فرانسیسی اور جرمن

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، میرا ارادہ ہو رہا ہے کہ فرنچ یا/اور جرمن زبان سیکھوں۔ اس سلسلے میں‌ کوئی دوست یہ بتا سکیں گے کہ ان کے علم میں کوئی فری انٹرنیٹ سائٹس موجود ہوں جو یہ کورسز مہیا کر سکیں (یہ بتانا تو ضروری نہیں‌ کہ یہ کورس فری ہوں :p)
 

ماوراء

محفلین
ایک ساتھ دو زبانیں سیکھنے کا ارادہ ہے کیا؟ اتنا ظلم نہ کریں۔ پھر تو دونوں کے ساتھ نا انصافی ہو جائے گی۔
اور اگر کوئی ایسی سائٹ نہ ملی تو جرمن سیکھنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا جائے۔ :p
 

قیصرانی

لائبریرین
جتنا ہو سکے آپ ہی رہمنائی کر دیں

ویسے میں نے فرنچ یا/اور جرمن لکھا تھا، یعنی جرمن اور فرنچ ایک ساتھ یا پھر الگ الگ یا پھر ایک ہی زبان
 

زیک

مسافر
فری نیٹ کورسز کا تو علم نہیں۔ میں نے تو یونیورسٹی میں فرانسیسی کا کورس لیا تھا جو ایک لحاظ سے مفت ہی تھا کہ میرے عام کورس لوڈ کے علاوہ تھا۔

ایک اہم بات زبان سیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ کسی اہلِ زبان سے (یا اس سے قریب قریب) سے باقاعدہ گفتگو کی جائے۔ یہ نہ کرنے کے باعث میری فرنچ کا اب کوئی حال نہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
یہاں پاکستان میں تو یہ سہولت ہے کہ آپ کو جو زبان سیکھنی ہو۔
آپ اس ملک کے سفارتخانے کے ذریعے سیکھ سکتے ہیں

آپ بھی فرانس یا جرمنی کے سفارتخانے سے رجوع کر کے دیکھ لیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرنچ سیکھنے کے ذرائع:

بی بی سی کی فرنچ سکھانے کی سائٹ

میں کبھی کبھار اپنی فرنچ ریفریش کرنے کے لیے ذیل کے ربط پر بھی جاتا ہوں لیکن اس کے لیے فرانسیسی کے ابتدائی علم کی ضرورت ہوگی:

Language Guide Francais

جرمن سیکھنے کے ذرائع:

بی بی سی کی جرمن سکھانے کی ویب سائٹ

ڈوئچے ویلے کی سائٹ پر جرمن کے اسباق
 

قیصرانی

لائبریرین
درست کہا شمشاد بھائی

زیک، آپ کی بات بالکل درست ہے۔ جب تک زبان کو اس کے اصل بولنے والے کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے، زبان کا سیکھنا یا سیکھنے کی کوشش کرنا بیکار ہی رہتا ہے

فہیم بھائی، آپ کی بات بھی درست ہے

بہت شکریہ نبیل بھائی
 
Top