فن، آرٹ، فائن آرٹ، ہنرمندی وغیرہ سے متعلق ایک ذیلی زمرے کی درخواست

اوشو

لائبریرین
آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ پچھلے دو برسوں میں زمروں کی تعداد گھٹی ہے، بڑھی نہیں ہے۔ زمرہ جات کا یہ ملغوبہ جب تک KISS (کیپ اٹ سمپل اسٹوپڈ) کے اصول پر پورا نہ اترے، مزید اضافے سے جی گھبراتا رہے گا۔ یعنی اولین کام یہ ہے کہ اس ڈھانچے کو نئی شکل دی جائے اور اس میں اب تک سیکھے گئے اسباق سے استفادہ کیا جائے۔ اگر احباب کے لیے سہولت اور مجموعی طور پر بہتری کا خیال ذہن میں نہ ہو تو چند عدد ذیلی زمرے تشکیل دینے میں چند منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گا، اس سے کہیں کم وقت جتنا ہم اس لڑی میں اپنی بات کی وضاحت میں صرف کر رہے ہیں۔ لیکن آنکھ بند کر کے زمروں کی تعداد بڑھانے سے صارفین کی پریشانیاں بڑھتی ہیں اور نظامت و ادارت کی بھی، جس میں دنیا بھر کے پرمیشنز کا خیال رکھنا پڑتا ہے اور ان کو ہر میجر اپگریڈ کے وقت برتنا پڑتا ہے۔ :) :) :)

ان سب باتوں کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اس لڑی میں پیش کردہ مشورے کی تردید کر رہے ہیں۔ بلکہ عجب نہیں کہ تشکیل نو میں احباب کی ایسی آرا سے راہوں کا تعین سہل ہو گا۔ :) :) :)

جی محترم میں آپ کی بات سمجھ گیا۔
آپ ان معاملات کو بہ احسن سمجھتے ہیں۔ ہم نے تجویز پیش کر دی۔ باقی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ جیسا آپ مناسب سمجھیں۔ ہماری سر آنکھوں پر
خوش رہیں
بہت جئیں :)
 
ایک وقت تھا جب ہر سال چھ ماہ پر اعلان کیا جاتا تھا کہ احباب زمروں اور ذیلی زمروں کے مشورے دیں۔ اس کے نتیجے میں ایسے ایسے زمرے تخلیق پا گئے جو چوتھے پانچویں درجے کی گہرائی میں تھے مثلاً یہ زمرہ۔ تب ویب کی اتنی ترقی نہیں ہوئی تھی، نہ ہی فورم سافٹوئیر ایسے تھے جیسے آج ہیں۔ اب مواد کو برتنے کے دیگر بہترین وسائل موجود ہیں۔ اردو محفل میں زمروں کا کچھ ایسا جال بکھرا ہوا ہے کہ کئی دفعہ ہمیں سمجھ میں نہیں آتا کہ فلاں لڑی کس زمرے کے لیے زیادہ موزوں ہے، چہ جائیکہ نئے محفلین۔ اور سچ بتائیں تو اس کا حل یہ نہیں کہ مزید زمرے بنائے جائیں بلکہ اب اردو محفل کے زمروں کا ڈھانچہ سہل کرنے کی ضرورت ہے۔ دو برس قبل ہم نے اس سمت میں کچھ پیش رفت کی بھی تھی، جس کے نتیجے میں اسٹاف کے لیے مخصوص زمرے اور "اردو محفل اور محفلین" کے زمروں کو ترتیب دیا تھا۔ اس عمل میں بہت ساری لڑیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا پڑتا ہے، کافی کچھ الٹ پلٹ کرنی پڑتی ہے۔ اس کے بعد سے وقت نہیں مل سکا، لیکن اب ارادہ ہے کہ کچھ اور زمروں کا حلیہ درست کیا جائے۔ آپ نے جن زمروں کی مثال دی ہے ان میں سے بیشتر کو ذیلی زمروں کے بجائے سابقوں سے بدل کر برتنے کا ارادہ ہے۔ :) :) :)

