فرحت

منصور مکرم

محفلین
کل توجیسے ہی میں نے گاڑی کھڑی کرنے کیلئے مین گیٹ کھولا ،تو برامدے میں کھیلتی ہوئی میری ڈھائی سالہ گڑیا (سارہ خان) میرے اچانک آمد سے شائد گھبرا گئی ،اور کمرے کی طرف فل سپیڈ دوڑ لگادی۔

اسکی اس اچانک دوڑ پر میری ہنسی نکل گئی،لیکن پھر کیا دیکھتا ہوں کہ جیسے ہی وہ کمرے کے دروازے کے پاس پہنچی ،اور مڑ کر دیکھا تو جیسے ہی اسکی نظر مجھ پر پڑی ،تو بس دوبارہ اسی سپیڈ سے میری طرف دوڑ لگادی،اور ادھر بے اختیار پدرانہ شفقت عروج پر پہنچ کر میری باہیں اسکے لئے کھلتے گئے،اور ایک دم سے وہ میری گود میں پہنچ گئی۔

اور پھر اسکو کلیجے کے ساتھ لگا کر اٹھا لیا۔تو ایک فرحت و تازگی میرے وجود میں دوڑ گئی۔
اسکو گاڑی میں ساتھ بٹھا کر گاڑی پارک کردی۔اور ہم اکھٹے اتر آئے۔

اسی لئے کہتے ہیں کہ بچے جنت کے پھول ہوتے ہیں۔

سارہ خان 4 سم والے موبائل کو لیکر اپنے باباجان کے قریب کھیل رہی ہے۔
1782035_282124828630383_1137788697785433366_n.jpg
 
آخری تدوین:

سلمان حمید

محفلین
ماشاءاللہ۔ بالکل سچ کہا بچوں کو گود میں لینا واقعی آپ کی دن بھر کی تھکن اتار کر آپ کو فرحت اور تازگی بخش دیتا ہے :)
تصویر دیکھ نہیں پا رہا، شراکت میں مسئلہ ہے کوئی شاید۔
 

منصور مکرم

محفلین
ماشاءاللہ۔ بالکل سچ کہا بچوں کو گود میں لینا واقعی آپ کی دن بھر کی تھکن اتار کر آپ کو فرحت اور تازگی بخش دیتا ہے :)
تصویر دیکھ نہیں پا رہا، شراکت میں مسئلہ ہے کوئی شاید۔
شکریہ پسندیدگی کا،تصویر 4 ایم بی ہے ،اسلئے شائد بھاری ہوگئی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لیکن مجھے تو دکھائی دے رہی ہے۔
چونکہ آپ نے ڈراپ باکس سے شیئر کی ہے تو آپ وہاں سائن ان ہوں گے۔ ہم چونکہ سائن ان نہیں، اس لئے دکھائی نہیں دے رہی۔ اگر ممکن ہو تو پبلک فولڈر میں رکھ کر شیئر کیجئے۔ یا پھر فیس بک تو ہے ہی :)
 

سلمان حمید

محفلین
ماشاءاللہ زیادہ تر بچوں کی طرح ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھتی ہے، اللہ لمبی عمر عطا کرے اور ہمیشہ صحت یاب اور خوش قسمت رکھے :)
 

منصور مکرم

محفلین

قیصرانی

لائبریرین
ایڈوانس یا باباجان سے بھی دو ہاتھ آگے۔

کسی زمانے میں جب صرف بیٹھ سکتی تھی،یعنی ابھی چلنا نہیں سیکھا تھا ،تو اس وقت کے کارنامے یہ ہیں
http://mansoorurdu.blogspot.com/2012/10/blog-post.html
میرے پاس یہی ڈیل والا کی بورڈ کالے رنگ میں ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کے صرف 1000 یونٹ بنائے گئے ہیں۔ یہ دوسرا کی بورڈ ہے میرے پاس :)
 
Top