غم سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

بہت اعلی راحیل بھائی!
وہی نکلی ہے داستاں سب کی
میں جو اپنی بنائے پھرتا ہوں
سنا غم کے ماروں کا قصہ کبھی جب
لگا مجھ کو ٹکڑا مری داستاں کا
میں سمجھیا دکھ میں کوں دکھیا سارا جگ
اچا چڑھ کے ویکھیا تے گھر گھر ایہو اگ
 
سب پیارے لوگوں کا شکرگزار ہوں جنھوں نے اپنی توجہ اور محبت کا سزاوار سمجھا۔ :):):)
یک نہ شد، دو شد.
اللہ خیر کرے.
آمین۔ :praying::praying::praying:
ایک امتحان تازہ تازہ ختم ہوا ہے اور دوسرے میں کچھ دن ہیں۔ اسے فراغت کی شکرگزاری سمجھ لیجیے!
اس کی تقطیع نہیں ہو رہی مجھ سے۔۔۔۔(n)
محمد ریحان قریشی بھائی۔۔۔۔۔آپ کی ضرورت ہے :)
مجھ سے بهی نہیں ہو پا رہی.
ایک بار پھر بہت شکریہ۔ مجھ سے فاش غلطی ہوئی۔ میں آپ دونوں نوجوانوں کا شکرگزار ہوں اور اپنی جلدبازی اور غفلت پر شرمندہ۔ میں نے کافی عرصے سے یہ چلن اختیار کر رکھا تھا کہ جب طبیعت مائل ہوتی تھی تو محفل پر ہی ٹائپ کر کے بغیر نظرِ ثانی کے شائع کر دیتا تھا۔ کیا نثر کیا نظم سبھی کچھ یونہی لکھتا آیا ہوں۔ اب احساس ہوا ہے کہ یہ کتنا بڑا ظلم تھا!
بہت خوب! اور اتنی تیزی سے غزل کہنے پر تو اور بھی داد دینا بنتی ہے
شکریہ۔ اسی تیزی نے تو مروایا۔ :):):)
ہر انسان چوٹ کھائے پھرتا ہے پر دوسروں کو تکلیف دینے سے پھر بھی باز نہیں آتا۔ :giggle:
بالکل درست فرما رہی ہیں۔
واہ جی بہت خوب. داد قبولیے اور نمک پارے بھی

جب سے سہرا سجائے پھرتا ہوں
سب سے نظریں چرائے پھرتا ہوں

جیسے پِٹتے ہیں زوجہ سے سارے
میں بھی دو چار کھائے پھرتا ہوں

نہ کریدو کہ بازو پر اپنے
کیوں پلستر چڑھائے پھرتا ہوں

کب سے سسرال والوں کا اپنے
بوجھ ہی تو اٹھائے پھرتا ہوں

نہیں اس کے سوا کوئی چارہ
گھر میں پوچہ لگائے پھرتا ہوں
:laughing::laughing::laughing:
بڑے دنوں کے بعد طبیعت پھڑکی مگر خوب پھڑکی۔ بہت اچھا کہا ہے، رضا بھائی۔ مطلع تو سادگی و پرکاری کا نمونہ ہے واللہ! :laugh::laugh::laugh:
 

الف عین

لائبریرین
کیا زمین ہے۔ داد تو واجب ہی ہے، لیکن مجھے دو اغلاط نظر آ گئیں۔ ایک کی تو سب نے کر ہی دی ہے۔
؎دوسری، عمداً کا تلفظ غلط بندھا ہے۔
 

امان زرگر

محفلین
بہت عمدہ، جہاں غزل کی عمدگی قابل داد ہے وہاں اردو محفل کے ایک بڑے شاعر کی کاوش پر تنقید کرنے والے بھی قابل داد... شاید یہی اردو محفل کا حسن ہے
 
Top