اگر احباب کو ایسا لگتا ہے کہ ذیلی زمرے سابقوں سے زیادہ اہم چیزیں ہیں تو یقین مانیں کہ ذیلی زمروں کے مقابلے میں سابقے کہیں زیادہ مؤثر ہیں۔ ایک تو کہ متعلقہ زمرے کی تمام لڑیاں ایک جگہ نمائش کے لیے دستیاب ہوتی ہیں جو کہ ذیلی زمروں کی صورت میں نہیں ہوگا۔ دوم یہ کہ ذیلی زمروں جیسی فلٹرنگ کی سہولت بھی اس میں دستیاب ہوتی ہے، یعنی ہر دو جانب سے فائدہ۔ نئی لڑی کی شروعات کرتے ہوئے احباب کو بے حد آسانی رہتی ہے اور یہ فیصلہ کہ فلاں زمرے کی ذیل میں کون سا سابقہ متعلقہ لڑی کے لیے موزوں رہے گا اس بات سے کہیں آسان ہے کہ یہ لڑی فلاں زمرے کے فلاں ذیلی زمرے کے فلاں ذیلی زمرے سے متعلق ہے یا پھر فلاں زمرے کے فلاں ذیلی زمرے سے۔ :) :) :)

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ کئی دفعہ ایک ہی لڑی ایک سے زائد زمروں سے متعلق ہوتی ہے۔ مثلاً آپ نے گرافکس کے حوالے سے ویڈیو ٹیوٹوریل بنایا۔ اب وہ گرافکس کے زمرے میں جائے گا، ٹیوٹوریلز کے زمرنے میں جائے گا یا پھر ویڈیو کے زمرے میں؟ ظاہر ہے ایسے موقع پر جہاں ایک ساتھ کئی زمروں کی ایسوسئیشن کی سہولت موجود نہ ہو وہاں آپ اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کا مقصد ذہن میں رکھیں اور یوں جو مناسب ترین زمرے محسوس ہو وہاں پوسٹ کر دیں۔ باقی کی زمرہ بندی کے لیے ٹیگ کا نظام استعمال کریں اور وہ تمام کی ورڈ شامل کر دیں جو اس مواد سے متعلق ہوں۔ :) :) :)

ہم آرٹ سیکشن کی ضرورت کو نظر انداز نہیں کر رہے لیکن موجودہ ڈھانچے میں ایسی کسی چیز کی شمولیت مزید الجھنیں پیدا کرے گی، اور کوئی عجب نہیں کہ اس کے اکثر ذیلی زمرے ویران ہی رہیں، ان میں چند ایک لڑیوں اور چند ایک پوسٹ کرنے والوں کے سوا اور کسی کی شراکت موجود ہی نہ رہے۔ ہمارا خیال ہے کہ زمرہ جاتی ڈھانچے کی تبدیلی کے بعد سوچا جا سکتا ہے کہ اس کو کس انداز میں برتا جائے۔ :) :) :)

دنیا کا کوئی ایسا موضوع نہیں جس کو ذیلی زمرے میں نہ سمویا جا سکے یا اسے بالائی درجے پر نہ رکھا جا سکے۔ سارا قصہ ہے حیطہ عمل کا۔ ذیلی زمرہ اور ٹاپ لیول زمرہ کے بجائے آرٹ پر باقاعدہ ایک علیحدہ ڈسکشن بورڈ کھڑا کیا جا سکتا ہے، اور ایسے بے شمار ڈسکشن بورڈ ہیں بھی۔ اگر اردو میں نہیں ہیں یا کم ہیں تو احباب کے لیے راہیں کھلی ہوئی ہیں ایسا کچھ قائم کرنے کے لیے۔ :) :) :)
بہت شکریہ سعود بھائی :)
معاف کیجیے گا میں کسی اختلاف کو ہوا نہیں دینا چاہتا نہ کوئی نیا بکھیڑا ڈالنا چاہتا ہوں۔ بس اردو محفل میں ایک کمی محسوس ہوئی تو سوچا اظہار کر دوں۔ میرا خیال تھا کہ اگر آرٹ ایک زمرہ بن جاتا ہے تو اس میں پھر تقریباََ درجن بھر سابقوں پر بات ہو سکتی ہے۔

ساری تحریر سے اتفاق کرتے کرتے اور سمجھتے سمجھتے تحریر کے آخری جملے نے احساس دلایا کہ ہم یہاں مہمان ہیں :) اپنی رائے تھوپنے اور یہ توقع کرنے کے کہ ایسا سمجھا جائے گا کہ اردو محفل کی بہتری کے لیے ہم بھی کچھ سوچ سکتے ہیں اور مشورہ دے سکتے ہیں، ہماری بات سمجھے جائے گی اور لاج رکھی جائے گی کہ بجاے ہمیں یہ باور کروایا جائے گا کہ اگر ہمیں کمی نظر آتی ہے اردومحفل میں کوئی تو بجاے بہتری کے لیے اِنسِسٹ کرنے کے ہمارے پاس دوسری راہیں کھلی ہیں، اردو محفل کی بہتری کے بارے میں زیادہ فکر مند نہ ہوں بلکہ دوسری راہ اپنائیں۔ شکریہ
 
ہر طرح کی مشاورت اور آرا کا خیر مقدم ہے، لیکن کیا احباب کو یہ توقع رکھنی چاہیے کہ ان کی بات حرف آخر بن جائے گی اور جو وہ کہیں اس کو جوں کا توں عمل میں لایا جانا چاہیے۔ اس کے بر عکس اگر کوئی اسٹاف کا رکن اپنے تجربات کی روشنی میں بہتر فوری متبادل مشورہ پیش کرے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ احباب سے اظہار رائے اور مشاورت کا حق چھین لیا گیا ہے؟ ہم نے گھنٹوں صرف کر کے موجودہ صورتحال کی وضاحت کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں؟ قبلہ، فی الحال محفل میں تقریباً 300 زمرے و ذیلی زمرے ہیں۔ ایسے میں بغیر سوچے سمجھے مزید زمرے شامل کر کے کون سی سہولت ملے گی؟ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ابھی تھریڈ پریفکس سے کام چلایا جائے اور جب زمروں کا ڈھانچہ تبدیل کیا جائے تو ماضی کے سارے اسباق سے استفادہ کرتے ہوئے چیزوں کو برتا جائے۔ ہم نے آپ کی رائے کو رد تو نہیں کیا اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ ہوا ہے۔ اگر ہماری رائے ناگوار گزری تو شاید ہمیں ایسے معاملات میں جواب دینے سے قبل سوچنا پڑے گا، خواہ احباب کتنی دفعہ ٹیگ کر کر کے جواب دینے کو بلاتے رہیں۔ :) :) :)

ہمارا خیال ہے کہ آپ اس جواب کو اپنے مشورے سے جوڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے یہ بات برادرم اوشو کے پیغام کے جواب میں لکھی تھی جس میں انھوں نے آرٹ کا اسکوپ اس حد تک بڑھایا تھا جس کا متحمل اردو محفل شاید موجودہ حالت میں نہ ہو سکے۔ اور یوں اسکوپ بڑھ جائے تو علیحدہ نظام کھڑا کرنا کوئی عیب نہیں۔ ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں جب اردو ویب نے اسکوپ بڑھ جانے پر بعض منصوباجات کو علیحدہ کیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ اردو ویب کا تعاون شامل نہیں رہتا۔ کیا آپ کے علم میں ہے کہ القلم کبھی اردو ویب سے ہی علیحدہ ہوا تھا، اسی طرح اردو کوڈر لینکس فورم اور بعد میں پاک لینکس او ایس جیسے پروجیکٹ اسکوپ بڑھ جانے کی وجہ سے اردو ویب سے علیحدہ کیے گئے تاکہ وہ علیحدہ پھل پھول سکیں۔ ان میں سے کچھ کی ہوسٹنگ یا ڈومین نیم وغیرہ کے اخراجات بعد میں بھی اردو ویب کے ذمہ ہوتے ہیں اور دھیرے دھیرے علیحدہ کیے جاتے ہیں۔ ویسے سنجیدگی سے سوچیں تو آرٹ کے حوالے سے واقعی ایک علیحدہ بورڈ بن سکتا ہے جس میں تصاویر کی ہاٹ لنکنگ کے بجائے ان کو اپلوڈ کرنے کی اجازت ہو۔ ظاہر ہے اردو محفل کا دائرہ کار بعض معاملات میں محدود رکھا جاتا ہے تاکہ توجہ بہت زیادہ بکھر نہ جائے۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ احباب تصاویر کے لیے کچھ سابقے تجویز کریں، ہم تصاویر کے زمرے میں وہ سابقے شامل کر دیں گے جس کی مدد سے ہر لڑی سے قبل اس میں موجود تصاویر کی نوعیت کے مطابق سابقہ ملحق کیا جا سکے گا۔ نیز اس کی مدد سے کسی سابقے سے متعلق تمام لڑیوں کی نمائش اور ان میں تلاش بھی ممکن ہو سکے گی۔ :) :) :)
اس سے زیادہ بہتر کوئی تجویز نہیں۔ بجائے اس کے زمرہ در زمرہ در زمرہ بناتے جائیں۔ باقی جو مزاج یار آئے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
  • خطاطی
  • پینٹنگ
  • فوٹو گرافی
  • ڈیجیٹل گرافکس
  • سیکھیں ، سکھائیں
  • دیگر متفرق
مزید امجد بھائی بھی بتائیں گے۔
ایک قدرتی مناظر کا پری فکس بھی ہو سکتا ہے۔ بہرحال یہ فوٹو گرافی میں بھی کور ہو جائے گا۔ لیکن قدرتی مناظر کے حوالے سے کوئی اچھا سا لفظ الگ سے تلاش لیا جائے تو لطف آجائے۔ :)
 
ہر طرح کی مشاورت اور آرا کا خیر مقدم ہے، لیکن کیا احباب کو یہ توقع رکھنی چاہیے کہ ان کی بات حرف آخر بن جائے گی اور جو وہ کہیں اس کو جوں کا توں عمل میں لایا جانا چاہیے۔ اس کے بر عکس اگر کوئی اسٹاف کا رکن اپنے تجربات کی روشنی میں بہتر فوری متبادل مشورہ پیش کرے تو اس کا یہ مطلب ہوا کہ احباب سے اظہار رائے اور مشاورت کا حق چھین لیا گیا ہے؟ ہم نے گھنٹوں صرف کر کے موجودہ صورتحال کی وضاحت کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں؟ قبلہ، فی الحال محفل میں تقریباً 300 زمرے و ذیلی زمرے ہیں۔ ایسے میں بغیر سوچے سمجھے مزید زمرے شامل کر کے کون سی سہولت ملے گی؟ کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ابھی تھریڈ پریفکس سے کام چلایا جائے اور جب زمروں کا ڈھانچہ تبدیل کیا جائے تو ماضی کے سارے اسباق سے استفادہ کرتے ہوئے چیزوں کو برتا جائے۔ ہم نے آپ کی رائے کو رد تو نہیں کیا اور نہ ہی کوئی حتمی فیصلہ ہوا ہے۔ اگر ہماری رائے ناگوار گزری تو شاید ہمیں ایسے معاملات میں جواب دینے سے قبل سوچنا پڑے گا، خواہ احباب کتنی دفعہ ٹیگ کر کر کے جواب دینے کو بلاتے رہیں۔ :) :) :)

ہمارا خیال ہے کہ آپ اس جواب کو اپنے مشورے سے جوڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے یہ بات برادرم اوشو کے پیغام کے جواب میں لکھی تھی جس میں انھوں نے آرٹ کا اسکوپ اس حد تک بڑھایا تھا جس کا متحمل اردو محفل شاید موجودہ حالت میں نہ ہو سکے۔ اور یوں اسکوپ بڑھ جائے تو علیحدہ نظام کھڑا کرنا کوئی عیب نہیں۔ ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں جب اردو ویب نے اسکوپ بڑھ جانے پر بعض منصوباجات کو علیحدہ کیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے ساتھ اردو ویب کا تعاون شامل نہیں رہتا۔ کیا آپ کے علم میں ہے کہ القلم کبھی اردو ویب سے ہی علیحدہ ہوا تھا، اسی طرح اردو کوڈر لینکس فورم اور بعد میں پاک لینکس او ایس جیسے پروجیکٹ اسکوپ بڑھ جانے کی وجہ سے اردو ویب سے علیحدہ کیے گئے تاکہ وہ علیحدہ پھل پھول سکیں۔ ان میں سے کچھ کی ہوسٹنگ یا ڈومین نیم وغیرہ کے اخراجات بعد میں بھی اردو ویب کے ذمہ ہوتے ہیں اور دھیرے دھیرے علیحدہ کیے جاتے ہیں۔ ویسے سنجیدگی سے سوچیں تو آرٹ کے حوالے سے واقعی ایک علیحدہ بورڈ بن سکتا ہے جس میں تصاویر کی ہاٹ لنکنگ کے بجائے ان کو اپلوڈ کرنے کی اجازت ہو۔ ظاہر ہے اردو محفل کا دائرہ کار بعض معاملات میں محدود رکھا جاتا ہے تاکہ توجہ بہت زیادہ بکھر نہ جائے۔ :) :) :)
تصاویر میں دو سابقے ہی تجویز کروں گا۔ آرٹس اور دوسرا فوٹوگرافی۔ کیوں کہ آرٹس میں سب کچھ کور ہو جائے گا اگر آرٹس کو الگ الگ کریں گے تو بہت سے ایسے موضوعات ہیں جو فِٹ نہ ہوں گے :)
 
اوشو

لائبریرین
ہمارا خیال ہے کہ آپ اس جواب کو اپنے مشورے سے جوڑ رہے ہیں جبکہ ہم نے یہ بات برادرم اوشو کے پیغام کے جواب میں لکھی تھی جس میں انھوں نے آرٹ کا اسکوپ اس حد تک بڑھایا تھا جس کا متحمل اردو محفل شاید موجودہ حالت میں نہ ہو سکے۔

میرا پیغام محترم امجد میانداد جی کے مشورے کا ہی تسلسل تھا۔ یا کہہ لیں کہ میں ان کی بات کو جیسے سمجھا اپنے لحاظ سے ویسے وضاحت کر دی۔ میرا خیال ہے امجد جی میری بات سے اتفاق کریں گے۔ اور اگر دل کی بات پوچھیں تو جو جس بات کا گلہ امجد بھائی نے کیا وہ بات مجھے بھی محسوس ہوئی تھی۔ لیکن میں زیر لب وہ بات کرگیا اور امجد بھائی نے بات کھول کر کر دی ۔ ہاہاہا
میں نے اپنے پیغام میں یہ بات بھی کی تھی کہ "فی الحال ذیلی زمرے سے کام چلایا جا سکتا ہے جب خاطر خواہ مواد اکٹھا ہو جائے تو اس کو باقاعدہ ایک زمرہ بنا کر اس میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔بلکہ ابن سعید جی کے مشورے کو مانتے ہوئے میں نے پریفکس بھی تجویز کئے۔ " جو کہ امجد میانداد جی کی بات کو ہی آگے بڑھایا گیا تھا۔ ۔ جس کے جواب میں ہمیں کھلی راہیں دکھا دی گئیں :)۔
نہ تو ہماری بات حرفِ آخر ہے نہ ہی اس پر جوں کا توں فوری عمل درآمد کرنے کی ڈیمانڈ کی گئی ۔ یہ صرف ایک تجویز تھی، ہے اور میرا خیال ہے رہے گی۔ :)
ابن سعید جی ہم نے آپ کو ٹیگ بھی کرنا ہے ، آپ کو تنگ بھی کرنا ہے اور آپ سے جواب طلبی بھی کرنی ہے اور آپ کو بھی آنا پڑے گا۔ کیوں کہ ہمیں آپ سے محبت ہے اور یہ بھی محبت کے اظہار ہی کا ایک طریقہ ہے۔ اور یہ آپ کی ہم سے اور اردو سے محبت ہے جو آپ اپنا انتہائی قیمتی وقت یہاں دوستوں کی مل بیٹھنے کی محفل کو سجائے سنوارنے رکھنے میں دیتے ہیں۔

