عید کی تیاریاں اور خوشیاں

شمشاد

لائبریرین
لگے ہاتھوں تعبیر کا سوالنامہ بھی ادھر ہی پوسٹ کر دیتے ہیں :

السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif

3899.gif

1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​

3899.gif

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )

3899.gif

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
3899.gif

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​

3899.gif

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​

3899.gif

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​

3899.gif

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​

3899.gif

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​

3899.gif

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
3899.gif

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
ejc015.gif
ejc015.gif
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ دھاگہ اب اوپر آنا چاہیئے ۔
دھاگے کو تو آپ اُوپر لے آئے لیکن جوابات کہاں ہیں آپ کے؟
نیلم نیرنگ خیال انیس الرحمن بھلکڑ امجد میانداد حسان خان
آپ سب کے جوابات کا انتظار ہے شاباش جلدی سے جوابات دیں اوریہ کام ابھی ہو تو اچھا ہے
چونکہ آپ کوئی مشہورومعروف شخصیات نہیں لہذا نخرے کرنا بیکار ہوگا :)
ہاں ظفری بھائی کے نخرے اُٹھانے کوتیار ہیں کیونکہ ان کی تحریروں کے ہم فین ہیں :)
 
آخری تدوین:

نیلم

لیں جی آپ نے آواز دی ہم آگئے :) نیرنگ خیال نے تو مشہور ومعروف ہو ہی جانا ہے فلموں میں کام کرنے کے بعد ۔ہمارا کوئی چانس نہیں مہشور ومعروف ہونے کا اسی لیے ابھی دیتی ہوں جوابات :)
 
لگے ہاتھوں تعبیر کا سوالنامہ بھی ادھر ہی پوسٹ کر دیتے ہیں :

السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif

ejc015.gif
ejc015.gif

1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
3899.gif
ہمیشہ ہر چاند دیکھ کر بابرکت ہونے اور سارا مہینہ بخیریت گزرنے کی دعا مانگتا ہوں،

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
3899.gif
ہمارے گھر میں بچپن سے چاند رات ہی کو خریداری کا ٹرینڈ ہے اس لیے دونوں چاند راتوں میں شاپنگ کی جاتی ہے ( اَن کنفرمڈ چاند رات اور کنفرمڈ چاند رات)۔

عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
3899.gif
چاند رات کو پتہ چلے گا :)

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
3899.gif
عید میری نظر میں خوشی ہے اور خوشیاں بانٹنے اور سمیٹنے کا موقع نہ مل سکے تو ادھورا سمجھتا ہوں۔ (عیدی بٹورنے والی عمر میں خلاف معمول کریز نہیں رہا جبکہ اب بانٹنے کی عمر میں بہت ہے)

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
3899.gif
بچپن گزرنے کے بعد اب تو بس نہانے کے بعد گرتے پڑتے عیدہ گاہ پہنچتے ہیں اکثر وہ عید گاہ بڑی مشکل سے ڈھونڈنی پڑتی ہے جہاں ابھی نماز نہ ہوئی ہو، مہمانوں کی آؤ بھگت کر کے بہت خوشی ہوتی ہے، اور اچھے اچھے گانے لگاتا ہوں شوق سے۔

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
3899.gif
شیرخورمہ اور چنا چاٹ اور ڈھیروں نمکو ہر طرح کی۔

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
3899.gif
چونکہ ساری چاند رات ہم شاپنگ کر کے تھک ہار چکے ہوتے ہیں اس لیے عید کے دن سونا بہت اچھا لگتا ہے اچھا سا میوزک لگا کر کچھ خاموشی میں، سب کو اچھے اور نئے پہناوں میں دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، اور ناپسند ہے یہ بات کہ اگر کوئی بزرگ عید کے لیے کوئی پہناوا نہ لینے کی ضد کرے یا لے کر عید پہ پہنے نا۔

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
3899.gif
مہمانوں کا آنا اور ان کی آؤ بھگت کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ دل چاہتا ہے سب لوگ ہمارے پاس ہی آ جائیں۔

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
3899.gif
ابھی ڈیزائن کرنا ہے پھر بھیجنا ہے، وصول کوئی نہیں کیا ابھی تک،
یادگار پیغام
؎ غیروں میں ہے جو شاد اسے عید مبارک
ہم جس کو نہیں یاد اسے عید مبارک
معصوم سے ارمانوں کی معصوم سی دنیا
جو کر گیا برباد اسے عید مبارک

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
3899.gif
عید آئی میرا یار نئیں آیا
تینوں ویکھنے دا چاء پایا وے سجناں
عید آئی میرا یار نئیں آیا

