غزل - عہدِآلات ختم ہوجائے--- ایس فصیح ربانی

غزل -



ظلم کی رات ختم ہوجائے
یا مری ذات ختم ھو جائے

جیت کا کھیل کھیلنے والا
بر سرِ مات ختم ہوجائے

ابتری ابتری سی رہتی ھے
جب مساوات ختم ہوجائے

ایسے دل کا علاج کیا جس سے
رنگِ جذبات ختم ہوجائے

موسمِ گل کا ہو چمن میں نزول
غم کی برسات ختم ہوجائے

کیا عجب تلخئ زمانہ بھی
وقت کے ساتھ ختم ہوجائے

پوچھنا پھر کوئی سوال فصیح
جب مری بات ختم ہوجائے


شاہین فصیح ربانی
 

محمد وارث

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے فصیح صاحب، داد قبول کیجیئے جناب۔

ایسے دل کا علاج کیا جس سے
رنگِ جذبات ختم ہوجائے

واہ واہ واہ، لاجواب!
 

محمداحمد

لائبریرین
ایسے دل کا علاج کیا جس سے
رنگِ جذبات ختم ہوجائے

واہ ! بہت خوبصورت غزل ہے۔ نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔
 

مغزل

محفلین
عہدِآلات ختم ہوجائے
یہ خرافات ختم ہوجائے

ظلم کی رات ختم ہوجائے
یا مری ذات ختم ھو جائے

جیت کا کھیل کھیلنے والا
بر سرِ مات ختم ہوجائے

ابتری ابتری سی رہتی ھے
جب مساوات ختم ہوجائے

ایسے دل کا علاج کیا جس سے
رنگِ جذبات ختم ہوجائے

موسمِ گل کا ہو چمن میں نزول
غم کی برسات ختم ہوجائے

کیا عجب تلخئ زمانہ بھی
وقت کے ساتھ ختم ہوجائے

پوچھنا پھر کوئی سوال فصیح
جب مری بات ختم ہوجائے

ایس فصیح ربانی صاحب ، سب سے پہلے تو اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید، امید ہے آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا، آپ کا کلام نظر نواز ہوا ، ماشا اللہ ، اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ بندہ ناچیز کی جناب سے ہدیہ تحسین قبول کیجے ۔ والسلام

حاشیہ: مطلع میں سرخ کردہ لفظ کی بابت توجہ چاہتا ہوں ۔ خرافات ، جمع ہے جبکہ ردیف مفرد ہے ۔اس رو سے مصرع یوں ہونا چاہیے ’’یہ خرافات ختم ہوجائیں ‘‘ ۔۔۔ امید ہے خرافات کے متبادل کوئی لفظ لگا کر آپ شکستِ دریف سے چھٹکارا پالیں گے۔
 
محترم جناب م م مغل صاحب!

آپ کا ممغنون ہوں کہ کہ محفل میں خوش آمدید کہا۔
غزل کی پسندیدگی پر بھی آپ کا شکرگزار ہوں۔
آپ کی نشاندہی درست ہے۔ میں یہ شعر ہی غزل سے نکال رہا ہوں۔ آپ کا بہت شکریہ۔
سرور جاوید صاحب کی محافل میں آپ سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی رہی ہے، لیکن شاید آپ مجھے نہیں پہچان پائیں گے۔ اندو محفل میں آپ کو دیکھ کن بہت چوشی ہوئی۔
 

مغزل

محفلین
محترم جناب م م مغل صاحب!

آپ کا ممغنون ہوں کہ کہ محفل میں خوش آمدید کہا۔
غزل کی پسندیدگی پر بھی آپ کا شکرگزار ہوں۔
آپ کی نشاندہی درست ہے۔ میں یہ شعر ہی غزل سے نکال رہا ہوں۔ آپ کا بہت شکریہ۔
سرور جاوید صاحب کی محافل میں آپ سے کبھی کبھی ملاقات ہوتی رہی ہے، لیکن شاید آپ مجھے نہیں پہچان پائیں گے۔ اندو محفل میں آپ کو دیکھ کن بہت چوشی ہوئی۔

ارے ارے ارے ۔۔ لو بتا ؤ بھلا ، ارے قبلہ پہلے کیوں نہیں بتا یا ۔ ؟؟
محفل میں ’’ تعارف ‘‘ کی لڑی میں اپنا مکمل تعارف پیش کیجے تاکہ دیگر احباب بھی جان سکیں ۔
انشا اللہ آپ سے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔ سلامت رہیں
 
Top