"فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

فرخ منظور

لائبریرین
آخر یہ مسئلہ بھی استاد محترم مرزا غالب نے حل کر دیا۔
چھیڑ (فلرٹ) خوباں سے چلی جائے اسد
گر نہیں وصل تو حسرت ہی سہی
 
علی وقار

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
مفتی صاحب قبلہ! آپ نے درجہ بندی پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔
نظر باز کہنے کو جی نہیں چاہ رہا، آپ کا احترام آڑے آتا ہے۔ نظر باز کوئی زیادہ اچھے معنوں میں مستعمل نہیں ہے نا!
"تاڑو" کو مہذب بنا کر "تارڑ" کہہ لیں قبلہ! :)
 
علی وقار

محفلین
"تاڑو" کو مہذب بنا کر "تارڑ" کہہ لیں قبلہ! :)
یعنی کہ محترم تاڑو کی بجائے محترم تارڑ کہہ لوں، مگر سچ یہ ہے کہ میں اُن کی شان میں گستاخی کا تصور نہیں کر سکتا سر۔ یہ مقام معصیت تو وہ کب کا پا چکے، اس سے کہیں آگے جا چکے۔
 
سید عمران

محفلین
مفتی صاحب قبلہ! آپ نے درجہ بندی پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔
نظر باز کہنے کو جی نہیں چاہ رہا، آپ کا احترام آڑے آتا ہے۔ نظر باز کوئی زیادہ اچھے معنوں میں مستعمل نہیں ہے نا!
آج کل یہ ٹرینڈ کافی ان ہے...
کسی کو سب کچھ کہہ دیا آخر میں یہ کہہ دیا...
مثلا حاجی صاحب پیسہ پیسہ جوڑ کے مشقتیں اٹھاکے حج
کرکے واپس آئے. ائر پورٹ پر علی وقار بھائی نے چھوٹتے ہی کہہ دیا...
ویسے کہنا تو نہیں چاہیے کیونکہ اچھی بات نہیں مگر مشہور ہے نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی!!!
:praying::praying::praying:
 
اتنی اچیومنٹس کے بعد بھی اس معاملہ میں آپ کے پاؤں کی خاک کو بھی نہ پہنچ سکے!!!
:laughing::laughing::laughing:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج کل یہ ٹرینڈ کافی ان ہے...
کسی کو سب کچھ کہہ دیا آخر میں یہ کہہ دیا...
مثلا حاجی صاحب پیسہ پیسہ جوڑ کے مشقتیں اٹھاکے حج
کرکے واپس آئے. ائر پورٹ پر علی وقار بھائی نے چھوٹتے ہی کہہ دیا...
ویسے کہنا تو نہیں چاہیے کیونکہ اچھی بات نہیں مگر مشہور ہے نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی!!!
:praying::praying::praying:
ویسے کہنا تو نہیں چاہیے مگر مشہور ہے بروٹس یو ٹو...
مگر شکر ہے آپ بروٹس نہیں ہیں بڑی سرکار ہیں!!!
:applause::applause::applause:
یعنی کہ موقع ملنے پر منحصر ہے ۔۔۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مفتی صاحب قبلہ! آپ نے درجہ بندی پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔
نظر باز کہنے کو جی نہیں چاہ رہا، آپ کا احترام آڑے آتا ہے۔ نظر باز کوئی زیادہ اچھے معنوں میں مستعمل نہیں ہے نا!
مفتی صاحب ایک معزز، دین دار، مہذب اور بااخلاق شخص ہیں۔ پر معلوم نہیں محفل پر اتنی اوٹ پٹانگ باتیں کیوں کرتے ہیں! :unsure:
 
علی وقار

محفلین
محفل پر زیادہ تر اچھے ہی لوگ ہیں ۔

مفتی صاحب ایک معزز، دین دار، مہذب اور بااخلاق شخص ہیں۔ پر معلوم نہیں محفل پر اتنی اوٹ پٹانگ باتیں کیوں کرتے ہیں! :unsure:

مفتی صاحب کی نذر ایک شعر۔

کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظ
پر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے !
 
Top