غزلیں مختصر بحروں میں

فاتح

لائبریرین
مکمل نام تو وارث ہی بتا سکتے ہیں راجا کہ میرے پاس عروض کی کوئی کتاب نہیں ہے۔ رکن البتہ یہ "مفاعیلن‘ ہے۔ محض ایک رکنی بحر۔
عمار صاحب نے لا جواب کر ڈالا ہے کہ یہاں وارث صاحب بھی نام نہیں بتا سکتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کوئی بحر ہی نہیں ہے۔ :grin: ہاں اگر کھیل جاری رکھنے کی غرض سے نام دینا ضروری ہی ہو تو اسے "بحر ہزج موحد سالم" کہا جا سکتا ہے۔:)
عروض کے تمام قدیم و جدید اساتذہ کے نزدیک مصرع میں محض ایک رکن استعمال کرنا یا دوسرے الفاظ میں کسی بحر کو موحد استعمال کرنا شعر نہیں کہلاتا۔ مولوی نجم الغنی صاحب نے لکھا ہے کہ "سوائے زجاج کے باقی تمام اساتذۂ عروض موحد بحر کو شعر نہیں مانتے۔"
کھیل کھیل میں یا تجربے کی حد تک تو درست ہے لیکن ایسی مختصر بحر میں معانی و کلام عنقا ہوتے ہیں شاید یہی وجہ ہو موحد بحر کو شعر تسلیم نہ کرنے کی۔ واللہ اعلم بالصواب
 

فاتح

لائبریرین
م م مغل صاحب کے ارشاد پر اس دھاگے کو 'بحر کامل سالم' میں زحاف "اضمار" کے استعمال کے حوالے سے زندہ کیا جا رہا ہے۔
 
Top