فنا بھی ساتھ لائی ہوں

La Alma

لائبریرین
اپنی ساری غزلیں نظمیں اپنے سامنے رکھ کر دیکھیں ، حقائق تاثرات پر بھاری ہوتے ہیں :)
آپ درست فرما رہی ہیں .حقائق کی نظر سے دیکھیں تو یقیناً لکھنے کو ان گنت موضوعات ہیں .بس میں زیادہ تر مزاجاً لکھتی ہوں ارادتاً نہیں . بہرحال آپ کی رائے محترم ہے کبھی طبع آزمائی کروں گی انشاء اللہ .:)
 
La Alma

لائبریرین
محترمہ بات بہت واضح ہے محترمہ صائمہ شاہ اپنی جگہ بلکل درست ہیں اور میں اپنی ۔رائے میں صائب ...خود دیکھیں وہ موضوعات میں تنوع اور ندرت کی بات کر رہی ہیں جبکے میں آپ کے خیالات میں ندرت کی توثیق کر رہا ہوں اس کی وضاحت اگر چاہیں تو اس طرح ہوسکتی ہے کے خیالات ایک ہی موضوع پر رہ کر مختلف اسلوب سے بیان ہوسکتے ہیں جیسے بیوفائی یا بچھڑنے کا موضوع لے لیں مگر اسلوب میں ہر شاعر اس پر اپنے طور اشعار لکھیںگے جن میں کوئی شاعر میں یہ صلاحیت ہوگی کے وہ اسی موضوع کو مختلف جہت سے بیان کرے مگر بات بیوفائی یا بچھڑنے کی رہے گی مگر خیالات کی ندرت کے ساتھ اب محترمہ صائمہ شاہ کی نقطہ نظر سے دیکھیں تو وو موضوع میں تنوع کی بات کر رہی ہیں جیسے شاعر کہتا ہے "اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا " والی بات آگے مزید انہوں نے اس کو صراحت کے ساتھ بتایا کے تخلیق اور جدت کے دروازے کھولیں ..ایک ہی سوچ میں محبوس نہ ہوجائیں دنیا بھری پڑی ہے موضوعات سے اپنی صلاحیت وہاں بھی کریں ...
ثابت ہوا داد بھی سیاسی ہوتی ہے .:)
 
La Alma

لائبریرین
اپنے دوسرے سٹائل میں جواب دوں تو کچھ اسطرح ہوگا . . . :D

میں : واہ کیا پالک آلو بنایا ہے آپ نے بہت مزے کا ہے دوسری بار واہ کیا پالک پنیر ہے مزہ آیا تیسری بار واہ کیا ثابت مرچوں کے ساتھ پالک بنایا آپ نے چوتھی بار زبردست کیا ساگ بنایا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پالک کا ....:rolleyes:
صائمہ شاہ : ٹھیک ہے اچھا بناتی ہو ...مگر ہر بار۔ ۔ ۔ پالک ۔ ۔ باقی سب ختم ہوگیا ہے کیا سب سبزیاں ناپید ہوگیئں کیا چکن کا قحط ہے ۔ےبھنڈی - توری - کدو گوبھی . قورمہ بریانی کوفتے بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے:oops: .مجھے پتہ ہے تمہیں اچھا بنانا آتا ہے یہ بھی بناؤ گی تو اچھا بناؤ گی ..............:battingeyelashes:
ہمیں اندیشہ ہے کہ آپ کی آنکھوں میں موتیے کی بجائے پالک اتر آئی ہے جو آپ کو اچانک ہماری cuisine کی ہر شے پالک نظر آنا شروع ہو گئی ہے .
اب ہم بھی احتجاجًا آپ کو مزید ایک سال تک پالک ہی کھلائیں گے :):)
 
La Alma

لائبریرین
آپا ندرت کو تو میں کسی صورت خاطر میں نہیں لاؤں گی .
اتنے پیار محبت خلوص اور وفا کی کوئی خاص وجہ رہی ہے کیا ؟
مگر ہر بار۔ ۔ ۔ پالک ۔ ۔ باقی سب ختم ہوگیا ہے کیا سب سبزیاں ناپید ہوگیئں کیا چکن کا قحط ہے ۔ےبھنڈی - توری - کدو گوبھی . قورمہ بریانی کوفتے بھی تو کوئی چیز ہوتی ہے:oops: .
یہ سلوک کرتی ہے میرے ساتھ آپا ندرت ... :(
 
اکمل زیدی

محفلین
ہمیں اندیشہ ہے کہ آپ کی آنکھوں میں موتیے کی بجائے پالک اتر آئی ہے جو آپ کو اچانک ہماری cuisine کی ہر شے پالک نظر آنا شروع ہو گئی ہے .
اب ہم بھی احتجاجًا آپ کو مزید ایک سال تک پالک ہی کھلائیں گے :):)
آپ نے شاید ملاحظہ نہیں کیا . . . ہم نے چاروں بار پسندیدگی کا اظہار کیا :)..سال بھر بھی کر سکتے ہیں . . . :(
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب! بہت اچھی کاوش ہے !! عرض یہ ہے کہ آپ کو اب اصلاح کی کیا ضرورت؟! الحمدللہ آپ زبان و بیان اور اوزان پر اچھا عبور رکھتی ہیں ۔ مشق برائے مشق بہت ہوچکی ، اب سنجیدگی سے لکھیں ۔ انشا ءاللہ آپ بہت آگے تک جائیں گی ۔ معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ اس غزل میں قافیہ پیمائی کا سا انداز ہے ۔ ایک آدھ شعر ہی شعر کے درجے پر پہنچ رہا ہے ۔
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن​
حیا بھی ساتھ لائی ہوں​
یہ اچھا شعر ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے!​
اگر میرا تبصرہ برا لگا ہو تو مین بہت معذرت خواہ ہوں ۔ دل آزاری میرا مقصد نہیں صرف ایک حقیر سا مشورہ دینا مقصود ہے شاید آپ پر کوئی راہ کھول دے ۔ :):):)
 
La Alma

لائبریرین
بہت خوب! بہت اچھی کاوش ہے !! عرض یہ ہے کہ آپ کو اب اصلاح کی کیا ضرورت؟! الحمدللہ آپ زبان و بیان اور اوزان پر اچھا عبور رکھتی ہیں ۔ مشق برائے مشق بہت ہوچکی ، اب سنجیدگی سے لکھیں ۔ انشا ءاللہ آپ بہت آگے تک جائیں گی ۔ معذرت کے ساتھ عرض کروں گا کہ اس غزل میں قافیہ پیمائی کا سا انداز ہے ۔ ایک آدھ شعر ہی شعر کے درجے پر پہنچ رہا ہے ۔
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن

حیا بھی ساتھ لائی ہوں
یہ اچھا شعر ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے!
اگر میرا تبصرہ برا لگا ہو تو مین بہت معذرت خواہ ہوں ۔ دل آزاری میرا مقصد نہیں صرف ایک حقیر سا مشورہ دینا مقصود ہے شاید آپ پر کوئی راہ کھول دے ۔ :):):)
تنقید اگر تعمیری ہو تو ہر گز بری نہیں لگتی . مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے بغیر کسی لگی لپٹی کے کھل کر اپنا اظہارِ خیال کیا .
میرا ذاتی خیال ہے کہ تکنیکی اعتبار سے ابھی مجھے اصلاح کی از حد ضرورت ہے .کچھ عرصہ مزید ماہرین کی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں .
 
Top