سعود عثمانی غزل ۔ دونوں آنکھوں کی اک اوک بنائی میں نے ۔ سعود عثمانی

محمداحمد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 21, 2014

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    غزل

    دونوں آنکھوں کی اک اوک بنائی میں نے
    پھر بہتے منظر سے پیاس بجھائی میں نے

    تم کو شاید اس کا بھی احساس نہ ہوگا
    ریزہ ریزہ جوڑی تھی یکجائی میں نے

    جیسے کوئی دو دو عمریں کاٹ رہا ہو
    جھیلی اپنی اور اس کی تنہائی میں نے

    ایک محبت مجھ میں شعلہ زن رہتی تھی
    خیر پھر اک دن آگ سے آگ بجھائی میں نے

    خود کو راضی رکھنے کی ہر کوشش کرکے
    آخر اپنے آپ سےجان چھڑائی میں نے

    ان گلیوں میں اور شہروں میں اور باغوں میں
    زندہ رکھا اندر کا صحرائی میں نے

    میری پونجی اور تھی ،میرے خرچ الگ تھے
    خوا ب کمائے میں نے ، نیند اڑائی میں نے

    صبح کے تارے تجھ کو بھی معلوم نہ ہوگا
    صدیوں جیسی کی تھی شب پیمائی میں نے

    اس ماحول میں یہ اتنا آسان نہیں تھا
    دیکھو لوگو کنول بنا دی کائی میں

    سعود عثمانی
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,612
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ عمر سیف بھائی۔۔۔!

    خوش رہیے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر