غزل برائے اصلاح: سنا ہے جام محفل میں پلاتا بھی ہے خود ساقی

جناب محترم الف عین صاحب، اور دیگر اساتذہ اکرام، آپ حضرات سے اصلاح کی گذارش ہے۔

مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن

سنا ہے جام محفل میں پلاتا بھی ہے خود ساقی
گراتا بھی ہے خود ساقی اٹھاتا بھی ہے خود ساقی
نشے میں جھومتا ہے جب پلا کر جام خود ساقی
یوں دیوانہ وہ رندوں کو بناتا بھی ہے خود ساقی
وفا کے نام پر جذبے محبت کے جگاتا ہے
بنا کر نقش الفت کے مٹاتا بھی ہے خود ساقی
جلا کر آتشِ غم سے شرابِ دید دیتا ہے
لگا کر آگ پہلے پھر بجھاتا بھی ہے خود ساقی
فقط انکار سے اس کے قیامت ایک برپا ہے
دلا کر جوش پھر اس کو دباتا بھی ہے خود ساقی
ہٹا کر رخ سے وہ پردہ یوں دیوانہ بناتا ہے
مگر پھر دید کی خاطر رلاتا بھی ہے خود ساقی
عجب دیدار ہے اس کا دلوں کو چین آتا ہے
طبیبِ قلب بھی خود ہے ستاتا بھی ہے خود ساقی
کبھی تو جام چھلکا کر کبھی تھوڑا سا ترسا کر
وہ میخانے کی یوں قیمت بڑھاتا بھی ہے خود ساقی
کبھی تو جوش میں آ کر وہ بن مانگے پلاتا ہے
کبھی اک بوند کی خاطر رلاتا بھی ہے خود ساقی
 
الف عین

لائبریرین
دوسرے شعر میں ردیف کا دخول اچھا نہیں لگتا۔ الفاظ بدل دیں۔ باقی اشعار درست ہیں لیکن یہ پوری غزل فرسودہ خیالات کی حامل ہے۔ اس پر زیادہ محنت مت کرو۔ مشق کے لیے رکھ لو
 
غزل واقعی میں کچھ عجیب قسم کا مفہوم ادا کر رہی ہے !
محفلین سے معذرت، اپنے تئیں کوشش کچھ اور کی تھی، لیکن شاید بیان نہیں کر پایا۔ ویسے ساقی سے میری مراد مرشد تھی۔ تصوف کے رنگ میں کچھ بات کرنے کی کوشش کی تھی جو شاید غلط رنگ اختیار کرگئی۔ ایک بار پھر سب سے معذرت۔
 
حماد علی

محفلین
ارے نہیں حضرت ہم تو ابھی غزلوں کو مکمل طور پر سمجھ بھی نہیں پاتے بس کوشش کرتے ہیں ،
اپنے استاد صاحب کی بات پکڑی ہوئ ہے کہ اشعار کو حقیقی اور مجازی مفہوم دونوں میں لے کر سمجھنے کی کوشش کیا کرو تو اشعار مزہ دے جائیں گے،
کوشش کی ہے پر آپ جانتے ہیں یہ انسانی فطرت ہے پورے سفید کاغذ کو نظر انداز کر دے گا اس پر لگے ایک کالے نکتہ کو دیکھ لے گا !
معذرت کی کوئ ضرورت نہیں ویسے غزل تو اچھی لکھی ہوئ ہے!
 
بہت شکریہ حماد بھائی، اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔
 
بہت ہی ااعلی کوشش کرتے رہیے منزل خود قدم چومے گی

دوسرا استاد شعرا کے کلام سے استفادہ کریں

بہت ہی اعلی راہنمائی اور ربط ملے گا

خوش رہیے
 
Top