غزہ کے نہتے محصور شہریوں پر اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت انتہائی قابل مزمت ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الطاف ذکی

محفلین
گزشتہ 7 روز سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے بہانے، نہتے اور محصور مسلمان آبادیوں پر وحشیانہ فضائی بمباری جاری ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ باوجود میڈیا کی رسائی کم ہے، لیکن موصول ہونے والی تصاویر میں شہیداء میں نوزائیدہ بچے، نوجوان بچے، نوجوان، پختہ عمر اور ضعیف تمام مظلومین شامل ہیں۔ ہمیں انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ مسلم ممالک کثیر تعداد اور وسیع وسائل اور پڑوس میں ہونے کے باوجود اس قدر ایک دوسرے سے غافل اور بے اثر ہوچکے ہیں کہ وحشی درندے برابر والے بھائی کے گھر پر جو چاہیں کر گزریں، کان میں جوں تک نہ رینگیں۔ جیسے کوئی تعلق نہیں، وہ کٹتے مرتے رہیں تو مرا کریں اُن کا اپنا ذاتی سیاسی معاملہ ہے۔ بھول جاتے ہیں کہ ایسی آزمائش آج کی دنیا میں بلخصوص جب تمام مغربی تہذیبوں کا نشانہ مسلم ممالک ہیں، کسی پر بھی آسکتی ہے، تو کیا ہم بے یار و مددگار ایسی ہی کسی آزمائش کے منتظر ہیں؟
ہم اسرائیل اور اس جیسے تمام غیر "مہذب" حکومتوں کی جانب سے ایسی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت اور نفرت کا اظہار کرتے ہیں، اور انشاء اللہ، جس قدر ہوسکا ان کی مخالفت، اور اپنے مسلمان بھائیوں سے قلبی ہمدردی اور تعاون کا عزم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ فورمز، نیٹ ووٹنگ اور جو بھی ذریعہ بھی ممکن ہو، سے متعلق اپنی آراءاور مشاورت ضرور ارسال کیجیئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
الطاف ذکی، پوسٹ کرنے کا شکریہ۔ بہتر یہ ہوگا کہ آپ اس طرح کی پوسٹ سیاست کے زمرہ میں ہی کریں۔ شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
معزز اراکینِ اُردو محفل،
السلامُ علیکم،

گزشتہ 7 روز سے اسرائیلی حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے کے بہانے، نہتے اور محصور مسلمان آبادیوں پر وحشیانہ فضائی بمباری جاری ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے۔ باوجود میڈیا کی رسائی کم ہے، لیکن آج بذریعہ ای میل مجھے موصول ہونے والی تصاویر میں شہیداء میں نوزائیدہ بچے، نوجوان بچے، نوجوان، پختہ عمر اور ضعیف تمام ہی شامل ہیں۔ ہمیں انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ مسلم ممالک کثیر تعداد اور وسیع وسائل اور پڑوس میں ہونے کے باوجود اس قدر ایک دوسرے سے غافل اور بے اثر ہوچکے ہیں کہ وحشی درندے برابر والے بھائی کے گھر پر جو درندگی چاہیں کر گزریں، اور کان میں جوں تک نہ رینگے۔چُپ چاپ اپنی زندگی کے معمولات میں مگن جیسے کوئی تعلق نہیں، کوئی کٹتا مرتاہے، تو مرا کرے اُن کا اپنا سیاسی معاملہ ہوگا، ہمیں کیا؟ ہم بھول جاتے ہیں کہ ایسی آزمائش آج کی دنیا میں بلخصوص جب تمام مغربی تہذیبوں کا نشانہ مسلم ممالک ہیں، کسی پر کسی بھی وقت آ پڑ سکتی ہے، تو کیا ہم بے یار و مددگار ایسی ہی کسی آزمائش کے منتظر رہیں؟ ہرگز نہیں۔
ہم اسرائیل اور اس جیسے تمام غیر "مہذب" حکومتوں کی جانب سے ایسی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت اور نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اور انشاء اللہ، جس قدر ہوسکا ان کی شدید مذمت، اور مسلمان برادریوں سے قلبی یکجہتی، ہمدردی اور تعاون کرتے رہیں گے۔ اس سلسلے میں آپ فورمز، نیٹ ووٹنگ اور جو بھی ذریعہ بھی ممکن ہو، سے متعلق اپنی آراءاور مشاورت ضرور ارسال کیجیئے۔

a7df9d9a75.jpg

f852c0e10f.jpg

0aa8b13375.jpg

69a581236f.jpg
[/QUOTE]
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اوپر والی پوسٹ جناب الطاف ذکی صاحب کی ہے۔ اس دھاگے کی پہلی پوسٹ کی ترمیم شدہ پوسٹ ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top