سودا غیر کے پاس یہ اپنا ہی گماں ہے کہ نہیں؟ . سودا

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 27, 2012

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    غیر کے پاس یہ اپنا ہی گماں ہے کہ نہیں؟
    جلوہ گر یار مرا ورنہ کہاں ہے کہ نہیں؟
    مہر ہر ذرے میں مجھ کو ہی نظر آتا ہے
    تم بھی ٹک دیکھو تو صاحب نظراں ہے کہ نہیں؟
    پاسِ ناموس مجھے عشق کا ہے اے بلبل
    ورنہ یاں کون سا اندازِ فغاں ہے کہ نہیں؟
    دل کے ٹکڑوں کو بغل بیچ لیے پھرتا ہوں
    کچھ علاج ان کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟
    آگے شمشیر تمہاری کے بھلا یہ گردن
    مُو سے باریک تر اے خوش کمراں ہے کہ نہیں؟
    جرم ہے اس کی جفا کا کہ وفا کی تقصیر
    کوئی تو بولو میاں منہ میں زباں ہے کہ نہیں؟
    قطعہ
    پوچھا اِک روز میں سودا سے کہ اے آوارہ
    تیرے رہنے کا معین بھی مکاں ہے کہ نہیں؟
    یک بہ یک ہو کے بر آشفتہ لگا یہ کہنے
    کچھ تجھے عقل سے بہرہ بھی میاں ہے کہ نہیں؟
    دل کو جن کے ہے تعلق یہ مکاں کیا جانیں
    عدمِ ہستی انہوں کے بہ گماں ہے کہ نہیں؟
    دیکھا میں قصرِ فریدوں کے در اوپر اِک شخص
    حلقہ زن ہو کے پکارا "کوئی یاں ہے کہ نہیں؟"
    (مرزا رفیع سودا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کچھ علاج ان کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟

    یعنی یہ شہرہ آفاق مصرعہ اس غزل کا ہے۔

    بہت خوب انتخاب ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. چھوٹاغالبؔ

    چھوٹاغالبؔ لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    ورنہ یاں کون سا اندازِ فغاں ہے کہ نہیں؟

    سپرب جناب سپرب
    نہایت عمدہ انتخاب، بہت اعلیٰ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یعنی گیسوئے اردو ابھی (تک) منت پزیرِ شانہ ہے :D

    جسٹ کڈنگ ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. چھوٹاغالبؔ

    چھوٹاغالبؔ لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    کیا شکریہ حذف کر دوں؟ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  8. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,305
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    سرخ مصرع کو مشہور کرنے میں شاید مشتاق یوسفی کا ہاتھ ہے!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. محمد بلال اعظم

    محمد بلال اعظم لائبریرین

    مراسلے:
    10,219
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    واہ
    بہت خوب جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    یہ تو یاد نہیں کہ میرے ذہن میں یہ مصرع کیسے محفوظ ہے۔ شاید آپ ٹھیک فرما رہے ہوں۔ لیکن میرے ذہن میں یہ مصرع بہت عرصے سے محفوظ ہے۔
     
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب کی پذیرائی کے لئے شکریہ بلال صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. مہ جبین

    مہ جبین محفلین

    مراسلے:
    6,246
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت خوب غزل کا انتخاب ہے ، واہ
    شاملِ محفل کرنے کا شکریہ فرخ منظور بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    انتخاب پسند فرمانے کے لئے آپ کا بھی شکریہ مہ جبین صاحبہ!
     
  14. شکیل احمد خان23

    شکیل احمد خان23 محفلین

    مراسلے:
    144
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    مرزامحمد رفیع السوداؔ بہترین انتخاب مگر اِس شعر کے دوسرے مصرعے کی یہ مختلف صورتیں دیکھنے کوملتیں ہیں دُرست کون سی ہے ؟ اساتذۂ کرام رہنمائی فرمائیں، نوازش ہوگی:
    کچھ علاج اِس کا بھی اے شیشہ گراں ہے کہ نہیں!
    اور کہیں اِسی مصرعے کو اِس طرح لکھا پایا:
    کچھ علاج اِس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں!
    یہاں تو ایک تیسری صورت دیکھنے میں آئی:
    کچھ علاج اِن کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں!
     
    آخری تدوین: ‏مارچ 21, 2020
    • معلوماتی معلوماتی × 1

اس صفحے کی تشہیر