مبارکباد فاتح بھائی کو دس ہزار پورے ہونے کی مبارکباد دیں ۔۔جلدی جلدی :)

فاتح

لائبریرین
قبلہ یہ کبوتر اور باز یکجا نہ کیجئے کہ اول الذکر تر نوالہ ثابت ہو گا مؤخر الذکر" دس نمبری"کے لئے۔:)
ویسے بھی آپ کے پیش کردہ شعر کا پہلا "غیبی"مصرعہ ایک ایسے لفظ سے مزین ہے جو ہم جیسے "شرفاء" کے لئےاپنے شرمناک صوتی اثرات کےسبب سماعتوں پر ناگوار اثرات چھوڑتا ہے :grin:
اول تو وہ شرمناک صوتی تاثر والا مصرع اس شعر کا مصرع ثانی ہے اولیٰ نہیں دوم یہ کہ اس میں "پرست" یا "پرستی" کا کہیں ذکر نہیں۔ :laughing:
ویسے آپ کے مراسلے کو پڑھ کر اکثر قارئین یہ مصرع گوگل کر ہوں گے۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
الشفاء

لائبریرین
یہاں تو سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ یہ کنگریچولیشنز عینی مینی کو دی ہے یا مجھے :)
بہرحال جسے بھی دی ہے میری طرف سے تو شکریہ :laughing:

ارے بھائی جان۔۔۔مبارک تو آپ کو ہی دی ہے۔ وہ تو بس م کی جگہ عین لکھ دیا۔ تاکہ دونوں گھر راضی رہیں۔۔۔:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کے مراسلے سے یہ تو معلوم ہو ہی گیا تھا کہ دس سال ہر کلاس میں لگائے ہیں۔۔۔

اس لیے پوچھا کہ آپ کی عمر معلوم ہو سکے۔۔۔ اگر تو پرائمری سکول کے پانچ سال بھی شامل کر لیتا تو دسویں تک پہنچتے پہنچتے ہی آپ سو سال کی ہو چکی ہوتیں اس لیے حسنِ ظن کی بنیاد پر پوچھا تھا کہ صرف ہائی سکول میں ہی یہ معاملہ رہا ہے نا تا کہ پچاس سالوں میں ہی بات ٹل جائے۔ :rollingonthefloor:

آپ نجومی بھی ہیں؟ :shocked: اتنا درست اندازہ لگا لیا میرے ہر کلاس میں اتنا وقت لگانے کا۔ اصل میں میں اس وقت تک ایک کلاس سے اگلی کلاس میں نہیں جاتی تھی جب تک اس میں پڑھائے جانے والا ہر سبق مکمل سمجھ نہ لوں چاہے کتنا ہی وقت کیوں نہ لگ جائے :party:۔
لیکن آپ کا حساب کچھ کچھ کمزور ہو گیا ہے۔ پرائمری کے پانچ سال تو حسنِ ظن کی بنیاد پر کم کر دئیے۔ کالج اور یونیورسٹی کو اتنے سال کدھر گم کر دئیے ہیں؟ ایک تو پہلے پچاس سال کی کمی پھر یہ سکول کے بعد والے ہر درجے میں دس سال بھی مائنس ہو گئے۔ اب تو ہر کوئی یہی کہے گا کہ میں نے بال دھوپ میں سفید کئے ہیں :roll: ۔
 
محترم جناب فاتح صاحب!
آپ کا ایک ایک مراسلہ ہمارے دلوں کو فتح کرنے کے لیے کافی ہے۔
دس ہزار فتوحات مبارک ہوں۔:)
فتوحات بھی ایسی کہ ان سے پہلے کا ہر ہر قدم پھونک پھونک کر اٹھایا گیا ہے، غیر تو غیر اپنے سے بھی احتیاط برتی گئی ہے:
کوئی ہے، جو مجھے مجھ سے بھی بچائے، پَل پَل
گرتے گرتے بھی ہر اک گام سنبھلتا دیکھوں
 
اوووووووووہ تو آپ کالج یونیورسٹی بھی گئی تھیں۔۔۔ یہ تو آپ نے ذکر ہی نہیں کیا اس مراسلے میں۔۔۔ ہم یہ سمجھے کہ ہماری طرح آپ نے بھی میٹرک کے بعد کلیات و جامعات جانا اپنی توہین جانا تھا۔ :laughing:
 
آپ کی محبت ہے بھائی۔۔۔ جیتے رہیے۔
 
فاتح

لائبریرین
تحریکِ انصاف کی سیٹوں پر؟ :idontknow:
دنیا بھر کے ہر ملک کی ہر پارٹی کی حرب و ضرب کی سیٹوں پر انھی کا قبضہ ہے۔ ہماری طرح انھیں بھی بہانہ چاہیے ہوتا ہے بلکہ بہانہ بھی درکار نہیں ہوتا اکثر اوقات۔۔۔ میں نے اسی لیے انھیں ٹیگ نہیں کیا کہ اس سے اچھا کیا بہانہ ہونا تھا ان کے لیے :rollingonthefloor:
 
270269,xcitefun-228008-xcitefun-1362339rz94w01spw.gif
20121010-202847.jpg
images
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اوووووووووہ تو آپ کالج یونیورسٹی بھی گئی تھیں۔۔۔ یہ تو آپ نے ذکر ہی نہیں کیا اس مراسلے میں۔۔۔ ہم یہ سمجھے کہ ہماری طرح آپ نے بھی میٹرک کے بعد کلیات و جامعات جانا اپنی توہین جانا تھا۔ :laughing:

کلیہ کالج کو کہتے ہیں؟
یعنی آپ نے دس دس سال لگائے ہیں ہر جماعت میں؟ :confused3:
ویسے آپ کو اندازہ نہیں ہوا کہ مجھے پڑھائی کا کتنا شوق ہے۔ اس لئے کلیات و جامعات میں بھی جانے کی کوشش کی تھی۔ یہ اور بات ہے کہ انہوں نے داخلہ نہیں دیا ۔میں نے بہرحال برس ہا برس انتھک کوشش کی۔ اس لئے وہ سارے سال بھی شامل کریں میری پڑھائی میں۔ :cool2:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
دنیا بھر کے ہر ملک کی ہر پارٹی کی حرب و ضرب کی سیٹوں پر انھی کا قبضہ ہے۔ ہماری طرح انھیں بھی بہانہ چاہیے ہوتا ہے بلکہ بہانہ بھی درکار نہیں ہوتا اکثر اوقات۔۔۔ میں نے اسی لیے انھیں ٹیگ نہیں کیا کہ اس سے اچھا کیا بہانہ ہونا تھا ان کے لیے :rollingonthefloor:

:jokingly:
:jokingly:
:jokingly:
 
فاتح

لائبریرین
کلیہ کالج کو کہتے ہیں؟
جی! مدرسہ، کلیہ اور جامعہ کی اصطلاحات حسب ترتیب سکول، کالج اور یونیورسٹی کے لیے مستعمل ہیں۔
یعنی آپ نے دس دس سال لگائے ہیں ہر جماعت میں؟ :confused3:
میں نے کیوں لگانے تھے؟ وہ تو آپ نے اپنے مراسلے میں اپنے متعلق لکھا تھا۔ :)
ویسے آپ کو اندازہ نہیں ہوا کہ مجھے پڑھائی کا کتنا شوق ہے۔
جی مجھے پڑھائی کا تو نہیں "لکھائی" کا اندازہ ضرور ہے کیونکہ یہاں آپ کو پڑھتے تو نہیں دیکھ سکتے لیکن آپ کا لکھا ہوا دیکھ پاتے ہیں۔ :laughing:
اس لئے کلیات و جامعات میں بھی جانے کی کوشش کی تھی۔ یہ اور بات ہے کہ انہوں نے داخلہ نہیں دیا ۔
انہیں معلوم ہو گیا ہو گا کہ ان کہ بھلائی اسی میں ہے کہ آپ کو داخلہ نہ دیا جائے :laughing:
میں نے بہرحال برس ہا برس انتھک کوشش کی۔ اس لئے وہ سارے سال بھی شامل کریں میری پڑھائی میں۔ :cool2:
کوششوں کے برس شامل کیے جائیں تب تو آپ کے لیے عمر خضر بھی کم پڑ جائے گی :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔:eek:میرے ہی فاتح بھائی اور مجھے کو کراس :cautious: یہ تو نہی تھا کہا اپ سے ۔جائیں میں نے نہی بول ری اب اپ سے :(
ارے تم نے خود ہی تو کہا کہ
یہان کراس ہو جائے ایک فاتح بھائی :rollingonthefloor:
میں سمجھا مجھے کہہ رہی ہو کراس دینے کو
 
Top