فارسی کلاس

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

وقت کے تعین کے لیے شکریہ محمد ، دو گھنٹوں کے لحاظ سے آپ ایک ہفتہ میں کل کم از کم چھ گھنٹے صرف کر سکیں گے ۔ ابتدائی نوعیت کے کورس کے آغاز کے لیے اتنا وقت کافی رہے گا تاہم اگر ضرورت ہوئی تو اس کا نصف یا اتنا ہی وقت میں بھی نکال سکوں گی ۔ متن پر کام کرنے کی تجویز مناسب ہے البتہ کچھ بنیادی نوعیت کی چیزیں احاطہ کرنے کی ضرورت ہو گی فارسی گرامر کے ذیل میں ۔ اب اہم بات یہ ہے کہ یہاں در واقع کتنے اراکین فارسی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی دلچسپی کا زاویہ کیا ہے ؟ آیا وہ محض بول چال تک رہنا چاہتے ہیں یا باقاعدہ فارسی زبان کو جاننا اور اپنی علمی و تحقیقی استعداد کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ؟ ۔ ۔ ۔ اول الذکر کی صورت میں یہ سلسلہ کافی ہے اور موخرالذکر کی صورت میں فارسی کلاس کا سلسلہ اہمیت رکھتا ہے ۔ دلچسپی کے علاوہ اگر کیفیت کو بھی نظر میں رکھیں تو درج ذیل دو صورتیں ہیں :

  • مبتدی : فارسی زبان سے بالکل شناسا نہیں ہیں تاہم فارسی زبان میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔
  • مانوس : فارسی زبان سے کسی حد تک شناسا ہیں اور اپنی استعداد بڑھانا چاہیں ۔

یہاں پر اعداد و شمار پر بھی ایک نظر ڈال لینی چاہیے ۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھیں تو اس دھاگے پر موجود پیغامات کے مطابق گذشتہ دو سال میں اب تک کل پانچ اراکین نے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم ممکن ہے کہ مزید اراکین بھی دلچسپی رکھتے ہوں ۔ جو اراکین کسی حد تک فارسی زبان سے پہلے سے ہی مانوس ہیں اور تحقیقی میدان ان کا مطمح نظر نہ ہو تو ان کے لیے بول چال کا سلسلہ کافی رہے گا استعداد بڑھانے کے ضمن میں ۔ تاہم اگر ایسے اراکین بھی کلاس میں شامل ہونا چاہیں جو فارسی سے بالکل بھی شناسائی نہ رکھتے ہوں اسی طرح وہ اراکین جو اپنی تحقیقی و علمی استعداد "کتابی فارسی" میں بڑھانا چاہیں تو ایسی صورت میں فارسی گرامر پرترجیحاً زیادہ توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پیش آئے گی اور نسبتاً ایک دقیق پلاننگ کی ضرورت ہو گی ۔

محمد ، آپ دیباچہ سے آغاز کر رہے ہیں تو اس سے کافی حد تک اندازہ ہو جائے گا کہ فارسی کلاس کو کیا شکل دی جا سکتی ہے ۔ جب ہم "کلاس" کی اصطلاح استعمال کریں تو اس سے مراد یہ کہ کچھ چیزوں میں باقاعدہ رہنا ہو گا جیسے :

  • چند اراکین باقاعدہ طور پر جزو کلاس ہوں ۔ جزو کلاس اراکین کی ایک کم از کم تعداد (مثال : تین ، پانچ ، دس)
  • جزو کلاس اراکین کی باقاعدہ و فعال شرکت
  • تمرین (مشق)
  • اسائنمنٹ
  • امتحان یا ٹیسٹ
  • دیگر

فی الحال یہاں اراکین کو اسی دھاگے پر دعوت ہے کہ جو اراکین فارسی کلاس میں شریک ہونا چاہیں وہ بلا تخصیص شامل ہوسکتے ہیں تاہم جو اراکین شریک ہونا چاہیں وہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کی شرکت مسلسل اور فعال ہو ۔ جو اراکین شریک ہونا چاہیں وہ اس کی نشاندہی بھی کر سکتے ہیں کہ وہ "مبتدی" یا "مانوس" کس زاویہ سے جزو کلاس بننا چاہیں گے۔

چونکہ یہ آغاز ہے تو اسے بہت عام فہم اور ممکنہ حد تک آسان رکھنا بہتر و نسبتاً مفید نتائج دے گا ۔ محمد ، کیا آپ کے پاس اسکینر ہے یا کسی فارسی متن کا اسکین فراہم کرنا ممکن ہو گا آپ کے لیے ؟ اگر ہاں تو میرے ذہن میں ایک تجویز ہے متن کے انتخاب کے حوالے سے ۔ شیخ سعدی کی گلستان و بوستان کی تجویز بھی ذکر ہوئی ہے فارسی کلاس کے لیے۔ گلستان و بوستان کا متن کافی قدیم فارسی پر مشتمل ہے اس متن پر کام کرنے کے لیے اگر چند اراکین مسلسل کام کرنے میں سنجیدہ دلچسپی ظاہر کریں تو پھر اسے آغاز کرنا بہتر رہے گا اور آغاز کرنے سے پہلے اس کی کورس آؤٹ لائن پر کچھ کام کر لینا چاہیے ۔