خیر ابن سعید جی آپ بھی اس بات کو دل پر نہ لیں کیوں کہ گلے شکوے بھی اپنوں سے ہی ہوتے ہیں۔ اور آپ ہمارے اپنے ہیں :) :) :)
 
زیک

مسافر
اگر ہماری رائے ناگوار گزری تو شاید ہمیں ایسے معاملات میں جواب دینے سے قبل سوچنا پڑے گا، خواہ احباب کتنی دفعہ ٹیگ کر کر کے جواب دینے کو بلاتے رہیں۔ :) :)
غیرمتفق۔ انتظامیہ کے "خادم" ہونے کی حیثیت سے آپ کو ہر معقول تجویز کا جواب ضرور دینا چاہیئے۔
 
زیک

مسافر
میرے خیال سے آرٹ سے متعلق زمرے کی بھی ضرورت ہے اور ساتھ ہی محفل کے زمرہ جات کی تعداد کو کافی کم کرنا بھی لازم ہے۔
 
میرے خیال سے آرٹ سے متعلق زمرے کی بھی ضرورت ہے اور ساتھ ہی محفل کے زمرہ جات کی تعداد کو کافی کم کرنا بھی لازم ہے۔
دراصل میرا نقطہ نظر یہی تھا کہ اگرابتداء میں زمروں کی بھرمار کرتے ہوئے اتنا اہم زمرہ نظر انداز ہو گیا اور بعد میں زمروں کی زیادتی کا احساس ہوا تو بہتری اور فلٹرنگ کے ساتھ ساتھ اس سے آرٹ کے زمرے کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔ میرا خیال ہے اگر کسی بھی اس طرح کے جنرل ڈِسکشن بورڈز میں اگر صرف چار سے چھ زمرے بھی ہوں تو ان میں سے ایک آرٹ کا ہوگا۔
 
ابھی سالگرہ سے چند روز قبل اس سالگرہ کے اہداف کا تعین کرتے ہوئے ہم نے دیگر منتظمین کے سامنے جو تجاویز رکھی تھیں ان میں باقی کئی باتوں کے ساتھ ساتھ زمروں کی تنظیم نو اور بچوں کے گوشے کی تجاویز شامل تھیں۔ محفل کی بچہ پارٹی کو اس زمرے تک محدود کرنے کا ارادہ تھا جب کہ باقی محفلین کو ساری محفل میں رسائی ہو۔ لیکن یہ بات ذہن میں واضح نہیں تھی کہ اس بچوں کے گوشے کو زیادہ سے زیادہ مفید کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ :) :) :)

بہر کیف ہم دو ایک روز میں زمروں کی تنظیم نو کا کام عمومی فورم میں احباب کی رائے لے کر کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، جبکہ پہلے یہ کام اسٹاف تک محدود رکھ کر کرنے کا ہی ارادہ تھا۔ خیر ہم نے طریقہ کار یہ سوچا ہے کہ پہلے ذہن سے یہ بات نکال دی جائے کہ ہمارے پاس کوئی فورم ہے۔ اور نئے سرے سے ایک فورم کا ڈھانچہ بنایا جائے جس میں ٹاپ لیویل زمرے متعین کیے جائیں پھر ہر ٹاپ لیویل زمرے پر علیحدہ گفتگو کی جائے کہ ان میں کون کون سے ذیلی زمرے شامل کیے جانے چاہیں۔ اس کے بعد بعض مخصوص حالات میں ان ذیلی زمروں کی ذیل میں زیادہ سے زیادہ ایک درجہ کے ذیلی زمرے مزید بنائیں گے ورنہ زیادہ تر کام تھریڈ پریفکس سے لیں گے۔ :) :) :)
 
Top