غالبیانہ

تفسیر نے 'غالبیات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 13, 2006

  1. تفسیر

    تفسیر محفلین

    مراسلے:
    3,088
    .



    یہاں ہر کوئ بھی غالب سے متعلق چٹکلے، حکایات اور روایات لکھ سکتا ہے

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. تفسیر

    تفسیر محفلین

    مراسلے:
    3,088
    .
    آم اورگدھا



    مرزا غالب کے بہت ہی قریبی دوست مرحوم حکیم ریاض الدین خان کو آم بالکل پسند نہیں تھے۔ ایک دن وہ مرزا غالب کے ساتھ برآمدے میں تشریف فرماتھےکہ ایک گدھےگاڑی والا اپنےگدھے کے ساتھ گلی میں سےگزرا۔ سڑک پر کچھ آم کے چھلکے پڑے تھے۔ گدھے نےان کوسونگھا اور بغیر چکھے چل دیا۔

    حکیم صاحب نے کہا “ دیکھیں آم ، کیسی چیز ہے کہ گدھا نہیں کھاتا“۔

    مرزا نے کہا“ اس میں شک نہیں۔ کہ گدھا اُسے نہیں کھاتا“ ۔
    .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. تفسیر

    تفسیر محفلین

    مراسلے:
    3,088
    .

    تم میرے پاس ہوتے ہوگویا


    .
    جب غالب نے مومن خان کا یہ شعر سنا

    تم میرے پاس ہوتے ہوگویا
    جب کوئ دوسرا نہیں ہوتا​

    تو ان کو یہ شعر پسند آیا۔ انہوں نے اس شعر کی بہت تعریف کی اور کہا کہ کاش مومن نے میرا سارا دیوان لے لیا ہوتا اور اس لے کے بدلے مجھے صرف یہ ایک شعر دیا ہوتا۔ غالب نے اپنے کئی خطوط میں اس شعر کا ذکر کیا ہے۔

    .
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,059
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر