فرحت

کل توجیسے ہی میں نے گاڑی کھڑی کرنے کیلئے مین گیٹ کھولا ،تو برامدے میں کھیلتی ہوئی میری ڈھائی سالہ گڑیا (سارہ خان) میرے اچانک آمد سے شائد گھبرا گئی ،اور کمرے کی طرف فل سپیڈ دوڑ لگادی۔

اسکی اس اچانک دوڑ پر میری ہنسی نکل گئی،لیکن پھر کیا دیکھتا ہوں کہ جیسے ہی وہ کمرے کے دروازے کے پاس پہنچی ،اور مڑ کر دیکھا تو جیسے ہی اسکی نظر مجھ پر پڑی ،تو بس دوبارہ اسی سپیڈ سے میری طرف دوڑ لگادی،اور ادھر بے اختیار پدرانہ شفقت عروج پر پہنچ کر میری باہیں اسکے لئے کھلتے گئے،اور ایک دم سے وہ میری گود میں پہنچ گئی۔

اور پھر اسکو کلیجے کے ساتھ لگا کر اٹھا لیا۔تو ایک فرحت و تازگی میرے وجود میں دوڑ گئی۔
اسکو گاڑی میں ساتھ بٹھا کر گاڑی پارک کردی۔اور ہم اکھٹے اتر آئے۔

اسی لئے کہتے ہیں کہ بچے جنت کے پھول ہوتے ہیں۔

سارہ خان 4 سم والے موبائل کو لیکر اپنے باباجان کے قریب کھیل رہی ہے۔
1782035_282124828630383_1137788697785433366_n.jpg
ماشا اللہ۔۔۔
مجھےگڑیا کی وہ تصویر بھی یاد ہے جس میں یہ ماؤس کے تار کو کُتر رہی تھی۔
sam_1657.jpg
 
منصور مکرم

محفلین
ماشا اللہ۔۔۔
مجھےگڑیا کی وہ تصویر بھی یاد ہے جس میں یہ ماؤس کے تار کو کُتر رہی تھی۔
sam_1657.jpg
واہ زبردست
بلکہ اب تو اور ایڈوانس ہوگئی ہے،شائد ہی میرے اسباب ہوں جو اسکے ہاتھ سے بچ کر رہ جائیں،رہا موبائل اور لیپ ٹاپ،تو اس پر تو ہے ہی اسکی اجارہ داری۔

اور عجب یہ کہ سمارٹ فون کیلئے بھی اسکی ننھی سی انگلی تیار رہتی ہے۔
 
بھائی جی آج کل یہی چیزیں ان بچوں کے کھلونے ہیں۔۔۔۔
کھلونوں سے کھیلنا پرانی دور کی روایات ہیں۔
 
منصور مکرم

محفلین
بھائی جی آج کل یہی چیزیں ان بچوں کے کھلونے ہیں۔۔۔ ۔
کھلونوں سے کھیلنا پرانی دور کی روایات ہیں۔
اب تو بچے کھلونوں کے بھی ماسٹر بن گئے،جب دیکھو کھول کربیٹھے ہیں اور کبھی ایک طرف سے سیل ڈالتے ہیں ،کبھی دوسری طرف سے پرزے پرزے کرنے کی کوشش۔
 
Top