فرشتے کا کعبہ کی چھت پر اترنا

عسکری

معطل
حرم میں ہزاروں ایچ ڈی کیمرے لگے ہیں جن میں سے کئی کعبہ پر ن÷ر رکھتے ہیں ہر وقت ِ نا کسی سے سنا ایسا کچھ ہوا ہے ِ
 

علیرضا

محفلین
یہ دور ایسا نہیں کہ جہاں ایسی چیزیں نظر آئیں، کیونکہ کعبہ خود ایک ایسی سچائی ہے جسے کسی معجزے یا ایسے واقعے کی ضرورت نہیں۔
 

طالوت

محفلین
Angel تو ہو نہیں سکتا البتہ angle خوب ہے ۔ عبداللہ موقع اچھا ہے اپنے اور میرے بارے میں ابھی سے بات کر لو ;)۔ یہ بڑی کمال کی امت ہے کبھی کوے اور شیر سے اللہ کہلواتی ہے کبھی گنبد اڑواتی ہے کبھی پھلوں درختوں سے لفظ اللہ نکالتی ہے اور کبھی نظام تنفس میں پورا کلمہ ہی نکال کہ رکھ دیتی ہے ۔ اسلام کا مذاق بنا کر جیو !
 

عثمان

محفلین
بھئی ان صاحبان کی تو عالم اسلام کو اشد ضرورت ہے۔ اور یہ ابھی تک حج عمرے میں ہی مصروف ہیں۔ خیر۔۔۔فرشتے کی فلائٹ کعبہ تک۔
 
یہ دور ایسا نہیں کہ جہاں ایسی چیزیں نظر آئیں، کیونکہ کعبہ خود ایک ایسی سچائی ہے جسے کسی معجزے یا ایسے واقعے کی ضرورت نہیں۔
علی رضا صاحب قطع نظر اس ویڈیو کے اس دور میں بھی بہت کچھ نظر آسکتا ہے بس ایمان مضبوط ہونا چاہیئے بقول اقبال
آج بھی ہو جو براہیم کا ایمان پیدا
آ گ کرسکتی ہے انداز گلستاں پیدا
اور کعبہ تو ایک پتھروں سے بنی عمارت ہے اور لوگوں کی توجہ بنانے کے لیئے ہے۔ ورنہ ایمان تو مؤمن کے قلب کے اندر ہے۔ قلوب المؤمنین عرش اللہ تعالیٰ۔
اور پھر یہی تو دور ہے جس میں کچھ نظر آنا چاہیے ہے بقول اقبال
یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں لاالہٰ الا اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہرحال ابھی تک جتنے بھی تبصرے آئے ہیں وہ اس ویڈیو کے خلاف ہی ہیں بہرحال روحانی بابا کی تو اللہ تبارک تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ یااللہ مجھے اس کی حقیقت سے آگاہ کر۔ آمین
 

ابو کاشان

محفلین
قطع نظر اس ویڈیو کے،
کیا فرشتوں کا حرم میں آنا ناقابلِ یقین ہے؟
کیا اُوپر کی پوسٹوں میں ان کا انکار کیا جا رہا ہے؟
تو پھر یہ کیا ہے؟


ایمان مفصل

آمنت باللہ وملئکتہ وکتبہ ورسلہ والیوم الاخر والقدر خیرہ وشرہ من اللہ تعالٰی والبحث بعد الموت۔

آمنت ۔۔ ایمان لایا میں
باللہ ۔۔۔ اللہ پر
وملئکتہ ۔۔۔ اور اُس کے فرشتوں پر
وکتبہ ۔۔۔ اور اس کی کتابوں پر
ورسلہ ۔۔۔ اس کے تمام رسولوں پر
والیوم الاخر ۔۔۔ اور قیامت کے دن پر
والقدر ۔۔ اور (آس بات پر کہ) تقدیر
خیرہ ۔۔ اچھی
وشرہ ۔۔۔ اور بُری
من اللہ تعالٰی ۔۔۔ اللہ کی طرف سے ہوتی ہے
والبعث ۔۔ اور اٹھائے جانے پر
بعد الموت ۔۔۔ مرنے کے بعد

