غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں‌ زنجیریں
کوئی اندازہ کر سکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
ولایت، پادشاہی، علم اشیاء کی جہاں‌گیری
یہ سب کیا ہیں، فقط اک نکتہ ایماں کی تفسیریں
(بانگ درا)
 

محمد وارث

لائبریرین
سرمد شاہین نے جو اشعار پوسٹ کیئے ہیں وہ بانگِ درا کی نظم 'طلوعِ اسلام' میں سے ہیں اور ان میں کوئی غلطی نہیں ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ولایت، پادشاہی، علم اشیاء کی جہاں‌گیری
یہ سب کیا ہیں، فقط اک نکتہ ایماں کی تفسیریں


بہت شکریہ سرمد شاہین:)
 

زونی

محفلین
زندگی قطرے کو سکھلاتی ھے اسرارِ حیات
یہ کبھی گوہر، کبھی شبنم، کبھی آنسو ہوا
پھر کہیں سے اس کو پیدا کر ، بڑی دولت ھے یہ
زندگی کیسی جو دل بیگانہء پہلو ہوا

(بانگِ درا)


بہت اچھا ٹاپک شروع کیا ھے سرمد ، بہت شکریہ۔
 

ملائکہ

محفلین
""ساقی""

نشا پلا کے گرانا تو سب کو آتا ہے
مزا تو جب ہے کہ گرتوں کو تھام لے ساقی

جو بادہ کش تھے پرانے،وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقائے دوام لے ساقی

کٹی ہے رات تو ہنگامہ گستری میں تری
سحر قریب ہے، اللہ کا نام لے ساقی
 
Top