احمد ندیم قاسمی غزل: خوئے اظہار نہیں بدلیں گے

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 26, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,346
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    خوئے اظہار نہیں بدلیں گے
    ہم تو کردار نہیں بدلیں گے

    غم نہیں بدلیں گے یارو، جب تک
    غم کے معیار نہیں بدلیں گے

    لوگ آئینے بدلتے ہیں، مگر
    اپنے اطوار نہیں بدلیں گے

    تم نہ بدلو گے، تو زندانوں کے
    در و دیوار نہیں بدلیں گے

    قافلے راہ بدلنے پہ مصر
    اور سالار نہیں بدلیں گے

    چاہیں تو راہنما سستا لیں
    ہم تو رفتار نہیں بدلیں گے

    ٭٭٭
    احمد ندیم قاسمی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,352
    خوب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    واہ!!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    211,260
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لوگ آئینے بدلتے ہیں، مگر
    اپنے اطوار نہیں بدلیں گے

    خوبصورت کلام

    تابش بھائی شریک محفل کرنے کا شکریہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. رومی

    رومی لائبریرین

    مراسلے:
    475
    خوبصورت کلام ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر