پروین شاکر غزل: دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا : پروین شاکر

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 13, 2013

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    غزل
    دل پہ اک طرفہ قیامت کرنا
    مسکراتے ہوئے رخصت کرنا
    اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اُس کو
    کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا
    جرم کس کا تھا سزا کس کو ملی
    کیا گئی بات پہ حجت کرنا
    کون چاہے گا تمھیں میری طرح
    اب کسی سے نہ محبّت کرنا
    گھر کا دروازہ کھلا رکھا ہے
    وقت مل جائے تو زحمت کرنا
    پروین شاکر
    فاتح بھائی کی وحشتوں کی نذر۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  2. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    واہ واہ واہ برسوں سے ہماری پسندیدہ ترین غزل ہے۔ ارسال فرمانے پر ممنون ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. عبدالحسیب

    عبدالحسیب محفلین

    مراسلے:
    1,109
    موڈ:
    Shh
    عمدہ پیشکش ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر