فائرفاکس 4 کا اجراء

محمد سعد

محفلین
ایسا لگتا ہے کہ یہاں ابھی تک کسی نے فائرفاکس 4 کے باقاعدہ اجراء کی خبر نہیں لگائی۔ (پاکستانی وقت کے مطابق) کل (یعنی 22 مارچ) اس کا اجراء ہوا ہے اور ابھی تک 24 گھنٹے پورے نہیں ہوئے۔ جنہوں نے ابھی تک ڈاؤن لوڈ نہیں کیا، وہ جلدی سے کر لیں تاکہ اس بار کا 24 گھنٹوں کے دوران ڈاؤن لوڈز کا ریکارڈ فائرفاکس 3 سے بھی اونچا بنے۔ :)
http://www.mozilla.com/en-US/firefox/

اور جنہیں اب تک کے ڈاؤن لوڈز کے اعداد و شمار دیکھنے میں دلچسپی ہو، وہ یہاں سے دیکھ سکتے ہیں۔
http://glow.mozilla.org/
 

محمد سعد

محفلین
مجھے بھی یہ اپڈیٹ نہیں ملا :(

اپڈیٹ ملا نہیں سے کیا مراد؟ :confused:
انسٹالر کے حصول کے لیے ویب سائٹ کا ربط بھی میں نے لگایا ہوا ہے۔ دوسرا آسان طریقہ یہ ہے کہ "مدد" والے مینیو میں اپڈیٹ چیک کرنے کا بٹن شریف ہوگا۔ اگر فائرفاکس خود اپڈیٹ نہ ڈھونڈے تو اس طریقے سے اسے اپڈیٹ ڈھونڈنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
کرلیا ڈاؤنلوڈ اور اپڈیٹ بھی کردیا پرانے ورژن پر لیکن اس میں ایک خامی کہ idm کا ایڈآن نہیں کام کرتا اس ورژن کے ساتھ اب شاید اس ورژن کے لیے وہ اس کا بھی کوئی نیا ورژن جاری کریں۔
لیکن معلوم نہیں کب۔
 

محمد سعد

محفلین
اگر آپ کو idm کی اتنی کمی محسوس ہوتی ہے تو ڈاؤن لوڈ منیجمنٹ کے لیے DownThemAll اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے DownloadHelper نصب کر لیں۔ یہی دونوں کام کیے جاتے ہیں نا اس کے ذریعے؟ یا اور بھی کوئی سہولت ہوتی ہے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
میں تو کر لیا تھا آتے ہی، یعنی 22 مارچ کو۔ اور IDM بلکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ویسے فائر فاکس میں جہاں بہت سی خوبیاں ہیں وہاں چند ایک خامیاں بلکہ شاید خامیاں تو نہیں کہیں گے یا پھر کہیں گے، خیر جو بھی ہے وہ یہ کہ ایک تو بھائی میموری بہت استعمال کرتا ہے، جب یہ حضور چل رہے ہوں تو باقی ایپلیکشنز بیچاری منہ دیکھتی ہیں اور دوسرا یہ کہ بہت سی ویب سائیٹس پر Smooth Scrolling نہیں ہوتی، محفل بھی میرے پاس اٹک اٹک کے چلتی ہے۔ جبکہ Opera اس معاملے میں بہتر ہے کہ ہمارے غریب کمپیوٹرز پر بھی ہیوی سے ہیوی ویب سائیٹ بلکل پیار سے چلاتا ہے۔ لیکن خیر Opera میں خوبیاں کم اور خامیاں زیادہ ہیں جس کی وجہ سے Firefox ہی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
 
فائرفاکس 4 میں میرا مشاہدہ رہا ہے کہ کسی آر ٹی ایل ویب پیج کے انٹرنل آر ٹی ایل ایلیمینٹ میں اسکرول بار بائیں جانب ظاہر ہوتا ہے حالانکہ پورے پیج کا اسکرول بار اب بھی دائیں جانب ہی نظر آتا ہے۔ بہر کیف اس کیفیت کی پوری طرح ٹیسٹنگ نہیں کی ہے اس لئے مزید وثوق سے کچھ کہہ پانا ابھی مشکل ہے۔
 

