فری شادی سوفٹویئر کو مقیامانا

مہوش علی

لائبریرین
کل رات ہمارے شہر کے قریب خواتین کا اجتماع تھا۔ وہیں پر کچھ باتیں ایسی ہوئیں کہ جن کے بعد مجھے آج یہ ڈورا کھولنا پڑ رہا ہے۔

مسئلہ یہ ہوا کہ یہاں کچھ سن رسیدہ خواتین اپنی 4 بچیوں کی شادیوں کے لیے پریشان ہیں (سب سے بڑی بیٹی کے ساتھ دھوکہ کیا گیا اور بعد میں طلاق دے دی گئی۔۔۔۔ پاکستان سے آنے والوں کی یہ حرکتیں پاکستان کے نام پر دھبہ ہیں)۔ اب یورپ میں ایسے کچھ شادی دفتر بھی نہیں جو پاکستانیوں کی زیادہ مدد کر سکیں۔

چنانچہ میں نے واحد حل اُن سن رسیدہ آنٹی کو یہ بتایا کہ انٹرنیٹ پر کچھ شادی ویب سائیٹز ہیں، جہاں اُن کو اچھے اور شریف لڑکوں کی پروفائل مل جائے گی۔

مسئلہ یہ ہے کہ یہ آنٹی بوڑھی ہیں اور یہ تمام ویب سائیٹ انگلش میں ہیں۔ چنانچہ آنٹی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ ان انگلش سائٹز پر جا کر لڑکوں کی پروفائلز پڑھ سکیں۔


شادی کے لیے اچھے لڑکوں اور لڑکیوں کی تلاش ہمارے معاشرے کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ خاص طور مجھے یورپ میں رہنے والوں کا اندازہ ہے کہ انہیں کتنی مشکلیں پیش آتی ہیں۔ میں نے یہاں دھوکے ہوتے دیکھے ہیں، جو کہ بہت روح فرسا ہیں۔

اس لیے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہوں کہ کسی ممبر کو یہ بیڑا اٹھانا چاہیئے کہ وہ کسی فری شادی سوفٹویٹر کو اردو میں مقیامائے۔ اگر ہم آج اس سمت میں سفر کا آغاز کرتے ہیں ۔۔۔۔ تو 3 یا 4 سال کے بعد اسکے مطلوبہ مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ ایک نیک اور صالح عمل ہے۔ اپنی نیتوں کو نیک رکھتے ہوئے اس کام کا بیڑا اٹھائیں اور اللہ تعالیٰ کی مدد پر کامل یقین رکھیں۔ امین۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، میں مسئلے کے بارے میں کافی عرصے پہلے تحقیق کر چکا ہوں۔۔ لیکن صرف مفاد عامہ کی خاطر۔ میری شادی ہوئے تو دس سال ہو چکے ہیں۔ :oops:

میری تحقیق کے مطابق خاص matrimonial service کا کوئی سوفٹویر فری نہیں ہے۔ باقی جتنی سکرپٹس ہیں وہ تمام کی تمام ڈیٹنگ کے نقطہ نظر سے بنی ہوئی ہیں۔ :( ویسے میرا اندازہ یہی ہے کہ ان ڈیٹنگ کی سکرپٹس کو کچھ ردوبدل کرکے میٹریمونیل سروس کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے بھی کافی تحقیق اور کام کی ضرورت ہو گی۔ دوسرے میرے خیال میں ایسے کسی سوفٹویر کے ترجمے کی بھی خاص ضرورت نہیں ہے۔ اردو کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے خود سوفٹویر کا اردو میں ہونا ضروری نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
آئیڈیا تو اچھا ہے۔
لیکن اسے چلانے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوگی۔
شادی کی سائٹ چلانا کوئی سوکھا کام ہے کیا۔
اس کے لیے مقامیا دینا ہی کافی نہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
میری تحقیق کے مطابق خاص matrimonial service کا کوئی سوفٹویر فری نہیں ہے۔ باقی جتنی سکرپٹس ہیں وہ تمام کی تمام ڈیٹنگ کے نقطہ نظر سے بنی ہوئی ہیں۔ :( ویسے میرا اندازہ یہی ہے کہ ان ڈیٹنگ کی سکرپٹس کو کچھ ردوبدل کرکے میٹریمونیل سروس کے لیے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے لیے بھی کافی تحقیق اور کام کی ضرورت ہو گی۔ دوسرے میرے خیال میں ایسے کسی سوفٹویر کے ترجمے کی بھی خاص ضرورت نہیں ہے۔ اردو کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے خود سوفٹویر کا اردو میں ہونا ضروری نہیں ہے۔

