فاتح بھائی کی خدمات کا اعتراف

فاتح

لائبریرین
محفلین۔۔۔ اس ایک "وغیرہ "کی جگہ تو ہم ہیں۔۔۔ دوسرا وغیرہ خالی ہے۔۔ کوئی بھی قبضہ کر سکتا ہے۔۔۔ :)
یہ وغیرہ وغیرہ صرف دو اوکان کے لیے نہیں بلکہ ایک پوری انجمن ہے۔۔۔ اس وغیرہ وغیرہ میں موجود دوستوں میں سےکچھ کی جانب سے تو شکایتی پیغامات بھی موصول ہوئے کہ ہمارا تذکرہ کیوں نہ کیا۔۔۔ کیا ہم نہ جانتے تھے۔۔ :laughing:
 
آخری تدوین:

ابن عادل

محفلین
اللہ تعالیٰ نظر بد سے بچائے ۔ ملک پاکستان کے حوالے سے اچھی خبریں اتنی نایاب ہیں کہ اچھے بھلے ،لائق فائق اور صاحب علم وہنر لوگ بغل میں دم سادھے بیٹھے ہوتے ہیں ۔کسی اور کے ذریعے ان کی حقیقت معلوم ہوتی ہے ۔
دعاہے رب کریم آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور فخردیں ،فخر ملت ،فخروطن بنائے ۔آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ماشاءاللہ۔:)
مجھے یہ بات دیر سے کیوں معلوم ہوئی۔ نیرنگ خیال آپ مجھے کبھی ٹیگ نہیں کرتے۔
فاتح آپ سے مرعوبیت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ آپ کی کامیابیوں اور کامرانیوں میں مزید اضافے کے لئے بہت سی دعائیں۔آمین
 
نیرنگ خیال

توبہ کریں فوراً سے پہلے۔۔۔ اس وقت منسلک کیا تھا۔۔۔ جب کوئی مہینہ بعد آنکھیں ملتا ہوا آئے گا تو اس وقت تک تو انسلاکیہ ویسے ہی فوت ہوچکا ہوگا۔۔۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اجی واہ، یہ تو اپنے شاعر فاتح صاحب کا ذکر ہو رہا ہے، مجھے کچھ کچھ تو علم تھا لیکن اس کالم میں فاتح صاحب کے متعلق بہت سی معلومات میرے لیے بھی نئی ہیں۔

کیا کہنے جناب فاتح صاحب، اللہ تعالیٰ مزید عزتیں عطا فرمائیں لیکن مجھے امید ہے کہ اس لٹرم پٹرم میں مشغول ہو کر آپ اپنی پہلی محبوبہ شاعری کو نہیں بھولیں گے :)
 
فاتح

لائبریرین
اللہ تعالیٰ نظر بد سے بچائے ۔ ملک پاکستان کے حوالے سے اچھی خبریں اتنی نایاب ہیں کہ اچھے بھلے ،لائق فائق اور صاحب علم وہنر لوگ بغل میں دم سادھے بیٹھے ہوتے ہیں ۔کسی اور کے ذریعے ان کی حقیقت معلوم ہوتی ہے ۔
دعاہے رب کریم آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور فخردیں ،فخر ملت ،فخروطن بنائے ۔آمین
شکریہ۔ نیک تمناؤں پر ممنون ہوں۔
 
فاتح

لائبریرین
ماشاءاللہ۔:)
مجھے یہ بات دیر سے کیوں معلوم ہوئی۔ نیرنگ خیال آپ مجھے کبھی ٹیگ نہیں کرتے۔
فاتح آپ سے مرعوبیت میں مزید اضافہ ہو گیا۔ آپ کی کامیابیوں اور کامرانیوں میں مزید اضافے کے لئے بہت سی دعائیں۔آمین
اوہ تو آپ مرعوب تھیں ہم سے۔۔۔ مجھے یہ بات دیر سے کیوں معلوم ہوئی۔ :laughing:
خوبصورت دعاؤں پر شکریہ
 
فاتح

لائبریرین
اجی واہ، یہ تو اپنے شاعر فاتح صاحب کا ذکر ہو رہا ہے، مجھے کچھ کچھ تو علم تھا لیکن اس کالم میں فاتح صاحب کے متعلق بہت سی معلومات میرے لیے بھی نئی ہیں۔

کیا کہنے جناب فاتح صاحب، اللہ تعالیٰ مزید عزتیں عطا فرمائیں لیکن مجھے امید ہے کہ اس لٹرم پٹرم میں مشغول ہو کر آپ اپنی پہلی محبوبہ شاعری کو نہیں بھولیں گے :)
غزلاں تم تو واقف ہو۔۔۔ :)
ویسے کچھ کچھ میں کیا کیا شامل ہے یہ کون جانے۔۔۔
دعاؤں پر شکریہ اور رہی بات پہلی محبوبہ کی تو اسے کون کافر بھول سکتا ہے۔
جیسا کہ ڈاکٹر پیرزادہ قاسم صاحب سے سہیل وڑائچ نے پوچھا کہ سائنس اور شاعری میں سے گھر والی کون ہے اور محبوبہ کون تو ڈاکٹر صاحب نے فرمایا۔۔۔ بھئی گھر والی تو سائنس ہی ہے، محبوبہ کے درجے پر شاعری ہی فائز ہوتی ہے۔ :)
 
زین

لائبریرین
ماشاء اللہ۔ فاتح بھائی آپ کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی :)
اللہ تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
 
Top