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
3899.gif
لینے والی تو اب کوئی بات نہیں دینا لینے والوں پر ڈیپینڈ کرتا ہے۔

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
3899.gif
کاش عید پہ کسی کا کوئی غم کوئی دکھ باقی نہ رہے۔ اور ہر ایک کم از کم اس ایک دن کو بھر پور خوشی سے منا سکے۔
 
آخری تدوین:

نیلم

محفلین
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
دعا تو مانگتی ہوں دنیا اور آخرت میں بھلائی کی ۔اور دوسرا کام مہندی لگوانے کا کرتی ہوں :)
3899.gif

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید کی تیاری مکمل ہی ہے گرمیاں شروع ہوتے ہی کافی سارے کپڑے لے لیے تھے کچھ سلوا لیے ہیں کچھ ان سلے ہی رکھ دیے ہیں اُنہی میں سے ہی ایک پہنوں گی اور جوتے سسٹرز نے باہر سے بہجھوا دیئے ہیں ۔ :)

عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
پیچ کلر کا ہے سوٹ اور رہا سوال کے کتنے بناتی ہوں تو جوڑے تو پورا سال ہی بنتے رہتے ہیں موسم کی مناسبت سے ہی رمضان سے پہلے ہی میں نے کافی لے لیئے تھے۔کھاڈی عید کلیکیشن سے بھی ایک لے لیا ہے لیکن ان سلا ہی رکھ دیا ہے ۔دل ہی نہیں کیا سلائی کروانے کا۔کافی ہوگئے تھے۔۔جوتے بھی کافی سارے ہیں کچھ پہنے ہوئے بھی ہیں اور کچھ ایسے ہیں جو ابھی نہیں پہنے ہیں۔ سسٹرز بھیجواتی رہتی ہیں اُنہی میں سے کوئی سیلکیٹ کروں گی :)

یہ پہنوں گی عید پہ ۔۔یہ اورنج لگ رہا ہے لیکن ہے پیچ،،اس کا سلیو لیس ہے میں نے تھری کواٹرز بازو رکھوائے ہیں

3899.gif
3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
عید تیار شیار ہونے کا اور سب سے ملنے کا ایک بہانہ ہوتی ہے ۔مل بیٹھ کے سب کھاتے پیتے اور گپ شپ کرتے ہیں ۔
3899.gif

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
پہلے سب ہمارے گھر آتے ہیں فیملی میں سے پھر ہم سب کے گھر جاتے ہیں اور دوسرے دن سسٹرز اور بچہ پارٹی آجاتے ہیں :)
3899.gif

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
عید پر کافی کچھ بنتا رہتا ہے ۔چاٹ ،سویاں ۔دن کے کھانے میں چکن کڑھائی اور رات میں پلاؤ اور دوسرے دن بریانی :)
3899.gif

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
مل بیٹھ کے گپ شپ کرنا اچھا لگتا ہے ۔ناپسند کچھ بھی نہیں ہے :)
3899.gif

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
دونوں باتیں پسند ہیں
3899.gif

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
کسی کو بھی نہیں بھیجا :)
3899.gif

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
ایسا تو اس وقت کچھ بھی دماغ میں نہیں آرہا :)
3899.gif

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
ابو ،بھائی اور سسٹرز سے :)

3899.gif

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
ایسا تو کچھ نہیں ہے خاص
ejc015.gif
 
بھلکڑ

لائبریرین
دھاگے کو تو آپ اُوپر لے آئے لیکن جوابات کہاں ہیں آپ کے؟
نیلم نیرنگ خیال انیس الرحمن بھلکڑ امجد میانداد حسان خان
آپ سب کے جوابات کا انتظار ہے شاباش جلدی سے جوابات دیں اوریہ کام ابھی ہو تو اچھا ہے
چونکہ آپ کوئی مشہورومعروف شخصیات نہیں لہذا نخرے کرنا بیکار ہوگا :)
ہاں ظفری بھائی کے نخرے اُٹھانے کوتیار ہیں کیونکہ ان کی تحریروں کے ہم فین ہیں :)
یعنی آپ نے ہم کو سیدھا سیدھا ویہلا ہی کہہ دیا!!!!!:eek:
کہنا بنتا بھی ہے!!!!!:p
اچھا ہم اپنی فرسٹریشن جوابات پر نکال لیتے ہیں!!!!!!:bighug:
 
