1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

رئیس امروہوی غزل : سرد مہری کی کوئی بات اِدھر ہے نہ اُدھر - رئیس امروہوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 4, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    غزل
    سرد مہری کی کوئی بات اِدھر ہے نہ اُدھر
    پھر بھی وہ گرمیِ جذبات اِدھر ہے نہ اُدھر

    دونوں جانب سے ہیں اصرار ملاقاتوں کے
    اور ارمانِ ملاقات اِدھر ہے نہ اُدھر

    دونوں جابب ہیں شکایت کے بہت سے اسباب
    اور اقرار شکایات اِدھر ہے نہ اُدھر

    دونوں جانب سر و ساماں ہیں پذیرائی کے
    اور اخلاص مدارات اِدھر ہے نہ اُدھر

    دونوں جانب وہی آسودگیِ حال کا ذکر!
    اور اندازۂ حالات اِدھر ہے نہ اُدھر

    نہ تلطف نہ تغافل نہ توجہ نہ گریز
    کوئی تحفہ کوئی سوغات اِدھر ہے نہ اُدھر

    دونوں جانب ہے رہ و رسم کا انداز وہی
    ذوقِ تجدیدِ روایات اِدھر ہے نہ اُدھر

    حسن اور عشق ہیں دونوں غمِ جاں سے محروم
    خلشِ تجربۂ ذات اِدھر ہے نہ اُدھر

    کتنی باتیں ہیں کہ ہیں قابلِ اظہار رئیس
    اور ظاہر میں کوئی بات اِدھر ہے نہ اُدھر
    رئیس امروہوی
    1966ء
     
    آخری تدوین: ‏نومبر 4, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ -عمدہ انتخاب
     
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    شاہ جی آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
     
  4. سید عاطف علی

    سید عاطف علی محفلین

    مراسلے:
    7,238
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. سفیر آفریدی

    سفیر آفریدی محفلین

    مراسلے:
    403
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عجیب لہہ ہے نہ ادهر اور نہ ادهر


    پهر بهی وہ گرمی جذبات ادهر ہے نہ آدهر.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر