فلیش فلیش سمبلز (Flash Symbols) کا تعارف

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان ، نہایت رحم فرمانے والا ہے۔
فلیش سمبلز کا تعارف
INTRODUCTION OF FLASH SYMBOLS
اُردو ویب کے عزیز ممبرز!....السلام علیکم!

اس ٹیوٹوریل میں آپ کو فلیش سمبلز کے بنیادی Concept سے متعارف کروایا جائیگا۔ ۔ ۔ یعنی فلیش سمبلز کی اقسام (گرافک، بٹن اور مووی کلپ) کی تخلیق اور ان کا استعمال۔ ۔ ۔

فلیش سمبل کیا ہے؟
فلیش کی زبان میں سمبل ایک ایسے اوبجیکٹ (Object) کو کہتے ہیں جسے ایک سے زائد بار استعمال کیا جا سکتا ہو۔سمبل کو نہ صرف ایک مووی میں بلکہ دوسری موویز میں بھی امپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ فلیش سمبلز کی تین اقسام ہیں۔ گرافک(Graphic)، بٹن(Button) اور مووی کلپ (Movie Clip)۔ ۔ ۔

سمبل کو جب ایک ہی مووی میں ایک سے زائد بار استعمال کیا جاتا ہے تو انھیں سمبلز کی Instance کہا جاتا ہے۔ایک ہی سمبل کے ہر Instance کی خصوصیات (کلر، سائز اور فنکشن وغیرہ) مختلف ہو سکتی ہیں۔ فلیش میں جتنے بھی سمبلز بنائے جاتے ہیں، وہ تمام اُس فلیش مووی کی پروجیکٹ فائل (.fla) کی لائبریری (Library) میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔جہاں سے ہم بوقتِ ضرورت ان سمبلز کے Instances ڈریگ اینڈ ڈراپ کر کے اس مووی یا دیگر موویز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ایک سمبل کی ایڈیٹنگ کی جاتی ہے تو اس مووی میں جہاں جہاں اس سمبل کی Instances موجود ہوتی ہیں وہ خودبخود اپڈیٹ ہو جاتی ہیں۔ تاہم اس سمبل کو ایڈٹ کیے بغیر اگر ہم اس کی چند خصوصیات، ایفیکٹس اور ڈائمینشنز وغیرہ تبدیل کرنا چاہیں تو ایسا کیا جاسکتا ہے اور اس سے اصل سمبل پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا!

فلیش سمبل کے استعمال کی اہمیت
فلیش سمبلز کا استعمال آپ کی فلیش موویز کے حجم یا سائز کو حیرت انگیز طور پر کافی کم کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلیش فائل کے حجم کا دارومدار زیادہ تر اس فلیش مووی میں موجود تمام اقسام کے گرافکس اور ٹیکسٹ (متن) پر ہوتا ہے۔(ان میں سمبلز اور غیر سمبلز دونوں شامل ہیں )۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سمبلز کے استعمال کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟۔ ۔ ۔ اور وہ یہ ہے کہ فلیش مووی کو صرف ایک بار سمبل کی طرف ’’رجوع‘‘ کرنا پڑتا ہے، چاہے اس مووی میں وہ سمبل سو دفعہ بھی استعمال کیوں نہ کیا گیا ہو!۔ ۔ ۔ یہ خوبی فلیش کی سب سے بڑی طاقت ہے!۔ ۔ ۔ اور اسی وجہ سے سمبلز کا ’’بے دریغ‘‘ استعمال بھی آپ کی فلیش مووی کے حجم کو بالکل بھی بڑھنے نہیں دیتا!

اہم ہدایت: اپنے فلیش پروجیکٹ میں شروعات سے ہی سمبلز کے استعمال کو یقینی بنائیے اور ان سمبلز کا واضح اور آسان ’’نام‘‘ رکھیے۔ ۔ ۔ اگر پروجیکٹ کے شروع میں ہی آپ نے اس ہدایت پرعمل نہ کیا تو بعد میں یہ کام نہایت دُشوار گزار محسوس ہوگا!


سمبلز کی تین اقسام


گرافک سمبلز(Graphic Symbols): ہر قسم کی ساکن اشکال جنھیں ایک سے زائد بار استعمال کیا جا سکتا ہواور جو اینی میشن کے دوران عموماًبطور ’’خام مال‘‘ استعمال کی جاتی ہوں انھیں فلیش میں ’’گرافک سمبلز ‘‘کہتے ہیں۔
ان میں ہر قسم کے ویکٹرز (Vectors) ، ٹیکسٹ (متن)، تصاویر (Bitmaps) یا ان سب کے مجموعے شامل ہیں۔یہاں تک کہ ایک سمبل کے ’’اندر‘‘ بھی کئی گرافک سمبلز یکجا کیے جا سکتے ہیں!۔ ۔ ۔ نوٹ کیجئے کہ گرافک سمبل کے Timeline میں صرف ایک فریم ہوتا ہے۔


بٹن سمبلز(Button Symbols ): بٹن سمبلز کو Timeline میں ’’گھومنے پھرنے‘‘ یا Navigation کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ان کی مدد سے فلیش مووی میں Interactivity پیدا ہوتی ہے جو ماؤس کی مدد سے کلک کرنے، کی بورڈ میں مختلف بٹن دبانے اور دوسرے actions کے عمل میں لانے سے پیدا ہوتی ہے۔ بٹن سمبل کی چار مختلف حالتیں (States ) ہوتی ہیں جنھیں اپنی منشا کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔ یہ حالتیں (Up/Over/Down/Hit) کہلاتیں ہیں۔ چنانچہ بٹن سمبل کے Timeline میں صرف چار فریمز ہوتے ہیں۔ ایک Up کے لیے، ایک Over کے لیے اور ایک Down کے لیے۔ جبکہ ایک فریم کو کلک کرنے کے ’’مقام‘‘ کے تعین (Hit Area) کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔


مووی کلپ سمبلز(Movieclip Symbols): مووی کلپ سمبلز کو فلیش مووی کے اندر چھوٹی چھوٹی مکمل اور آزاد ’’موویز‘‘ یا اینی میشنز کہا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ خود بھی کئی گرافک سمبلز اور بٹن سمبلزکا مجموعہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا اپنا ’’ذاتی‘‘ اور ’’آزاد‘‘ Timeline ہوتا ہے جو Main Timeline کی طرح بے شمار لیئرز اور فریمز پر مشتمل ہونے کی وجہ سے Main Timeline کی ’’محتاجی‘‘ کے بغیر بالکل آزاد کام کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ Main Timeline میں چاہے ایک فریم ہی کیوں نہ ہو، مووی کلپ سمبل میں موجود اینی میشن بالکل آزادی سے مکمل Play ہوگی اور اس وقت تک چلتی رہے گی، جب تک اسے ایکشن اسکرپٹ کی مدد سے روکا نہ جائے گا!۔ ۔ ۔ مووی کلپ سمبل میں سب سے بہترین خوبی یہ ہوتی ہے کہ آپ انھیں ایکشن اسکرپٹ (ActionScript) کی مدد سے کنٹرول بھی کر سکتے ہیں!۔ ۔ ۔ آپ ان کیposition، dimension،color، alphaاور دیگر بہت سی خصوصیات تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے بہروپ (Duplicate)بھی نکالے جاسکتے ہیں۔اور جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، ’’ اس سے اصل سمبل پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا!‘‘



symbol_library.gif

اس تصویر میں فلیش 8 میں تینوں اقسام کے فلیش سمبلز کو لائبریری اور اسٹیج میں دکھایا گیا ہے ۔

حرف ِ آخر

یہ تو تھا فلیش سمبلزکا ایک مختصر تعارف ۔ ۔ ۔ امید ہے آپ کو ضرور پسند آیا ہوگا۔ اب آپ کو یقینا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ فلیش پروجیکٹ میں شروعات سے ہی سمبلز کا استعمال کس قدر ضروری ہے!

ان تینوں اقسام کے سمبلز کے بنانے کا طریقہ کار فلیش ویب ڈیزائننگ کورس میں مختلف مواقع پر پیش کیا جا چکا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کورس کا بھی اچھی طرح مطالعہ کرلیں۔ ۔ ۔ شکریا!
 
شعیب بھائی جان میں بھی آج کل فلیش وغیرہ کا Video کورس کر رہا ہوں۔ جو کہ مجھے کافی pirated ویب سائیڈ سے ملا تھا۔ اس میں بھی یہی بات کہی گئ تھی کہ آپ سمبل کا استعمال اپنی عادت نہیں بلکہ سیکنڈ نیچر بنا لے۔ کیونکہ اس کے بغیر آپ ایک اچھا فلیش استعمال کرنے والے نہیں بن سکتے۔ بہر حال میں کوشش کرتا ہوں اگر سائیڈ ایڈمن نے اجازت دی تو کم از کم اس کلاس یا سبق کو یہاں اپلوڈ کر دو جس میں سمبل کے متعلق بتایا گیا ہے۔ تاکہ سمجھنے میں اور زیادہ آسانی پیدا ہوجائے
والسلام و بہت بہت شکریہ
 

kutkutariyaan

محفلین
ما شا اللہ بہت ہی اچھی اور کامیاب شیئرنگ کی آپ نے۔۔۔۔

میری جانب سے ’’ شکریہ‘‘ کا نذرانہ قبول کریں۔۔۔

اّمید کرتے ہیں کہ آپ اِس سلسلے کو جاری و ساری رکھیں گے۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شعیب بھائی جان میں بھی آج کل فلیش وغیرہ کا Video کورس کر رہا ہوں۔ جو کہ مجھے کافی Pirated ویب سائیڈ سے ملا تھا۔ اس میں بھی یہی بات کہی گئ تھی کہ آپ سمبل کا استعمال اپنی عادت نہیں بلکہ سیکنڈ نیچر بنا لے۔ کیونکہ اس کے بغیر آپ ایک اچھا فلیش استعمال کرنے والے نہیں بن سکتے۔ بہر حال میں کوشش کرتا ہوں اگر سائیڈ ایڈمن نے اجازت دی تو کم از کم اس کلاس یا سبق کو یہاں اپلوڈ کر دو جس میں سمبل کے متعلق بتایا گیا ہے۔ تاکہ سمجھنے میں اور زیادہ آسانی پیدا ہوجائے
والسلام و بہت بہت شکریہ

کاپی رائٹ شدہ یا پائریٹڈ مواد کو یہاں اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے
 

چاند بابو

محفلین
شعیب صاحب بہت شکریہ اتنے بہترین انداز میں معلومات دینے کا۔
میں نے فلیش کے Help تھریڈ میں ایک سوال پوچھا تھا اگر ممکن ہو تو اس کا جواب دے دیں۔
 
شعیب صاحب بہت شکریہ اتنے بہترین انداز میں معلومات دینے کا۔
میں نے فلیش کے Help تھریڈ میں ایک سوال پوچھا تھا اگر ممکن ہو تو اس کا جواب دے دیں۔

تاخیر کے لئے معذرت! ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے سوال کا جواب پوسٹ کر دیا ہے۔ اور کسی مدد کی ضرورت ہو ضرور !!!:)
 
Top