غزل: اپنے پیارے ساتھ چلیں تو

اپنے پیارے ساتھ چلیں تو
رستے منزِل ہو جاتے ہیں
چھوڑو مے اور مے خانوں کو
ہم تُم محفل ہوجاتے ہیں
وقت پہ گَر نہ آنکھ کُھلے تو
سپنے قاتِل ہو جاتے ہیں
روتا ہے جب پُھوٹ کے اَمبر
ہم بھی شامِل ہو جاتے ہیں
ڈوب رہا ہے دیکھوکوئی
بڑھ کر ساحِل ہو جاتے ہیں!
جلدی منزِل چاہنے والے
جلدی بددِل ہو جاتے ہیں
دیکھیں جب وہ پیار سے صاحِب!
شکوے مشکل ہو جاتے ہیں

- ابنِ مُنیبؔ​
 

کاشف اختر

لائبریرین
واہ واہ واہ بھائی! زبردست کلام ہے ماشاء اللہ! جنتی بھی تعریف کی جائے کم ہے ..۔۔۔۔ہر ہر شعر دل دل کو چھو گیا گویا، اب یہ سمجھ میں نھیں آتا کہ کس شعر کی بابت کہا جائے کہ سب سے عمدہ ہے، مجھے تو ہر ہر شعر خوب خوب پسند آیا،
 
Top