جی نبیل بھائی، آپ صحیح کہہ رہے ہیں کہ ایسے کسی سوفٹ ویئر کے ترجمے کی بھی کوئی خاص ضرورت نہیں پڑے گی، اور واقعی اردو کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے خود سافٹویئر کا اردو میں ہونا ضروری نہیں۔

میں نے کچھ انگلش شادی ویب سائٹز کا معائنہ کیا ہے۔ ان میں سے کچھ کمرشل لیول کی ہیں، جو کہ مجھے فائدہ مند نظر نہیں آئیں۔ ایک دو بغیر پیسہ لیے کام کرتی ہیں، جو کہ کچھ سادہ انداز میں بنی ہوئی ہیں (مگر انکا انداز کچھ ڈیٹنگ جیسا ہی ہے)۔

بہرحال، مجھے یہ نظر آیا کہ اگر ہمیں بغیر پیسہ لیے ایسا شادی ویب سائیٹ بنانا ہے، تو چیزیں اتنی مشکل نہیں ہیں، اور ڈیٹنگ سافٹ ویئر بھی کام کرے گا۔ کام صرف یہ ہے کہ ڈیٹا بنانے کے لیے فارم میں اردو/انگلش ایڈیٹر استعمال ہو۔ پھر اس دیٹا کی مدد سے جو پروفائل بنے، اسے سرچ کرنا ان parameters کے مطابق ممکن ہو [جنس، مقام یعنی ایشیا یورپ ۔۔۔۔ پھر شہر۔۔۔ صارف کی عمر ۔۔۔۔ تعلیم ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ]۔
بغیر پیسے کے فری سافٹ ویئر میں ہم لوگوں کو آپس میں ڈائریکٹ رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کر سکتے ہیں، جسکے بعد ہمارا کام ختم ہو جائے گا۔

نبیل بھائی، رات کو میرے ذہن میں ایک سوال آیا تھا۔ کیا جملہ کی کوئی ایسی ایکسٹنشن ہے جو ڈیٹا بیس کے لیے ایسے فارم بنا سکے؟ خیر، سب سے بہتر تو یہی ہے کہ کوئی بنا بنایا فری سوفٹ ویئر ہاتھ لگ جاتا، جس میں ہمیں صرف اردو ایڈیٹر شامل کرنا ہوتا، اور چیزوں کو rtl کرنا ہوتا۔
 

عبدالرحمٰن

محفلین
یہ مسئلہ ہمارے ہاں‌عربی ممالک میں موجود پاکستانی فیمیلیوں‌کیساتھ بھی پیش آرہا ہے۔ اسی لئے میں نے ‌بھی کچھ عرصہ قبل ایک سکرپٹ داونلوڈ کی تھی مگر ابھی تک وی بلیٹن سے باہر نہیں‌ آیا کہ اسے ٹیسٹ کرنے کا موقع ملتا۔ عموما اس کام کو میں عربی سے اردو میں ترجمہ کرنے کیلے تیار ہوں۔ ویسے بھی ان شاء اللہ اپنا اردو وی بلیٹن فورم بناکر کر اس میں‌ایک مکمل شادی سیکشن بنانے کا ارادہ ہے۔ اگر یہ صحیح ہے تو پھر کہیں‌دور جانے کی ضرورت ہی کیا۔
آپ کی آراء کا انظار رہے گا۔
عبدالرحمن
 

زیک

مسافر
مگر یہ نہ ہو کہ ایسی سائٹ پر ہمارے مسلمان بھائی دوسری تیسری شادیاں رچانے کے چکر میں پڑ جائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یار آپ لوگ بات کو کس طرف لے جا رہے ہیں۔ جس نے چار شادیاں کرنی ہوں گی اسے اس سائٹ کی کیا محتاجی ہوگی؟
 

