فائرفاکس 4 کا اجراء

محمد سعد نے 'انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 23, 2011

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    میں نے اجرا والے دن ہی ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا، اچھا ہے لیکن

    ایک تو ٹیب والا مسئلہ ہے کہ ٹیب اوپر چلے گئے ہیں لیکن زیادہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی لنک پر رائٹ کلک کرکے ویب سائٹ نئے ٹیب پر کھولنے کا آپشن پہلے دوسرے نمبر پر تھا اب پہلے پر آگیا ہے۔ یہ انہوں نے اچھی تبدیلی کی ہے لیکن عادت کی وجہ سے میرے سارے نئے لنک دوسری ونڈوز میں کھلتے ہیں جنہیں میں بند کرکے پھر کھولتا ہوں جب تک نئے ترتیب کی عادت نہ ہو یہ پریشانی رہے گی۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,901
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    یہ مسئلہ میرے ساتھ (لینکس پر) تاہوما کے نسخہ 3.14 میں ہوا تھا، لیکن 5.06 پر اپڈیٹ کرنے سے حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ کسی اور فانٹ میں ایسا مسئلہ نظر نہیں آیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,901
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    یہ تو کچھ ویسی ہی شکایات ہیں جیسی ونڈوز سے نئے نئے لینکس پر آنے والوں کو ہوتی ہیں۔ یعنی نئے ماحول کی شکایت۔ :grin:
    آپ کی شکایت کا حل آسان ہے۔
    View -> Toolbars -> Tabs on Top
    اس کو غیر فعال کر دیں تو حلیہ واپس پہلے جیسا ہو جائے گا جیسا آپ چاہتے ہیں۔
    :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,901
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    اس کی بَگ رپورٹ کسی نے ارسال کی؟
     
  5. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    اچھا اسے بھی کر کے دیکھتا ہوں ;)

    اصل میں شکائیت اس لئیے ہے کہ اچھی بھلی عادت پڑی ہوتی ہے تو پھر اسے بدلنے کی کیا ضرورت؟
    اس سے نہ تو فنکشنیلٹی میں کوئی بہتری آتی ہے نہ ہی کوئی اور فائدہ حاصل ہوتا ہے، پھر ایسے ہی بے تکے انداز میں کچھ بھی کر دیتے ہیں۔
    اور میں کلک کے معاملے میں بڑا کنجوس ہوں، اور یہ ہیں کہ فالتو کلک کرواتے رہنے پر تلے ہوئے ہیں :rolleyes:

    :grin:
     
  6. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرے پاس تو فانٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، اب میں کیا کروں، کیا ان کو نکال کے دوبارہ فل انسٹال کر دوں
     
  7. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    یہ کوئی بگ نہیں۔ بلکہ ہم نے تو اسے بخوشی قبول کیا ہے کیوں کہ اس طرح دوسرے براؤزرس کے ساتھ مطابقت بڑھی ہے۔ :)
     
  8. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    کیا آپ نے تاہوما فانٹ کو اپ ڈیٹ کر کہ دیکھا ہے؟ (جیسا کہ سعد بھائی نے بتایا)
    میں نے تو ابھی چیک نہیں کیا وقت ہی نہیں ملا، شائد کل کروں۔

    ایک مسئلہ اور ہے اور وہ ہے کہ یہ والا نیا ورژن ریم بہت استعمال کر رہا ہے، میرا کمپوٹر تو بہت آہستہ ہو گیا ہے :(

    [​IMG]

    :eek:
     
  9. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    کوڈ:
    sudo apt-get purge windows
    :grin:
     
  10. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    ہا ہا ہا
    :laugh: :laugh: :laugh:

    ویسے میں اس ہفتے کو ہی اپنے لیپ ٹاپ کے لئیے نئی ہارڈڈسک لے کر آیا ہوں، اور اسپر اوبنٹو انسٹال کرنے کا ارادہ ہے :grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    شکریہ جی مسئلہ حل ہوگیا ہے، فائر فاکس دوبارہ انسٹال کیا ہے اور فانٹ بھی دوبارہ ڈالا ہے اب ٹھیک ہو گیا ہے، میرے پاس بھی ریم 153 ایم بی استعمال ہو رہی ہے
     
  12. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    ہیں، یہ تو بہت کم ہے، میرے پاس تو ڈھائی سو ایم بی سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
    اسکا کوئی حل ڈھونڈنا ہی پڑے گا
     
  13. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بھئی جتنی ونڈوز کھولیں گے اتنا ریم تو خرچ ہوگا ہی۔
     
  14. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    جی میں نے صرف تین ٹیب کھولے ہوئے تھے۔

    لیکن اس میں گڑبڑ ضرور ہے، میں اب کام پر ہوں اور یہاں پر 5 ٹیب کھول کر بھی 150 ایم بی استعمال ہو رہی ہے۔

    میں رات کو سوچ رہا تھا کہ دوبارہ سے انسٹال کروں لیکن وقت ہی نہ ملا، اب کل اسے دوبارہ انسٹال کر کے دیکھوں کہ آیا کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں۔
    ویسے دوبارہ انسٹال کرنے سے پہلے تمام ایڈآنز کو ڈس ایبل کر کے دیکھوں گا، ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا اضافیہ ہو جو کہ اس نئے ورژن کے ساتھ زیادہ ریم استعمال کر رہا ہے۔
     
  15. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی ہاں اس کا پلگ انز کا ڈبہ بھی بہت ریم کھا جاتا ہے
     
  16. فراز احمد۔۔

    فراز احمد۔۔ محفلین

    مراسلے:
    7
    فائرفاکس میں یاہو کے ایک سے زیادہ اکاونٹ کیسے کھولیں گے
    کوئی بھائی بتاسکتا ہے ؟؟
     
  17. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
  18. زہیر

    زہیر محفلین

    مراسلے:
    83
    میں نے انسٹال کرکے دیکھا ہے ویسے آپس کی بات ہے بالکل پسند نہیں آیا کچھ حرکتیں اکسپلورر سے ملتی جلتی لگ رہی ہیں جیسے نیا صفحہ کھولتے ہوئے ہنگ ہوجانا وغیرہ۔
     
  19. میم نون

    میم نون محفلین

    مراسلے:
    4,801
    جھنڈا:
    Italy
    موڈ:
    Daring
    جی پچھلے ورژن کی نسبت زیادہ ریسورسز استعمال کرتا ہے، اور جس کا میری طرح پرانا کمپیوٹر ہے اسکی تو مت مار دیتا ہے :eek:
     
  20. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فائرفاکس 4 کو انسٹال کرنے بعد میری پسندیدہ پرانی ایڈونز کام نہیں کررہی ہیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر