فرق صاف ظاہر ہے

اظہرالحق

محفلین
پچھلے کچھ دنوں سے ادھر (امارات میں ) اچھی بارش ہو رہی ہے موسم خوشگوار ہے ، اور اس خوشگوار موسم میں شہنشاہ عالم حضرت بُش ادھر پداھارے ہیں ۔ ۔ یہ تصویر خلیج ٹائمز سے لی گئی ہے ، ایک کافر حکمران اور ایک مسلمان حکمران کا فرق واضح ہے اس میں ۔ ۔ ۔ اور انکی سوچ بھی ۔۔ ۔ ہو سکتا ہے کچھ دوست نہ سمجھ پائیں اسلئے میں بیان کر دیتا ہوں ، کہ مالک امارات صرف اپنا “چوغہ“ سنبھال رہے ہیں اور بچھے بچھے جا رہے ہیں حضرت بُش کے آگے جبکہ شہنشاہ عالم نے اپنی چھتری خود پکڑی ہے ۔ ۔۔ بس یہ ہی فرق ہے ۔ ۔ہمارے مسلم حکمرانوں میں اور کافر حکمرانوں میں ۔ ۔ اور یہ ہی وجہ ہے ہمارے ذلیل و خوار ہونے کی ۔ ۔

 

حسن علوی

محفلین
یہی عش و عشرت اور آرام پسندی ہی ہمیشہ مسلمانوں کے زوال کا باعث رہی ازل سے۔ نجانے کب یہ شہنشایت کا خمار اترے گا ہمارے سلاطین پر سے۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
ارےے آپ لوگ بس ایسے ہی دل گرفتہ ہو رہے ہو۔۔۔۔۔۔آج سارے دبیئ والے انکل بش کو دعایئں دے رہے ہیں ۔۔۔بھلا کیوں۔۔۔۔۔؟

کیوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج دبیئ میں عام تعطیل کی گئی ہے تاکے انکل بش کی آمد کے موقعے پر ٹریفک جام نا ہو۔۔۔۔۔۔۔لوگ گھروں میں بیٹھ کے پچھلے 5/6 دن سے ہوتی بارش کو انجوائے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ ٹینشن نا لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin:
 

اظہرالحق

محفلین
ارےے آپ لوگ بس ایسے ہی دل گرفتہ ہو رہے ہو۔۔۔۔۔۔آج سارے دبیئ والے انکل بش کو دعایئں دے رہے ہیں ۔۔۔بھلا کیوں۔۔۔۔۔؟

کیوں کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آج دبیئ میں عام تعطیل کی گئی ہے تاکے انکل بش کی آمد کے موقعے پر ٹریفک جام نا ہو۔۔۔۔۔۔۔لوگ گھروں میں بیٹھ کے پچھلے 5/6 دن سے ہوتی بارش کو انجوائے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔آپ لوگ ٹینشن نا لو۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin::grin:


ہمارے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہے ۔ :( ہم آج بھی آفس میں موجود ہیں ، چلو میں تو شارجہ میں ہوں مگر ہمارے دبئی والے آفس کے لوگوں کو شارجہ بلایا گیا ہے ۔ ۔ جی ہاں ۔ ۔۔ دبئ والے دعائیں نہیں دے رہے بلکہ کہ رہے ہیں کہ موسم اتنا خوشگوار ہے اور ہم اپنے اپنے "ڈربوں" میں رہنے پر مجبور :mad:
 

زینب

محفلین
کل کی چھوڑیں آج تو لگتا ہے آپ آفس بھی تیرتے ہوئے پہنچے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔صبح سے 10 میسج آچکے ہیں۔۔۔"ارے تم نے دیکھا شارجہ ڈوب گیا"ہاہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی سردی میں جو تیر کر جائے گا اس کا کیا حشر ہو گا؟ بہتر ہے کسی کشتی میں چلا جائے۔
 

زینب

محفلین
کشتی بھی کام نہیں کر رہی اج۔۔۔۔۔12 فٹ اونچی لہریں ہیں سمندر میں۔۔۔۔وارنگ دی ہوئی ہے کوئی کشتی نا جائے۔۔۔۔۔سچی بھائی دبیئ ،شارجہ اور راس الخیمہ ڈوبے ہوئے ہیں پانی میں اتنی بارش ہوئی۔ساری روڈز بند ہیں۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں کب کہہ رہا ہوں کہ نہیں ہوئی بارش، ہوئی ہو گی اور ضرور ہوئی ہو گی۔
نہیں ہو رہی تو یہاں ریاض میں۔
 

زینب

محفلین
اب تو واقعی میں سیلاب کی سی کیفیت ہو گئی ہے سارے سکول بند ہو گئے ہیں مجھ سے تصویریں پوسٹ نہیں ہو رہیں مدد کریں کیسے پوسٹ کروں۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
زینب اگر آپکو تصاویر ارسال کرنے میں دقت کا سامنا ھے تو برائے مہربانی یہاں آیئے اور رہنمائی حاصل کیجیئے۔ امید ھے مسئلہ حل ہو ہی جائے گا:rolleyes:
 

اظہرالحق

محفلین
جی ہاں اب تو کشتیاں بھی چلنے لگی ہیں آج کا گلف نیوز دیکھ لیں ۔۔ ۔ ہم نے کوشش کی تھی آفس جانے کی مگر ہمارا علاقہ "منصورہ" (لاہور والا نہیں شارجہ والا) بالکل ڈوب گیا ہے ۔ ۔ ۔ اپنی چھوٹی سی گاڑی ہے ، بلیلا ۔ ۔ اب اس میں کروز شپ کا کوئی آپشن نہیں ہے ورنہ ۔ ۔ ہم بھی تیرنے کا مزہ لیتے ۔۔ ۔ چھوٹے میاں تو خوش ہیں کہ اسکول سے پانچ دن کی چھٹیاں مل گئی اور بڑے میاں گھر میں اب ہیں بڑی بی کو بور کرنے کے لئے ۔ ۔

ویسے بُش کے سبز قدم نے ادھر کافی زیادہ سبزہ کر دیا ہے ;)
 

زینب

محفلین
بش کے انے سے جو ایک دن کے لیےدبئی بند کیا گیا اس سے 432 ملین درہم کا بقصان ہوا ہے وہ واقععی مین سبز قدم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔منگل تک 110 mmبارش ریکارڈ ہوئی بدھ کی اس کے علاوہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے آج یہاں کے اخبارات میں دبئی میں بارش کی تصاویر دیکھی ہیں، ارے توبہ اتنی زیادہ بارش، اتنی بارش تو یہاں پورے سال میں نہیں ہوتی۔
 

زینب

محفلین
میں نے آج یہاں کے اخبارات میں دبئی میں بارش کی تصاویر دیکھی ہیں، ارے توبہ اتنی زیادہ بارش، اتنی بارش تو یہاں پورے سال میں نہیں ہوتی۔

اللہ نے پورے سال کی ایک بار ہی دے دی۔۔۔۔۔جنوری میں یہاں 17م م بارش کا ریکارڈ ہے اب کی بار ایک ساتھ ہی 110 مم ہو گئی تو ہوئی نا اتنیییییییییییییییی بارش:grin:
 
Top