اوپر کی عبارت میں سات باتیں بتائی گئی ہیں۔
(1) اللہ پر ایمان لانا۔
(2) فرشتوں پر ایمان لانا۔
(3) اللہ کی کتابوں پر ایمان لانا۔
(4) اللہ کے رسولوں پر ایمان لانا۔
(5) قیامت کے دن کا یقین رکھنا۔
(6) اس بات پر یقین کرنا کہ تقدیر اللہ کی طرف سے ہے۔
(7) مرنے کے بعد پھر اٹھائے جانے کا یقین رکھنا۔​
 

شمشاد

لائبریرین
ابو کاشان آپ نے جو اللہ تعالٰی کا فرمان لکھا ہے اس بات سے کسی کو انکار نہیں۔

فرشتے اور جنات انسان کو نظر نہ آنے والی مخلوق ہیں۔ حتٰی کہ صحابہ کرام جن کی موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی آتی رہی انہوں نے بھی کبھی جبرائیل علیہ السلام کو دیکھنے کا ذکر نہیں کیا۔ کُجا کہ آج کے دور میں کیمروں سے فلمیں بن رہی ہیں۔

ہاں انسانی شکل میں فرشتوں کے آنے کا ذکر ہے جیسا کہ حضرت لوط علیہ السلام کے پاس آئے تھے اور ان کی اُمت نے انہیں انسانی شکل میں دیکھا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل علیہ السلام انسانی شکل میں آتے رہے اور اصحابہ کرام نے انہیں انسانی شکل میں دیکھا۔

اللہ تعالٰی ہمیں ایسے توہمات سے بچائے اور صراط المستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک فرشتوں کا زمین پر آنے کا تعلق ہے تو بے شمار فرشتے ہر وقت آسمان سے زمین پر اترتے رہتے ہیں۔ اس زمن میں بہت سی احادیث مل جائیں گی۔ ایک حدیث مبارکہ ہے۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ اور حضرت ابو سعید رضی اللہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “جو لوگ اللہ کو یاد کرنے کے لیے کسی مجلس میں بیٹھتے ہیں، انہیں فرشتے گھیر لیتے ہیں، ان پر رحمت چھا جاتی ہے، ان پر سکنیت (سکون و اطمینان) نازل ہوتی ہے اور اللہ ان کا ذکر ان کی مجلس میں کرتا ہے جو اس کے قریب ہین۔“ (مسلم)
 

شمشاد

لائبریرین
لَّيْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّواْ وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَ۔كِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلآئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّآئِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُواْ وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَ۔ئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَ۔ئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ۔ (2-177)

ترجمہ :
نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اﷲ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اﷲ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔
 

عثمان

محفلین
فرشتوں کی شوٹنگ کرنے کے لئے کعبہ جانے کی ضرورت نہیں۔ ہمارے کاندھوں پر سجے کھبے دو فرشتے ہروقت بیٹھے رہتے ہیں۔ نیکوکار لوگ براہ کرم ان کی ویڈیو بنا کر اردو محفل کی زینت بنائیں۔ تا کہ منکرین معجزات اپنے ایمان کی اصلاح کرسکیں۔ شکریہ۔ :sleepy:
 

طالوت

محفلین
ہاں جی فرشتے ذرا مصروف ہیں ، وڈیو شیڈیو بھی چل رہی ہے ذرا فارغ ہوں تو صومالیہ کے بھوکوں اریٹیا کے ننگوں پاکستان کے بدحالوں کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کی بھی خبر لیں گے ہی۔
 

عثمان

محفلین
ہاں جی فرشتے ذرا مصروف ہیں ، وڈیو شیڈیو بھی چل رہی ہے ذرا فارغ ہوں تو صومالیہ کے بھوکوں اریٹیا کے ننگوں پاکستان کے بدحالوں کشمیر و فلسطین کے مظلوموں کی بھی خبر لیں گے ہی۔

طالوت۔۔آپ خوامخواہ جنات کا تذکرہ لے آئے بیچ میں۔ ادھر میر ایمان تازہ ہوتا ہی ہے کہ آپ ساتھ ہی ڈرا دیتے ہیں۔:rolleyes:
 

arifkarim

معطل
لینز فلیئر کو کعبہ کا فرشتہ کہنے ولے پہلے ذرا اپنی سائنسئ حالت کا جائزہ لے لیں:
20_lensflare0703.jpg
 
Top