فانٹ سازی سے متعلق ایک سوال

اردو فانٹ ڈیویلپرز سے ایک سوال ہے کہ کیا کوئی ایسا طریقہ بھی ہے کہ فانٹ میں سپیس کیریکٹرز دو طرح کے ہوں، اردو لکھتے وقت سپیس دبانے پر الفاظ کے مابین وقفہ تھوڑا ہو اور انگلش لکھتے وقت وقفہ زیادہ ہو؟
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو یاد نہیں کہ فانٹ بنانے کے کسی پروگرام میں ایسا نظم ممکن ہے یا نہیں، لیکن اس کی ضرورت کیوں؟ انگریزی بلکہ لاطینی کیریکٹرس استعمال کرتے وقت وقت لاطینی فانٹ ہی استعمال کرنا بہتر نہیں ہے کیا؟
 

علوی امجد

محفلین
جی ہاں مائیکروسافٹ وولٹ کے ذریعے آپ بآسانی اس کو فانٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اصل میں اردو کے الفاظ کے درمیان کم اسپیس درکار ہوتا ہے جب کہ لاطینی حروف میں اسپیس زیادہ درکار ہوتا ہے۔ اس لئے عبارت کی خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے دو طرح کے اسپیس ہونے چاہیئے۔ علوی نستعلیق کے ابتداء میں یہی مسئلہ درپیش تحا جس کے بعد میں نےاردو اور لاطینی حروف کے اسپیس مختلف کردیئے تھے ۔ جس سے فانٹ کا رزلٹ کافی بہتر ہوگیا لیکن اس کا نقصان یہ ہوا کہ بعض ویب براوزر میں فانٹ کی لائن آپس میں مکس ہو جاتی تھیں۔ جس کی شکائت اکثر فورمز پر دوست کرتے رہے ہیں۔
 

علوی امجد

محفلین
شکریہ ! پچھلے ڈیڑھ دو سال آنکھوں کی بیماری نے کمپیوٹر سے کافی دور رکھا۔ اب ممکن ہوا ہے کہ شائد کسی فورم میں اپنی نمائندگی کرسکوں۔
 
جی ہاں مائیکروسافٹ وولٹ کے ذریعے آپ بآسانی اس کو فانٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ اصل میں اردو کے الفاظ کے درمیان کم اسپیس درکار ہوتا ہے جب کہ لاطینی حروف میں اسپیس زیادہ درکار ہوتا ہے۔ اس لئے عبارت کی خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے دو طرح کے اسپیس ہونے چاہیئے۔ علوی نستعلیق کے ابتداء میں یہی مسئلہ درپیش تحا جس کے بعد میں نےاردو اور لاطینی حروف کے اسپیس مختلف کردیئے تھے ۔ جس سے فانٹ کا رزلٹ کافی بہتر ہوگیا لیکن اس کا نقصان یہ ہوا کہ بعض ویب براوزر میں فانٹ کی لائن آپس میں مکس ہو جاتی تھیں۔ جس کی شکائت اکثر فورمز پر دوست کرتے رہے ہیں۔
جناب علوی امجد صاحب۔ السلام علیکم۔ بہت شکریہ۔ بہت خوشی ہوئی اآپ کا جواب پڑھ کر۔
براہ مہربانی کیا آپ مجھے مائکروسوفٹ وولٹ کے حوالے سے کچھ تفصیلی طریقہ کار اس چیز کا فراہم کر سکتے ہیں؟ بہت شکریہ ہو گا۔ اگر اس سلسلے میں میرا ذاتی ای میل ایڈریس درکار ہو تو وہ میں آپ کو ذاتی پیغام میں بھیج دیتا ہوں۔
و السلام مع الاکرام!
فقط
 

علوی امجد

محفلین
برادرم شکیل وولٹ میں آپ درجہ ذیل طریقے سے اسپیس کا متبادل اپنے فانٹ میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

1۔ سب سے پہلے آپ اپنے فانٹ کو کسی بھی فانٹ ایڈیٹر میں کھولیں اور ایک نیا گلف یا کیریکٹر بنائیں جس میں آپ مناسب اسپیس بنا لیں۔ جیسے یہاں میں نے فانٹ کریٹر کے ذریعے ایک نیا گلف جس کی اسپیس کچھ زیادہ تھی بنایا ہے۔

98196791.gif


2۔ اب وولٹ میں جا کر اپنے فانٹ کو کھولیں اور Edit Glyph کی ونڈو میں جا کر اپنے کیریکٹر کو نام دے دیں جیسے یہاں میں نے اپنے نئے اسپیس کو Space1 کا نا م دیا ہے۔
011o.gif


3۔ اب جن کیریکٹرز کے لئے اسپیس چاہیئے ان کا ایک نیا گروپ بنا لیں۔
60535406.gif


84271993.gif


4۔ اب ٍ Add Substitution کے ذریعے ایک نیا Lookup بنائیں۔
55501582.gif


5۔ اس Lookup میں پہلے تو اسپیس کا متبادل بتائیں جیسے Space -> Space1 اور نیچےContext Before اور Context Afterr دونوں میں اپنے بنائے ہوئے گروپ کا حوالہ دے دیں۔
60347604.gif


5۔ اب Lookup window کو بند کر دیں اور اپنے فانٹ کو Compile کرنے کے بعد Save کرلیں۔
53791524.gif


امید ہے اس سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 

علوی امجد

محفلین
میرے خیال میں اگرلک اپ میں لکھنے میں کوئی غلطی نہ ہوئی ہو تو اس کو ٹھیک کام کرنا چاہیئے۔ مجھے صحیح اندازہ نہیں کہ آپ کے پاس یہ مسئلہ کیوں آرہا ہے؟
بہرحال اگر آپ مزید تجربات کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کریں کہ Space کو نارمل کریں اور Space1 کو اردو کے لئے کم اسپیس کا کیریکٹر بنا دیں۔ اب شروع میں ایک لک اپ بنائیں اور اس میں Space -> Space1 کو تبدیل کردیں۔ یعنی اردو کے لئے اسپیس مختلف ہوجائے۔ پھر اس کے نیچے ایک دوسرا لک اپ بنائیں اور اس میں اوپر جو طریقہ میں نے بتایا تھا یعنی لاطینی حروف کے لئے اور وہاں اس کا الٹ یعنی Space1-> Space کردیں یعنی لاطینی حروف کے لئے نارمل اسپیس استعمال ہو۔
ان دونوں کو لک اپس کو <Glyph Composition/Decomposition <ccmpکے فیچر میں رجسٹرڈ کروائیں۔
 
Top