غبار خاطر بطور گفتگو دھاگہ

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

تو جی ابھی ہم ایک اور کتاب کی ٹائپنگ کرنے جا رہے ہیں، وہ بہنازز اور بھیازز جو تھوڑا ریلیکس کر رہے ہیں وہ اب تیار ہو جائیں دوبارہ ٹائپنگ کے لیے۔۔۔

ابھی ہم غبار خاطر اسٹارٹ کر رہے ہیں لیکن اس کا ایک مسئلہ ہے نہیں خیر مسئلہ نہیں بلکہ اچھی بات ہے کہ اس کے کچھ صفحات ٹائپ ہو چکے ہیں جو ہمیں نہیں کرنے پڑیں گے یپیییییییییی


تو ٹائپ کرنے کے بعد اس کو اس تھریڈ میں پوسٹ کرنا ہے

غبار خاطر بطور متن دھاگہ محفل پر

کتاب ریختہ کا لنک

غبار خاطر بطور گوگل ڈاکس ربط
 
شمشاد آپ نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا اس پر اور کچھ اور لوگوں نے بھی اس میں صفحات ٹائپ کیے ہیں۔
کیا آپ ریختہ کی کتاب کے صفحات کے حساب سے نمبر بتا سکتے ہیں تاکہ اس حساب سے کتاب کے صفحات جو ٹائپ ہو گئے ہیں انہیں جانچا جا سکے اور باقی تقسیم کیے جا سکیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب مجھے تو اس کا بالکل بھی یاد نہیں۔ ڈھونڈنا پڑے گا۔ اگر آپ مدد کر سکتے ہیں تو ربط دے دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے ریختہ پر غبار خاطر کا یہ نسخہ ملا ہے۔ اس کا اور میرے ٹائپ کیے ہوئے مقدمے کے متن ایک جیسا ہے۔
میں نے ورڈ کی فائل بنا لی ہے، اب اس فائل کو اس نسخے کے مطابق دیکھنا ہے، جو کہ کافی دقت طلب کام ہے۔

غبار خاطر کا نسخہ
 

الف عین

لائبریرین
اس کے لئے میری والی فائل کو بنیاد مانا جائے جو برقی کتابوں میں شامل ہے، جس میں کچھ ہی خطوط ہیں، باقی کی ٹائپنگ کی جانی ہے
 

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم
اس کتاب کا 70 فیصد کام ہو چکا ہے۔۔ رات 4 گھنٹے لگا کر میں نے محفل سے ساری فائلز نکالی ہیں اور ان کو صفحات نمبرنگ دینا بہت مشکل تھا کیونکہ جو کتابی متن میرے پاس تھا، وہ نہ تو اس کے ریختہ صفحات سے میچ کرتا تھا اور ناں ہی کتاب کے۔۔
سو میں نے مختلف دھاگوں سے لے کر خطوط کی ایک ترتیب گوگل ڈاک پر تیار کر لی ہے۔ جو خطوط ٹائپ ہونے باقی ہیں وہ یہ ہے

خط نمبر 10
خط نمبر 11
خط نمبر 12
خط نمبر 13

نمبر 18 اور نمبر 24 کا کچھ مواد بھی ملا ہے لیکن وہ مکمل نہیں ہیں۔ اس لیے جو ان کو ٹائپ کرنا چاہے تو اس ٹائپ شدہ مواد کی نشاندہی میں کر دوں گی۔

سو اب ہم کتاب کی ٹائپنگ اسٹارٹ کر سکتے ہیں ان شاءاللہ
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بتانا پسند کرے گا کہ غبار خاطر کا مطلب کیا ہے۔
فرہنگ امیرہ کے مطابق "غبارخاطر" کا مطلب "طبیعت کی کدورت" ہے۔
انگریزی میں trouble of mind, vexation, displeasure, affliction کہہ سکتے ہیں۔

وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، پاکستان کی آن لائن لغت کے مطابق یہ اسم کیفیت ہے اور اس کا مطلب "دل کی کدورت، رنج، ملال" ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
قرۃالعین اعوان ۔۔۔ خط نمبر 10 صفحات: 105 تا 116 ریختہ مکمل
شمشاد ۔۔۔۔ خط نمبر 11 صفحات: 117 تا 133 ریختہ مکمل
سید عاطف علی ۔۔۔ خط نمبر 12 صفحات 141 تا 146 ریختہ مکمل
صابرہ امین ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ خط نمبر 13 صفحات 147 تا 151 ریختہ مکمل
محمد عمر ۔۔۔۔۔ خط نمبر 13 صفحات 152 تا 157 ریختہ مکمل
محب علوی ۔۔۔۔۔ خط نمبر 18 صفحات: 227 تا 231 ریختہ مکمل
شمشاد ۔۔۔۔ خط نمبر 18 صفحات: 232 تا 236 ریختہ مکمل
شمشاد۔۔۔۔۔۔۔ خط نمبر 24 صفحات 301 تا 311 ریختہ مکمل
 
آخری تدوین:

مقدس

لائبریرین
اس کتاب کے صفحات ڈھونڈتے ہوئے پتہ چلا کہ اس پر نایاب بھائی نے بھی بہت کام کیا تھا۔۔۔ اس کی ٹائپنگ، فائلز کی اپلوڈنگ میں مدد۔ کیا ہم اس کتاب کی ٹائپنگ کو نایاب بھائی کو ڈیڈیکیٹ کر سکتے۔۔
 

مقدس

لائبریرین
کیوں نہیں بالکل کر سکتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے۔
عینی مجھے پتا سب کتابوں پر اردو محفل لکھا جاتا ہے اگر ایز اے گروپ ٹائپ کی گئی ہو پر آئی وانٹ دیم ٹو مینشن دس ان دا بک۔۔۔ وہاں نایاب بھائی کا نام ہو ۔۔۔ بس اتنی سے خواہش
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پوسٹ کرتے وقت ایک بات کا خیال کہ اپنے سارے صفحات ایک ہی پوسٹ میں کریں۔۔۔
اگر گوگل ڈاکس پر صفحات ٹائپ کیے جائیں تو محفل پر پوسٹ کرنا ضروری ہے کیا؟ جیسے مجھے یہ کچھ مشکل لگتا ہے وہاں سے کاپی کرنے کے بعد یہاں پوسٹ کرنا؟
 
Top