میم نون

محفلین
ابھی ابھی اپ ڈیٹ کی ہے
اور جو چیز اچھی لگی ہے وہ ہے: کسی بھی ٹیکسٹ بکس کو ری سائز کرنے کی سہولت
جبکہ جو چیز بہت بری لگی ہے وہ ہے: ٹیب کو سب سے اوپر لے جانا، ٹیب کی سہولت ہی یہ ہوتی ہے کہ آسانی سے ایک صفحے سے دوسرے پر چلے جائیں، لیکن اب ٹیب پر جانے سے پہلے مختلف بارز کے اوپر سے گزرنا پڑتا ہے، بہت ہی برا لگا مجھے تو۔
بعض دوست یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کنٹرول+ٹیب سے کام کر لو، لیکن مجھے اسکی عادت نہیں اور اکثر جب صرف نیٹ گردی کرتا ہوں تو صرف ماؤس استعمال کرتا ہوں، کیبورڈ کو پاس نہیں رکھتا۔
بہر حال آہستہ آہستہ اسے کسٹمائز کر لوں گا، فی الحال تو ہوم پیج کا بٹن ایڈریس بار کے بائیں جانب کیا ہے، کہاں دائیں جانب لے گئے تھے اسے :mad:
 

راج

محفلین
تقریبا ۱۵۔۲۰ دن پہلے میں نے ڈاونلوڈ کیا تھا ابھی تو بیٹا ہے فائنل کا انتظار ہے اور تقریبا میرے سبھی ایڈ آن کام کررہے ہیں ۲۔۳ کو چھوڑ کر ۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے پاس خود ہی اپ ڈیٹ ہو گیا ہے مگر جمیل نستلیق کام نہیں کر رہا ہے، یہ ورژن شائد سپورٹ نہیں کر رہا ہے
 

میم نون

محفلین
کوئی مسعلہ ہے ضرور،

میرے پاس بھی جہاں پر زیر زبر لفظ کے درمان آتی ہے وہاں سے لفظ علیحدہ ہو جاتا ہے۔

جیسے کہ یہاں

مبَلّغ

یہ ایسے نظر آ رہا ہے: مبَ لّ غ
 

شہزاد وحید

محفلین
ابھی ابھی اپ ڈیٹ کی ہے
اور جو چیز اچھی لگی ہے وہ ہے: کسی بھی ٹیکسٹ بکس کو ری سائز کرنے کی سہولت
جبکہ جو چیز بہت بری لگی ہے وہ ہے: ٹیب کو سب سے اوپر لے جانا، ٹیب کی سہولت ہی یہ ہوتی ہے کہ آسانی سے ایک صفحے سے دوسرے پر چلے جائیں، لیکن اب ٹیب پر جانے سے پہلے مختلف بارز کے اوپر سے گزرنا پڑتا ہے، بہت ہی برا لگا مجھے تو۔
بعض دوست یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کنٹرول+ٹیب سے کام کر لو، لیکن مجھے اسکی عادت نہیں اور اکثر جب صرف نیٹ گردی کرتا ہوں تو صرف ماؤس استعمال کرتا ہوں، کیبورڈ کو پاس نہیں رکھتا۔
بہر حال آہستہ آہستہ اسے کسٹمائز کر لوں گا، فی الحال تو ہوم پیج کا بٹن ایڈریس بار کے بائیں جانب کیا ہے، کہاں دائیں جانب لے گئے تھے اسے :mad:

سب کچھ کسٹمائز ہو جاتا ہے۔ ٹیب بار بھی آجاتا ہے آیڈریس بار کے نیچے۔ آپ سے سیٹنگز سے سب کچھ کر سکتے ہے اور امید ہے کر لیا ہوگا۔ :)
کوئی مسعلہ ہے ضرور،

میرے پاس بھی جہاں پر زیر زبر لفظ کے درمان آتی ہے وہاں سے لفظ علیحدہ ہو جاتا ہے۔

جیسے کہ یہاں

مبَلّغ

یہ ایسے نظر آ رہا ہے: مبَ لّ غ

میرے پاس تو کوئی مسلئہ نہیں۔ میں نے ویب سائیٹ سے سیٹ اپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کیا ہے۔ جو جو کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے اپ ڈیٹ کیا ہے ان کے پاس مسلئے آرہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میرے پاس فونٹ کا کوئی مسئلہ نہیں آرہا، جمیل نستعلیق ہی ہے۔
ٹیب سے ٹیب چھلانگ مارنے کے لیے میں کنٹرول جمع پیج اپ اور پیج ڈاؤن کا بٹن استعمال کیا کرتا ہوں۔
 
Top