Muhammad Ishfaq

محفلین
فاعلن فاعلن فاعلن
جب سے تیری ادا دیکھی ہے
ہم نے سر پر قضا دیکھی ہے

جس پہ کل ناز تھا مجھ کو
بدلی اس کی ہوا دیکھی ہے

غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں سے بھی جفا دیکھی ہے

کیوں مری جاں کا دشمن بنا
غلطی اس نے کیا دیکھی ہے

حق پہ اشفاق جو آ جائے
اس کو ملتی بقا دیکھی ہے
 

الف عین

لائبریرین
دیکھی ہے ردیف ہی پسند نہیں آئی، ی کے اسقاط کی وجہ سے
جس پہ کل ناز تھا مجھ کو
... بحر سے خارج
حق پہ اشفاق....
ایضاً
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
اصلاح کے بعد
فاعلن فاعلن فاعلن
جب بھی تیری ادا دیکھ لی
ہم نے سر پر قضا دیکھ لی

جس پہ کل ناز تھا مجھ کو
بدلی اس کی ہوا دیکھ لی

غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں سے بھی جفا دیکھ لی

کیوں مری جاں کا دشمن بنا
غلطی اس نے کیا دیکھ لی

حق پہ اشفاق جو آ گیا
اس کو ملتی بقا دیکھ لی
 
ہماری صلاح

جس پہ کل ناز تھا مجھ کو
بدلی اس کی ہوا دیکھ لی
مصرع وزن میں نہیں اسے یوں کرسکتے ہیں
جس پہ کل ناز تھا، آج کیوں

غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں سے بھی جفا دیکھ لی
دوستوں کی جفا دیکھ لی

کیوں مری جاں کا دشمن بنا
غلطی اس نے کیا دیکھ لی
بات ایسی بھی کیا دیکھ لی

حق پہ اشفاق جو آ گیا
اس کو ملتی بقا دیکھ لی
دوسرے مصرع کو بدل کر کہہ لیجیے۔
 

الف عین

لائبریرین
جس پہ کل ناز تھا مجھ کو
بدلی اس کی ہوا دیکھ لی
خلیل بھائی نے پہلا مصرع تو وزن میں موزوں کر دیا ہے لیکن دوسرے میں بدلی کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا
اس کی بدلی ہوا... کر دو
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
درستی کے بعد
فاعلن فاعلن فاعلن
جب بھی تیری ادا دیکھ لی
ہم نے سر پر قضا دیکھ لی

جس پہ کل ناز تھا، آج کیوں
اس کی بدلی ہوا دیکھ لی

غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں کی بھی جفا دیکھ لی

کیوں مری جاں کا دشمن بنا
بات ایسی بھی کیا دیکھ لی

حق پہ اشفاق جو آ گیا
پھر اسی نے بقا دیکھ لی
 

الف عین

لائبریرین
غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں کی بھی جفا دیکھ لی
... اپنوں پر غور نہیں کیا تھا میں نے، اب دیکھا تو پہلے مصرع کا طویل کھنچتا 'تو' بھی اچھا نہیں لگتا ہے

حق پہ اشفاق جو آ گیا
پھر اسی نے بقا دیکھ لی
کس کی بقا؟ اگر اشفاق کی ہی بقا کی بات ہے تو 'پھر' اور 'اسی' کی اہمیت؟
اس نے اپنی بقا دیکھ لی
کر. سکتے ہو
 

Muhammad Ishfaq

محفلین
غیر تو غیر ہیں ہم نے تو
اپنوں کی بھی جفا دیکھ لی
... اپنوں پر غور نہیں کیا تھا میں نے، اب دیکھا تو پہلے مصرع کا طویل کھنچتا 'تو' بھی اچھا نہیں لگتا ہے

حق پہ اشفاق جو آ گیا
پھر اسی نے بقا دیکھ لی
کس کی بقا؟ اگر اشفاق کی ہی بقا کی بات ہے تو 'پھر' اور 'اسی' کی اہمیت؟
اس نے اپنی بقا دیکھ لی
کر. سکتے ہو
بجا فرمایا آپ نے پھر ’’دوستوں‘‘ہی کرلیتے ہیں۔ااور آخری مصرع میں ’’اس نے اپنی بقا دیکھ لی‘‘کر لیتے ہیں۔
شکریہ سرجی۔
 
Top