غم حسین علیہ السلام پر اشعار

فاخر رضا

محفلین
شیخ پڑے محراب حرم میں پہروں دوگانہ پڑھتے رہو
سجدہ ایک اس تیغ تلے کاان سے ہوتوسلام کریں

میر
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
یہ فقط عظمت کردار کے ڈھب ہوتے ہیں
فیصلے جنگ کے تلوار سے کب ہوتے ہیں
جھوٹ تعداد میں کتنا ہی زیادہ ہوسلیمؔ
اھل حق ہوں توبہتر بھی غضب ہوتے ہیں

سلیم کوثر
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ دین پناہی کا شرف کس کو ملا ہے
یہ کس کا لقب ہے جو سر عرش لکھا ہے
اجمیر کے خواجہ نے یہ سچ خوب کہا ہے
لاریب کہ شبیر ہی کلمے کی بقا ہے

(ریحان اعظمی)
 
اے عشق کی خوشبو میں بسی حسن کی تصویر
اے میانِ شجاعت کی چمکتی ہوئی شمشیر
سرخیلِ شہیدانِ وفا مردِ حق آگاہ
اے ابنِ علیؓ، سبطِ نبیؐ، حضرتِ شبیرؓ
٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
حق ہو ستیزہ کار تو باطل ہو سر نگوں
دم بھر میں تار تار ہو شیرازۂ فسوں
دکھلا دیا حسینؓ نے اپنا بہا کے خوں
کرتے ہیں دیکھ سینۂ باطل کو چاک یوں
٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
ادراک تھا امام کو کیا ہے مقامِ عشق
سب کچھ نثار کر دیا اپنا بنامِ عشق
لے جا کے کربلا میں بھرا گھر لٹا دیا
حقا حسینؓ ابنِ علیؓ ہیں امام عشق
٭٭٭
محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
Top