ایک اہم نکتہ فارسی کے حوالے سے ذکر ہو جائے ۔ فارسی زبان کے دو لہجے یا رخ ہیں ایک کتابی فارسی اور دوسرا عام بول چال کا لہجہ ۔ کتابی فارسی اور عام بول چال کے لہجے میں چونکہ فرق آ جاتا ہے لہذا پہلے مرحلے میں کتابی فارسی پر کام ہو اور اگر اراکین عام بول چال کے لہجہ میں بھی دلچسپی رکھتے ہوں تو ساتھ ساتھ اس کی نشاندہی بھی کی جاسکتی ہے ۔

میں نے اپنی گذشتہ پوسٹ میں فارسی کلاس کے آغاز و اجراء سے پہلے ایک ضروری ہوم ورک کا لکھا تھا فی الحال میں نے چند ضروری نکات کو احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے اس پوسٹ میں ۔ محمد ، کیا آپ نے ابتدائی طور پر کچھ ورک آؤٹ لائن تشکیل دی ہے ؟ اگر آپ ایک مختصر تعارفی پوسٹ اس سلسلے میں پیش کرنا چاہیں تو یہ ایک مفید نقطہ آغاز ہو گا ۔

شکریہ

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں کتابی فارسی سے پہلے شروع کرنا چاہیے کیونکہ ہم نے کسی کے ساتھ فارسی بولنا تو ہے نہیں۔ فارسی سیکھنے کی ضرورت فارسی کتابیں پڑھنے کے لئے درکار ہے۔ میں اپنا شمار مبتدیوں میں کرتا ہوں۔
 
سلام علیکم

فی الحال مین ہوسٹل کے انترنٹ کیفے میں ہوں اور تفصیلی بات کرنے سے قاصر ہوں۔
اس وقت صیف اتنا عرض کروں کہ یہاں کتابی فارسی پر ہی کام کرنا چاہیے، بول چال والی فارسی دوسرے دھاگے پر ہی بہتر رہے گی۔
باقی ان شاء اللہ کل گھر سے لکھوں گا۔
شکریہ
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ ندی بن کر بہنا شروع کر دیں نقوی صاحب، فیضیاب ہونے والے خود ہی ہوتے رہیں گے، کوئی نہیں بھی ہوتا تو زمین تو سیراب ہوگی ہی اور کبھی نہ کبھی کوئی پیاس بجھانے بھی آ ہی جائے گا

شاید آ جائے کوئی آبلہ پا میرے بعد :)
 
سلام علیکم
میں نے دوستوں سے آج کا وعدہ کیا تھا، لیکن چند وجوہات کی خاطر۔ آج شروع نہیں کررہا، سیدہ شگفتہ صاحبہ کا منتظر ہوں۔۔۔
 
ابو کاشان

محفلین
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دین است حسین دیں پناہ است حسین
سر داد نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین

برائے کرم اس کا ترجمہ فراہم کر دیجیئے۔

المبتدی
 
شاہ است حسین بادشاہ است حسین
دین است حسین دیں پناہ است حسین
سر داد نہ داد دست در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین

برائے کرم اس کا ترجمہ فراہم کر دیجیئے۔

المبتدی

اس کا ترجمہ اردو کہ کسی شاعر نے کیا ہے، نام یاد نہیں، وہ ہی نقل کردیتا ہوں:
حسین شاہ بھی ہے اور بادشاہ بھی ہے
حسین دین بھی ہے اور دیں پناہ بھی ہے
نہ کی یزید کیبیعت کٹا دیا سر کو
اسی بنا پہ تو بنیاد لا الہ بھی ہے
 
جیہ

لائبریرین
ترجمہ حاضر ہے

شاہ ہیں حسین بادشاہ ہیں حسین
دیں ہیں حیسین دین کے مدد گار ہیں حسین
سر یعنی جان دی مگر یزید کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں رکھا یعنی یزید کی بیعت نہیں کی
حق تو یہ ہے کہ لا الہ الا اللہ کا نعرہ ہیں حسین

نقوی صاحب اصلاح کیجئے گا۔
 
ماشاء اللہ، فارسی تو آپ کو بھی آتی ہے، بس تھوڑی سی مشق سے پوری ہو جائے گی۔ بہت اچھا ترجمہ کیا ہے، لیکن 'بنا' کا ترجمہ نعرہ ٹھیک نہیں، بنا، بنیاد اور اساس یا عمارت کو کہتے ہیں۔
شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

محمد ، آپ نے جس متن کی نشاندہی کی تھی وہ موصول ہو گیا یا نہیں ؟ اگر وہ ابھی تک آپ کو موصول نہیں ہوا ہو تو پھر ایک دوسری تجویز ہے میرے ذہن میں ۔
 
Top