غلامی ترانہ

غلامی ترانہ

(سیاسی شہزادوں سے حلفِ وفاداری)


کھڑے ہیں گردن جھکا کے آقا، جو حکم ہو گا بجا کہیں گے

ہماری نسلیں تمھاری خادم، تمھاری نسلیں نواب سائیں!

ہماری کُٹیا جلا کے پھر سے، کرو اُجالا محل میں اپنے

خدا کا سایہ ہو تم زمیں پر، تمھاری خدمت ثواب سائیں!

(نوید رزاق بٹ)​
 
Top