زیک

مسافر
نبیل آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میں نے صرف اس حوالے سے بات کی تھی کہ اس وقت جو مسلمانوں کی شادی سائٹ ہیں (انگریزی میں) ان میں ایک اچھی خاصی تعداد ان مردوں کی ہے جو دوسری تیسری شادی کرنا چاہ رہے ہیں (پہلی کے ہوتے ہوئے)۔ کچھ کا تو یہ حال ہے کہ صاف لکھا ہے سائٹ پر کہ شادی‌شدہ ہیں۔

رحمان: لگتا ہے آپ شادی‌شدہ نہیں ہیں۔

اصل بات کی طرف آتے ہوئے:

سافٹویر کا ترجمہ کرنا لازمی نہیں۔ بس ایسی سافٹویر ہو جو یونیکوڈ‌کو سپورٹ کرتی ہو اور اسے دائیں سے بائیں کرنا زیادہ مشکل نہ ہو۔

مگر شادی سائٹ چلانا بہت مشکل اور محنت‌طلب کام ہے۔

ایک اور بات: کیا واقعی اردو میں شادی سائٹ کی ڈیمانڈ ہے؟ اگر ہم بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے بچوں کی بات کرتے ہیں تو میرا نہیں خیال کہ انہیں اردو میں سائٹ کی کوئی زیادہ ضرورت ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
نبیل آپ کی بات ٹھیک ہے۔ میں نے صرف اس حوالے سے بات کی تھی کہ اس وقت جو مسلمانوں کی شادی سائٹ ہیں (انگریزی میں) ان میں ایک اچھی خاصی تعداد ان مردوں کی ہے جو دوسری تیسری شادی کرنا چاہ رہے ہیں (پہلی کے ہوتے ہوئے)۔ کچھ کا تو یہ حال ہے کہ صاف لکھا ہے سائٹ پر کہ شادی‌شدہ ہیں۔

زکریا، اس بات کا تو مجھے واقعی علم نہیں تھا۔ معذرت چاہتا ہوں۔ عبدالرحمن ٹھیک کہہ رہے ہیں آپ بھی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال یہ ہے کہ سائٹ بنانا یا چلانا مشکل نہیں۔ لیکن جو اخلاقی ذمہ داری ہمارے پر آئے گی، اس کو کون سنبھالے گا؟ ظاہر ہے کہ ہر رشتہ یا ممبر اپنی تفصیلات 100 فیصد درست تو نہیں دے گا

دوسرا رحمان بھائی، اگر اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے تو اس کے لئے بہت سی شرائط بھی رکھی ہیں۔ صرف ایک شرط کو لے لیں۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ہر شوہر اپنی تمام بیویوں کو بالکل یکساں طور پر ٹریٹ کرے گا؟ پاکستان میں تو یہ ہوتا ہے کہ دوسری شادی کا مطلب یہ ہے کہ پہلی بیوی جائے بھاڑ میں

تیسرا یہ بھی بات قابل غور ہے کہ کیا ہم اپنے بہنوئی کو یا اپنے والد کو یہ بات کہیں گے کہ اسلام میں چار شادیوں‌کی گنجائش ہے تو آپ جا کر فوراً دوسری اور تیسری اور چوتھی شادی کرلیں؟

میری بات کو ذاتی مت لیں۔ میں نے یہ بات جنرلی کہی ہے کہ ہمارے مرد حضرات یہ بات تو بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ اسلام میں چار شادیوں‌کی گنجائش ہے۔ لیکن کیا وہ اس کے نتائج و عواقب سے بھی واقف ہوتے ہیں؟
 

zulfiqar_rzv

محفلین
uk کی ایسی سائٹ اردو میں موجود ہے

السلام علیکم مہوش علی آ پ کو اردو (unicode)میں شادی دفتر مل سکتا ہے ہماری سائٹ پر شادی دفتر موجود ہے جو پاکستان اور باہر کے لوگون کی مدد کر رہا ہے ہم اس پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں، اگر آپ کو اس سے کوئی مدد ملے تو اچھا ہو گا۔
http://www.urdustreet.com/sd/default.aspx
 

پاکستانی

محفلین
واہ بہت خوب ذوالفقار بھائی

ذوالفقار بھائی آپ انتظار کریں مہوش علی ابھی آتی ہی ہوں گی پھر مزید بات چیت آگے چل سکے گی۔
 
Top