فائلز کس طرح اپلوڈ کروں

دوست

محفلین
حکیم صاحب اگر مجھے بھی بھیج دیں یہ تو کرم ہوگا۔
میں چونکہ ایف ٹی پی کے ذریعے ueuo.com تک رسائی نہیں حاصل کرسکتا ہے اس لیے براؤزر سے اس فولڈر کو اتارنا بھی ممکن نہیں۔
 

دوست

محفلین
لیجیے جناب آج درآمد بھی سرانجام دے ڈالی۔ ورڈپریس نے بلاگر کے سانچے کی پشادہ نقل کرلینے کو کہا تھا لیکن میں نے کچھ نہ کیا۔ ابھی تک حشر نہیں دیکھا کیا ہوا ہے بلاگر والے بلاگ کا۔
ueuo والے بلاگ پر درآمد ہوگئی۔ لیکن 122mb والے بلاگ پر اس نے کرل کی سپورٹ مانگی جو سرور نہیں مہیا کررہا۔
کوئی بیس پچیس جگہ مندرج ہونے کے بعد ایک چیز معلوم ہوئی ہے کہ فی الحال جو بہترین سرور دستیاب ہے وہ ueuo.com ہی ہے کم از کم اردو اور پی ایچ پی سکرپٹنگ کے لیے انھیں میں پی ایچ پی بی بی اور ورڈپریس شامل ہیں۔
باقی جہاں بھی گیا 50 فیصد کوائفیے کی کوئی سپورٹ نہیں دیتے۔
باقی میں سے پچاس فی صد اشتہارات کی بھرمار۔
اکثر پر بلاگ چلا ہی نہیں۔
کئی ایف ٹی پی کو سپورٹ نہیں کرتے کرتے ہیں تو چلتا نہیں۔
بلاگ چل جائے تو ڈیٹابیس سے کنکٹ نہیں ہوپاتا۔
 

دوست

محفلین
سارا سانچہ برباد۔
اب میں کیا کروں۔
اسے دوبارہ سے ٹھیک کرتا ہوں۔
ڈائرکٹری کا قابل تحریر کس طرح بنانا ہے؟؟
اجازت میں جاکر 766 کرکے؟؟؟
 

دوست

محفلین
ایک اور سوال۔
میں نے ڈیفالٹ اردو تھیم کی سٹائل شیٹ میں کچھ بونگیاں ماری تھیں۔ فونٹ کی حد تک۔ چونکہ مجھے غدیر زیادہ پسند ہے تو اس کو بھی اس میں شامل کیا۔ لیکن بلاگ کا عنوان پھر بھی ایشیا ٹائپ میں ہے۔ اس کا فونٹ کہاں سے بدلے گا؟؟؟
میرا خیال ہے آپ نے ایک تو سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کی ہیں فونٹ والی۔
دوسرے سمت الٹائی ہے۔ لیکن یہ کہاں سے الٹائی ہے۔
اس کے علاوہ بھی کوئی تبدیلی کی ہے تو مطلع کریں۔ تاکہ میں ایک آدھ اور تھیم کے ساتھ پنگا لے سکوں۔
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
کدھر سے ڈھونڈ لی آپ نے؟

میں اس ویک‌اینڈ تک اس تھیم کو پبلک کرتا ہوں۔

زکریا سَر!

آج سے ایک سال بیشترجب میں نے بلاگر اور ایرانی سایٹ بلاگفا پر فن طب کے حوالے سے بلاگنگ شروع کی تو میری نظر سے اردو ویب بلاگ گذرا جس سے مجھے بلاگنگ کے حوالے سے کافی مفید معلومات ملیں۔

اسی بلاگ پر ورڈ پریس کےحوالے سےمحترم آصف بھائی کی ایک پوسٹ ‘‘ورڈ پریس ابتدائی گائیڈ تیار‘‘سے میں اردو وکی پر پہنچا وہیں اردو کی تھیم کے ساتھ ساتھ دیگر تمام معلومات موجود تھیں۔وہاں سے جو فائل اتاری وہ تو مجھے نہیں ملی یہ تھیم میں نے وہیں سے حاصل کی ہے جس کے بارے میں اشاروں کنایوں میں‘‘ دوست‘‘ نے اسی تھریڈ میں ذکر کیا ہے۔(اور آپ نے نشاندہی کی۔)
 

دوست

محفلین
نہیںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں
حکیم جی آپ نے بلاگ سم پر بلاگ بنایا وہ بھی اردو میں
لیکن کیسے۔
مجھے بھی بتائیں میں تو اس میں اتنی ساری اردو وہ بھی ایشیا ٹائپ میں دیکھ کر حریان سے بھی دو چار ہاتھ آگے ہوگیا ہوں۔
بلاگ سم والے تو پروں پر پانی نہیں پڑنے دیتے سانچے کے معاملے میں۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ جی بسم اللہ۔
اور جزاک اللہ۔
ماشاءاللہ۔
بھائی جی میں نے اسے اتار لیا ہے۔ کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ اس میں کیا کیا تبدیلیاں کی ہیں آپ نے اسے اردوانے کے لیے؟؟
عین نوازش ہوگی۔
وسلام
آپ کا تابعدار شاگرد( نالائق، ناہنجار، ناخلف وغیرہ وغیرہ)
 

دوست

محفلین
http://shakirkablog.122mb.com/blog/?
لو جی ابھی ابھی اسے لاگو کرکے دیکھا اور نتیجہ صفر نکلا۔
ویسے کا ویسا ہی ہے۔
حالانکہ تھیم فعال ہے اور چن بھی لیا لیکن ۔۔۔۔۔۔۔
کوئی گڑبڑ لگتی ہے۔
شاید سرور میں۔ شاید تھیم میں۔ ویسے یہ زکریا بھائی والا ہی ہے ناں؟؟؟
جو یہاں استعمال ہورہا ہے۔
http://dost.ueuo.com/blog/?
ملاحظہ کریں۔
 

زیک

مسافر
اوہ میں نے بھی الگ سے ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کو اردو کے لئے کسٹمائز کیا ہے۔ اب کوئی نبیل اور میری دونوں کو چیک کرے اور بتائے کہ ان میں کیا فرق ہے اور کونسی بہتر ہے؟

ایڈٹ: میں نے یہاں سے اٹیچمنٹ ختم کر دی ہے۔ اب آپ یہ تھیم یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
ورڈ پریس 2.0x کی ڈیفالٹ تھیم جسے نبیل سَر نے اردو کے لیے کسٹمائز کیاہے ۔درج ذیل ربط پر اپلائی ہے۔

http://wp.ueuo.com/hkblog1/


اوردرج ذیل ربط پر زکریا سَر کی کسٹمائز شدہ ورڈ پریس 2.0x کی ڈیفالٹ تھیم اپلائی کی گئی ۔

http://wp.ueuo.com/hkblog/

محترم زکریا بھائی آپ والی تھیم میں فونٹ سائز کا فی چھوٹا لگ رہا ہے ۔جو cssسے چھیڑ چھاڑ کرکے حسبِ منشا تبدیلی کی جا سکتی ہے۔اور دیگر تبدیلیوں کےلیے بھی بلاگرز کےلیے ایک سہولت ہو گئی ہے۔
بہت شکریہ
 

زیک

مسافر
خالد صحیح کہہ رہے ہیں۔ میں نے فونٹ سائز بڑھا کر اپلوڈ کیا ہے۔ اب چیک کریں۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
تو بھائی جی آپ نے تھیم کو اردواتے وقت صرف اس کی سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کی ہیں؟؟؟
ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں ملا مجھے۔
ہیں جی۔
 

زیک

مسافر
header.php میں دائیں سے بائیں طرف کا کوڈ اور یہ بھی کہ صفحہ اردو میں ہے۔

سٹائل‌شیٹ میں فونٹ بدلے، ان کا سائز کچھ بدلا اور right کو left اور left کو right سے بدل دیا۔ یعنی تمام margin، padding وغیرہ میں بھی۔
 

دوست

محفلین
میں دیکھتا ہوں اسے اور پھر رپورٹ کروں گا کہ کیا نتیجہ نکلا۔
بتانے کا شکریہ۔
 
Top