ہے کہ آپ کے مدیر بننے کے بعد اردو محفل میں انقلابی تبدیلیاں آ جائیں۔ اگر آپ مدیر بننے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں تو پھر کم از کم مدیران کے لیے کوئی لائحہ عمل ہی وضع کر دیجیے مرشدی۔ آئے روز بے چارے آپ کے عتاب کا شکار رہتے ہیں۔ :)
شریک کردہ نظم ویسے اپنی جگہ مزے دار ہے۔ اس کے لیے الگ سے شکریہ۔

چھم چھم چھم چھم
آٹھ آنے کی چھالیہ آٹھ آنے کا پان
آٹھ آنے کا پان
آٹھ آنے کا پان
چل میرے گھوڑے ہندوستان
چل میرے گھوڑے ہندوستان

ہندوستان کی پہلی گلی
اس میں رہتے شوکت علی

شوکت علی کو گولی لگی
ساری دنیا رونے لگی

روتے روتے بھوک لگی
کھا لو بیٹا مونگ پھلی

مونگ پھلی میں دانہ نہیں
ہم تمھارے نانا نہیں

نانا گئے دلی
دلی سے لائے بلی

بلی نے دیے بچے
اللہ میاں سچے

سچے سچے جائیں گے
بھائی کی دلہن لائیں گے

بھائی کی دلہن کالی
سو نخروں والی

ایک نخرہ ٹوٹ گیا
بھائی کا منہ سوج گیا
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز سے متعلق مراسلات کو اس لڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے، اور یہاں ہی اس سلسلے کو جاری رکھا جا سکتا ہے۔
 
Top