غیرشادی شدہ اورانکےمسائیل

تیشہ

محفلین
لیکن یہ لوگ بتاتے کچھ نہیں باجو آخر انہوں نے بھی دنیا دیکھی ہے مسائل دیکھے ہیں اس سب سے گزرے ہیں مجھے کسی اچھی کتاب کی تلاش ہے جو صرف تجزیہ ہو نا کہ ٹریننگ مجھے جاننا ہے آخر شادیاں کیوں ناکام ہر رہی ہین کیوں ایک شادی شدہ جوڑہ لڑائی جھگڑا کرتا ہے اور بھی بہت کچھ۔ ۔



شادیاں اسلئے ناکام ہورہی ہیں کہ آجکل کی نسل میں برداشت نہیں رہی :battingeyelashes:
اور زمانہ بدل چکا ہے ۔۔ اکثریت شادیاں ناکام ہونے کی جو مین وجہ ہے وہ ہے شوہر کی بےوفائی ،اور اپنی بیوی کو گھر کی مرغی دال برابر سمجھکر ، باہر کسی دوسری کی طرف لپکنا ،۔۔ جبکہ یہی شوہر شادی سے پہلے میٹھی میٹھی گفتگو کرتے نہیں تھکتے ،،صرف شادی کے چند سال گزارنے کے بعد فیڈاپ ہوجاتے ہیںں ،
اور ایسے میں اور کوئی کام ہو یا نا ہو بچے پیدا کئے جات ے ہیں ۔۔ جب بچوں کے ڈھیر اکھٹے ہوجائے ، تب انکی پرورش ، انکے بڑھتے ہوئے مسائل دیکھ کر گھبراتے ہیں :battingeyelashes: ، اپنے فرائض ، اپنی ذمے داریوں سے فرار چاہتے ہیں ۔۔ اور چاہتے ہیں کہ بس بیوی ہماری ڈانٹ ، مار کھا کربھی لگی رہے نیچے ہمارے ۔ اور یونہی نوکرانی بن کر بچے پالتی پوستی رہے ، اور ہمارے والدین ، بہن بھائیوں کی خدمت کرتی رہے ، اور ہم جو مرضی ہے کریں ہم سے پوچھ گوچھ نا کرے :tongue:
مگر جو بچاریاں اپنے شوہروں پے ڈیپینڈ ہوتیں ہیں وہ تو یہ سب کچھ سہہ کر برداشت کرتی ہی رہتی ہیں کہ انکے پاس کوئی اور آپشن نہیں ہوتی کہ اگر وہ اسکے خلاف آواز اٹھائے تو انکا ٹھکانہ کونسا ہوگا ،،، اسلئے وہ باقی کی عمر یونہی روتے پیٹتے بچوں کو لئے گزار دیتی ہیں کہ پھنس جو جاتی ہیں :chatterbox:
مگر کئی بیویاں ایسی بھی ہوتیں ہیں جو ایسا کچھ ہونے پے برداشت نہیں کرا کرتیں اور بہتر سمجھتی ہیں کہ شوہر کو چھوڑ دیا جائے کہ وہ شوہر اس قابل نہیں ہوتے کہ ساری زندگی انکے لئے ویسٹ کی جائے :battingeyelashes:
ان ساری باتوں کا مین وجہ شوہر ہوتا ہے ،،،اگر شوہر سمجھدار ہو ، اور وہ کبھی بھی ایسی نوبت نہیں لائے گا کہ جسکی وجہ سے شادی ناکام ہوجائے ،، ننانوے فیصد شوہر کا ہاتھ ہوتا ہے شادیاں ناکام ہونے میں :chatterbox:
بیویاں اپنے شوہروں کی ، اور اپنی اولاد کی ہوا کرتیں ہیں ، مگر اگر شوہر بیچ میں گھپلا کرے تو میرا نہیں خیال کہ آج کے دور میں کوئی ایسی بیوی ہوگی جو یہ سب برداشت بھی کرے ۔ اسلئے جوں جوں وقت گزررہا ہے عورتوں میں عقل آتی جارہی ہے ، زمانہ بدل گیا ہے ، عورتیں ، لڑکیاں آجکل کی شوہروں سے بھی کہیں زیادہ پڑھی لکھی ہوتیں ہیں ،، اور ہر لحاظ سے آگے ہوتیں ہیں ، جو شوہروں سے کم ہی برداشت ہوتا ہے ،، ایسے میں جب ایک دوسرے کے ساتھ نا بن پائے تو چھوڑنے میں کوئی شرمندگی ، کوئی پھچتاوہ نہہں ہوتا اسلئے شادی ختم کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے :chatterbox:
اور آجکل کی نسل میں برداشت ، نہیں رہا ، اگر دیکھتے ہیں کہ شادی کرکے بھی اک دوسرے سے بننا مشکل نظر آرہا ہے تو توڑ دی ختم شد :battingeyelashes:
مگر میں پھر بھی یہی کہوں گی شادیاں ناکامی میں ننانوے فیصد مرد شوہر کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ :party:
 

عسکری

معطل
یہ ایک بہترین تجزیہ تا ضرور ہے پر اس میں غیرجانبداری کا عنصر کم ہے اے کاش میرے ہاتھ فیملی کورٹ کا ریکارڈ لگ جائے تو میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں کاکا، کب تک بچو گے، آخر کو ایک چُھری تلے آنا ہی ہے۔ فیر لگ پتہ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اسی لیے کہتا ہوں کہ ذہنی طور پر اپنے آپ کو ابھی سے تیار کرنا شروع کر دو۔ فائدے میں رہو گے۔
 

عسکری

معطل
میں تیار نہیں ہو سکتا میں بہت سست ہوں ڈیوٹی کے بعد میں بیڈ ہر 16 گھنٹے گزارتا ہوں بس گاڑی 150 پر چلاتا ہوں واپسی پر:grin:
 

کاشفی

محفلین
عبداللہ بھائی آپ کو مبارک ہو ۔۔کب ہے آپ کی شادی۔۔۔

ہمارے لیئے بھی دعا کریں۔۔۔جزاک اللہ
 

شمشاد

لائبریرین
آپ عبد اللہ کی دودھ پلائی رسم میں اس کا جُھوٹا دودھ پینا۔ پھر آپ کی باری جلد آ جائے گی۔
 

علی ذاکر

محفلین
عبداللہ جس کسی نے بھی تمہارا جھوٹا دودھ پینا ہے مجھ سے لکھوا لو اس نے کبھی سکھی نہیں رہنا

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
سکھی رہے نہ رہے، شادی تو ہو جائے گی ناں اس کی، کہ وہ بھی نہیں ہو گی؟

شمشاد بھائ شادی منگنی ہو جائے بڑی بات ہے :rollingonthefloor:!
علی تم نے بھی میرے ساتھ کھایا پیا ہے یاد کرو

اسی لیئے تو میری شادی ہوتے ہوتے رہ گئ ہے اچھا خاصا رشتہ آیا تھا ہاتھ سے نکل گیا :sick:!

مع السلام
 

کاشفی

محفلین
علی بھائی جب لڑکی والوں کے سامنے چائے لے کر جائیں تو صحیح سے جایا کریں۔۔۔۔ رشتہ ہاتھ سے نہیں نکلے گا۔۔۔انشاء اللہ۔۔۔ :)
 

عسکری

معطل
اس میں تمھارا نہیں تمھاری شکل کا قصور ہے یار تم شکل سے اتنے بھولے لگتے ہو لڑکی سمجھی ہو گی تم پر بابے آتے ہیں
 
Top