زبیر مرزا

محفلین
ماشاءاللہ امجد میانداد بھائی اور نیلم دلچسپ جوابات اور ان سے آپ کے معمولات عید کا پتہ چلا بہت اچھالگا آپ کے بارے
میں مزیدجان کر- بہت شکریہ آپ دونوں کا - جوابات پرتبصرے ہوں گے دھاگے کی میزبان تعبیر کی جانب سے اس لیے انتظارفرمائیں
ملائکہ بچے آپ بھی آجاو جوابات لے کر :) فلک شیر بھائی
اس جانب توجہ فرمائیں
 
آخری تدوین:

بھلکڑ

لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)
3899.gif
وعلیکم السلام
جی الحمدللہ!!!! اور رمضان تو ابھی آدھا پڑا ہوا ہے!!!! ہاں البتہ عید کی آمد ضرور ہو گی!!!!! ہو جائے ایک کیا دو ٹاپک ہو جائیں اپیا!!!!!!

1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟

3899.gif
عید کا چاند تو لوگ دیکھتے میں تو آزاد ہونے کی خوشی سے پھولے نہیں سماتا!!!! آزاد ہونے کے بعد مجھے بھی نہیں پتہ کہ کدھر کا رُخ کرتا ہوں کیونکہ ہر جگہ میرا ہی تذکرہ ہوتا اور قصور وار سبھی لوگ ہوتے ہیں الزام مجھ پر ڈالتے رہتے ہیں!!!!

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟

عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
3899.gif
ارے ہماری کیا عید کی تیاریاں!!!!!!! ہم تو دیس میں رہتے ہوئے پردیسی ہیں!!!!!!:LOL: ۔۔۔۔۔ اگر کچھ لینا ہوا تو وہ جانے تک لے لیا گیا ہو!!!
ویسے جوڑا تو ابھی سلوایا نہیں ۔۔۔۔اور جوتا کوئی پُرانا ہی چمکا لیں گے!!!!!!!!!

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )

3899.gif
میری نظر میں عید عید ہے بھئی!!!!:p ویسے عید تمام روزے داروں کے لئے تحفہ ہے۔۔۔۔اور اپنی غلطیاں سُدھارنے کا ایک نادر موقع یعنی پُرانی رنجشوں کو بھلا کر سبھی لوگوں کے ساتھ خوشی منانے کا ایک قیمتی چانس ہے۔۔۔ میری نظر میں گھر والوں کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے!!!! کیونکہ وہ ساتھ ہوں تو پھر سوٹ ،بوٹ ۔۔۔چوڑیاں نہ بھی ہوں تو کام چل جاتا ہے البتہ نہ ہوں تو جو مرضی لے آؤ عید کی خوشیوں کا وہ مزہ نہیں آنے کا

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟

3899.gif
عید سے کچھ عرصہ پہلے ہی دل میں لڈو پھوٹنے لگتے تھے کہ چلو اسی بہانے گھر تو جائیں گے۔۔۔۔۔۔ پھر گھر جا کر دوستوں، عزیزوں اور اپنے گھر والوں کو ملتے ملاتے عید کا روز آجاتا ہے۔۔۔صبح ہی صبح تیار ہو کر گاؤں کیوں کہ عید سبھی لوگ (ہمارے خاندان میں ) گاؤں ہی کرتے ہیں ۔۔۔۔ پھر واپس آکر دعوتیں چلتی رہتی ہیں!!!!!

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟

3899.gif
میٹھا کچھ بھی صبح صبح (ہاں یہ صبح یہاں والی صبح نہیں ہے ۔۔۔۔وہا ں واقعی صبح اُٹھنا پڑتا ہے)

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟

3899.gif
ہہہہمممم۔۔۔ پسند ناپسند تو لڑکیوں کی ہوگی ۔۔ ہمارے ساتھ تو جو رونما ہو وہی بہترہے۔۔:ROFLMAO:

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟

3899.gif
مجھے اپنے پرانے اساتذہ کو مل کر دلی خوشی ہوتی ہے سو جن سے ملا جاسکے ام سے ملنے ضرور جاتا ہوں۔۔۔۔

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟

3899.gif
ہمارے ہاں اس قسم کا ایز سچ کوئی رواج نہیں !!!! البتہ ایس ایم ایس کا دور ہے تو ڈھیروں پیغامات ہوتے ہیں!!!!! بٹ اگنورڈ

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟

3899.gif
پہلے شاید نہیں تھا لیکن اب (یہ بھی اپنے کسی استاد سے سُنا تھا اس لئے کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوگی نشاندہی پر ٹھیک کر دوں گا)
عید کا روز ہے گلے اب تو مل لے ظالم
رسم دُنیا بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟

3899.gif
کچھ عرصہ پہلے تک تو خوب بٹورتے تھے لیکن اب قد اتنا اونچا ہو گیا ہے کہ دینے والے بھی لینے والوں میں شامل ہو گئے ہیں !!!! اور بچہ پارٹی نے تو سب سے لینی ہی ہوتی ہے ۔۔سو بچنا مشکل ہے ۔:unsure:

اور محفلین کو عیدی دینے کے بڑا ہی زور سے خیال آ رہا ہے تو چلو جی جو جو اس مراسلے کو زبردست کی ریٹنگ دے گا اس کو فردوس کی لان ملے گی ۔۔۔۔سو جلدی کرو مُسلمانو۔۔۔:LOL::LOL:

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟

ارےہم کم عمروں سے کیسی کیسی اُمیدیں لگائے بیٹھے ہو ظالمو !!!!!
لیکن آپ کے دھاگے کے توسط سے ایک پیغام دے دیتے ہیں
؎ اُن کی طرف گزر ہو تو کہہ دینا اے نسیم
کرتا تھا یاد آج کوئی سوگوار عید

ejc015.gif
ejc015.gif
 
تعبیر

محفلین
اب تعبیر بھی آجائیں کہ رمضان میں ہر کوئی شکوک و شباہت کا شکار ہوجاتا ہے ۔ ;)
ہاہاہا
میں رمضان سے پہلے غائب تھی سو کوئی شکوک و شبہات کی گنجائش نہیں اب میں نے سوچا ہے کہ آخری عشرے میں غائب ہونا چاہئے تاکہ اچھا اچھا گمان ہو سب کو :p
 
تعبیر

محفلین

ظفری

لائبریرین
ہماری تو دعا ہے کہ آپ یونہی مسکراتیں اور خوش رہیں ۔ اور اسی طرح محفل پر آتیں رہیں ۔
اور باقی یہ کہ آپ خاتونِ خانہ ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کی رمضان اور عید پر کیا مصروفیات ہونگیں ۔ :)
 
تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ امجد میانداد بھائی اور نیلم دلچسپ جوابات اور ان سے آپ کے معمولات عید کا پتہ چلا بہت اچھالگا آپ کے بارے
میں مزیدجان کر- بہت شکریہ آپ دونوں کا - جوابات پرتبصرے ہوں گے دھاگے کی میزبان تعبیر کی جانب سے اس لیے انتظارفرمائیں
ملائکہ بچے آپ بھی آجاو جوابات لے کر :) فلک شیر بھائی قرۃالعین اعوان
اس جانب توجہ فرمائیں
زحال اس بار آپ میزبان ہیں اس دھاگے کہ میں نے تو اسے پچھلے سال پوسٹ کیا تھا اور سب نے یہاں جوابات آپ کے کہنے پر پوسٹ کیے ہیں۔ بھلکڑ تو مجھے جانتے بھی نہیں ہونگے کہ میں کون ہوں؟ ابھی جاوید سے بھی اتنی گپ شپ نہیں ہوئی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
ہماری تو دعا ہے کہ آپ یونہی مسکراتیں اور خوش رہیں ۔ اور اسی طرح محفل پر آتیں رہیں ۔
اور باقی یہ کہ آپ خاتونِ خانہ ہیں ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کی رمضان اور عید پر کیا مصروفیات ہونگیں ۔ :)
جزاک اللہ خیر
آپ کے لیے بھی یہی دعا ہے کہ اللہ آپ کو بھی خوش رکھے اور آپ یونہی ہنستے اور ہنساتے رہیں :)
مصروفیات کے علاوہ اس بار گرمی یہاں بھی بہت ہے اور اوپر سے بیس گھنٹے کا روزہ ہنت ہی نہیں رہتی کچھ کرنے کی۔
 
ظفری

لائبریرین
آپ کے جوابات کہاں ہیں ؟ پھر اوپر لانے کا مطلب

کونسی دعا؟؟؟

جو سوالات آپ نے پوچھے ہیں وہ ہمارے حالات سے مطابقت نہیں رکھتے ۔ جوابات کیا دیں ۔
وہ یہ کہ ہم اکثر رمضان میں غائب رہتے ہیں ۔ اور خصوصاً شمشاد بھائی ہمارے بارے میں شکوک و شہبات کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ دعا کی کہ آپ اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دیں کہ یک نہ دو شد والی کہاوت کا اطلاق کیا جاسکے ۔ :thumbsup:
 
Top