کاشفی

محفلین
فراڈیوں نے عازمین حج کوبھی نہ بخشا،کراچی میں80افراد لُٹ گئے
pakistan-HajjFraud_10-8-2013_121659_l.jpg

کراچی…جعلی ٹریول ایجنٹ نے حج کے نام پر 80 عازمین حج کو لو ٹ لیا ،ڈھائی ڈھائی لاکھ کی رقم لے کر فرارہوگیا، عازمین حج بے یارو مددگار مساجد میں پناہ گزین ہیں۔بلوچستان سے کراچی آنے والے 80 عازمین حج کو بلوچستان ہاوس کے سرکاری ملازم بشیر احمد خلیجی نے حج کے نام پر لوٹ لیا۔5 اکتوبر کو کراچی آنے والے عازمین حج کا کہنا ہے کہ بشیر احمد ،عدنان ٹریول ایجنسی میں کام کرتا ہے ،اُس نے ہر فرد سے ڈھائی ،ڈھائی لاکھ کی رقم وصول کی اور حج پر روانہ کرنے کا کہا،عازمین حج کے مطابق کراچی آنے کے بعد بشیر احمد سے کوئی رابطہ نہیں،مساجد میں قیام پذیرحجاج نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُنہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت ان مظلوم اور معصوم عازمین کی مشکلات دور کرے آمین۔ اور ان کو ان کے ہی لوگوں کے شر سے بچائے۔۔آمین
اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ان کو لوٹنے والوں میں کراچی والوں کا یا کراچی سے منتخب ہونے والے نمائندوں کو ووٹ دینے والوں کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔۔ اللہ رب العزت کا کڑوڑوں شکر ہے۔۔الحمداللہ۔
دُکھ ہوتا ہے افسوس ہوتا ہے۔۔لوگ کراچی آکر، دہشت گردی کر کے، کرپشن کرکے ، کراچی کو بدنام کرکے پھُر اپنے اپنے شہرہوجاتے ہیں۔
اللہ رب العزت ہم کراچی والوں کو ہدایت دے۔۔آمین
باقی دوسرے شہر والوں کو بھی ہدایت دے۔۔آمین
 

کاشفی

محفلین
یہ فراڈیا بھی پختونوں کے نام پر دھبہ ہے۔۔ اپنے لوگوں کو حج کے نام پر چونا لگا گیا۔۔
اللہ رحم فرمائے۔۔آمین
 
Top