فلک پر جو سدا کی روشنی ہے۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد

محفلین
فلک پر جو سدا کی روشنی ہے
یہ میری اک دُعا کی روشنی ہے

پلک میں جل اُٹھے ہیں رنگ کِتنے؟
یہ کیسی اک نگاہ کی روشنی ہے؟

ہوا ہوتی ہے کیوں دُشمن دیے کی؟
دیئے میں تو ہوا کی روشنی ہے

قلم کو بھی یدِ بیضہ ہی جانو!
قلم میں بھی خُدا کی روشنی ہے

مرے باہر اندھیرا ہے تو کیا غم
مرے اندر بلا کی روشنی ہے

ش زاد

اعجاز صاحب اور وارث بھائی دوسرے شعر میں قافیہ ""نگاہ"" باندھا ہے اس کی بابت راہنمائی فرمائیں کیا یہ ٹھیک ہے؟؟؟؟؟
 
الف عین

لائبریرین
شہرزاد۔ تم کو درست ہی شک ہوا ہے اس قافیے پر، یہ قافیہ غلط ہے۔
باقی اشعار اچھے بلکہ بہت خوب ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھی غزل ہے شہزاد صاحب، لا جواب!

جیسا کہ اعجاز صاحب نے لکھا قافیہ غلط ہے کیونکہ باقی قافیوں میں 'الف' حرفِ روی ہے جب کہ اس قافیے میں 'ہ' بن جن جاتا ہے۔

نگاہ میں سے 'ہ' کو گرانا جائز نہیں ہے، ضرورت کے وقت 'نگاہ' کو 'نگہ' کیا جا سکتا ہے، اور میرے خیال میں 'نگہ' کا قافیہ یہاں جائز ہونا چاہیئے کیونکہ ہائے مختفی اور الف کا قافیہ کئی اساتذہ اور جدید شعرا نے بھی باندھا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!
 
کیا کہنے بھئی واہ۔

مجھے تکنیک کا علم تو نہیں پر معنویت دیکھتا ہوں تو ش زاد صاحب کے اشعار میں زندگی ملتی ہے۔ کہیں کوئی مایوسی کی بات نہیں۔
 
ش زاد

محفلین
شہرزاد۔ تم کو درست ہی شک ہوا ہے اس قافیے پر، یہ قافیہ غلط ہے۔
باقی اشعار اچھے بلکہ بہت خوب ہیں۔
بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب آپ کا وارث بھائی کا سعود عالم صاحب کا محمود بھائی کا میرے اشعار کو پسند کرنا یا ناپسند کرنا میرے لیے بہت اہم ہوتا ہے

کہ میں تعریفِ ناشناس کو معیار نہیں بناتا۔۔۔۔
اور علم والوں کی رائے کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں
آپ کا بہت بہت شکریہ
 
ش زاد

محفلین
اچھی غزل ہے شہزاد صاحب، لا جواب!

جیسا کہ اعجاز صاحب نے لکھا قافیہ غلط ہے کیونکہ باقی قافیوں میں 'الف' حرفِ روی ہے جب کہ اس قافیے میں 'ہ' بن جن جاتا ہے۔

نگاہ میں سے 'ہ' کو گرانا جائز نہیں ہے، ضرورت کے وقت 'نگاہ' کو 'نگہ' کیا جا سکتا ہے، اور میرے خیال میں 'نگہ' کا قافیہ یہاں جائز ہونا چاہیئے کیونکہ ہائے مختفی اور الف کا قافیہ کئی اساتذہ اور جدید شعرا نے بھی باندھا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب!
آپ سدا سلامت رہیں وارث بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ
میں اس قافیہ کو نگہ کر رہا ہوں
:hatoff:
 
ش زاد

محفلین
کیا کہنے بھئی واہ۔

مجھے تکنیک کا علم تو نہیں پر معنویت دیکھتا ہوں تو ش زاد صاحب کے اشعار میں زندگی ملتی ہے۔ کہیں کوئی مایوسی کی بات نہیں۔
بہت شکریہ سعود بھائی آپ احباب کی قیمتی رائے ھمیشہ میرے دل میں شاعری کی جوت جگائے رکھے گی:)
 
ش زاد

محفلین
فلک پر جو سدا کی روشنی ہے
یہ میری اک دُعا کی روشنی ہے

پلک میں جل اُٹھے ہیں رنگ کِتنے؟
یہ کیسی اک نگہ کی روشنی ہے؟

ہوا ہوتی ہے کیوں دُشمن دیے کی؟
دیئے میں تو ہوا کی روشنی ہے

قلم کو بھی یدِ بیضا ہی جانو!
قلم میں بھی خُدا کی روشنی ہے

مرے باہر اندھیرا ہے تو کیا غم
مرے اندر بلا کی روشنی ہے

ش زاد
 
الف عین

لائبریرین
بیضا، معنی سفید
بیضہ، معنی انڈا
اس کا خیال تو آیا تھا لیکن یس کو محض ٹائپو سمجھا تھا۔ لیکن اس سمت خیال نہیں گیا تھا کہ معنی بدل جاتے ہیں۔
شکریہ شہرزاد۔۔لیکن میں کچھ زیادہ ہی ثqہ واقع ہوا ہوں۔ "نگہ" میں بھی تلفظ الف کی آواز کا نہیں ہوتا جو اسے جائز مانا جائے، واضح طور پر "ہ" کی آواز نکلتی ہے اس میں۔ یہ قافیہ بھی غلط ہے۔
 
ش زاد

محفلین
بیضا، معنی سفید
بیضہ، معنی انڈا
اس کا خیال تو آیا تھا لیکن یس کو محض ٹائپو سمجھا تھا۔ لیکن اس سمت خیال نہیں گیا تھا کہ معنی بدل جاتے ہیں۔
شکریہ شہرزاد۔۔لیکن میں کچھ زیادہ ہی ثقہ واقع ہوا ہوں۔ "نگہ" میں بھی تلفظ الف کی آواز کا نہیں ہوتا جو اسے جائز مانا جائے، واضح طور پر "ہ" کی آواز نکلتی ہے اس میں۔ یہ قافیہ بھی غلط ہے۔
بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب مجھے اچھا لگتا ہے آپ کا سیدھی اور دو ٹوک بات کرنا
 
Top