عید کی تیاریاں اور خوشیاں

تعبیر

محفلین
السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif
3899.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​

3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟​
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )​
3899.gif
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟​
3899.gif
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​

3899.gif
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​

3899.gif
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​

3899.gif
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​

3899.gif
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​

3899.gif
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟​
3899.gif
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
ejc015.gif
ejc015.gif
 
S. H. Naqvi

محفلین
بہت لمبا پروفارما ہے سوچنے کے باوجود جواب دینے کی ہمت نہیں ہو رہی:):) فی الحال دیکھتے ہیں احباب کیا جواب دیتے ہیں، اسی سے لطف اندوز ہو جائیں گے۔۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
عید کا اعلان ہوتے ہی فون پر تین چار گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں۔

چھوٹی عید صحیح معنوں میں بچوں کی عید ہوتی ہے۔ رنگ برنگے خوبصورت کپڑے، پرس، جوتے، اور جھوٹ موٹ کے زیور اور نجانے کیا کیا۔ اس پر ان کا عیدی اکٹھی کرنا۔

پاکستان میں عید مناؤں تو چونکہ میں والدہ کے گھر میں ہوتا ہوں تو سب بہن بھائی اور بچہ پارٹی پہلے دن وہیں اکٹھے ہوتے ہیں۔ بہت مزہ آتا ہے۔
 
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
جو بھی مسنون دعا رائج ہے۔ ویسے کئی برس ہو گئے عید کا چاند نہیں دیکھا۔ گاؤں میں تھے تب عید کا چاند نظر آتا تھا لیکن اس کے بعد بچوں کے غول کے ساتھ پورے گاؤں کی گلیوں میں شور مچانے نکل جاتے تھے۔ جب شہروں میں منتقل ہوئے تب سے ان کی اونچی عمارتیں چاند وہ بھی پہلے دن کا چاند نظر ہی نہیں آنے دیتیں۔ امریکہ آئے ہیں تو یہاں چاند دیکھنے کے وقت عموماً مسجد میں ہوتے ہیں۔ :)

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
امریکہ آںے کے بعد عید کی کوئی خاص تیاری نہیں کرتے۔ عموماً استعمال شدہ کپڑوں میں ہی عید کی نماز کو جاتے ہیں اور واپس آ کر معمول کے کام میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ :)

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
اس سوال کا جو جواب آپ کو متوقع ہے وہ شاید ہم چند برس قبل دے سکتے تھے لیکن اب نہیں۔ :)

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
الگ الگ وقتوں میں ہماری مختلف روٹین رہی ہے اور تقریباً مذکورہ تمام کام کیے ہیں سوائے سونے کے۔ :)

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
ہندوستان میں تو ہمارے گھر سویاں لازمی جزو ہوتی ہیں۔ کئی دفعہ اس بات کی کوشش بھی کی گئی کہ اس میں میٹھا پکوان مقصود ہوتا ہے، سویاں ضروری نہیں۔ لیکن باوجود اتفاق رائے کہ کبھی ایس انہیں ہوا کہ سویاں نہ بنی ہوں۔ :)

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
عید منانا۔۔۔ :)

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
گاؤں میں تو عید گاہ سے لوٹنے کے بعد بچوں، بڑوں اور خواتین تک کے غول ایک گھر سے دوسرے گھر جایا کرتے تھے اور ہر گھر سے ایک ایک چمچ کچھ نہ کچھ کھا کر آگے بڑھتے تھے۔ یہ سلسلہ شام تک چلتا رہتا تھا۔ :)

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
عید کارڈ تو ایک بھی نہیں بھیجے، ہاں عمومی مبارکباد موقع محل کے مطابق دیتے رہتے ہیں۔ :)

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
یہ کہ خواتین کو بھی عیدگاہ جانا چاہیے۔ :)

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
عیدی لینے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا ہے، ہمارے لئے عرصہ گزرا اس روایت کو ختم ہوئے۔ ہاں عیدی دینے کی بات اور ہے، اس کا تو کوئی شمار ہی نہیں۔ :)

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
ایک دو ہوں تو سنائیں بھی۔ :) :) :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
  • سب سے پہلا کام مسکرانا اور یہ سوچنا کہ عید کا آغاز کیسے کرنا ہے اور صبح میں جلدی اٹھوں گی۔
  • تیاری مکمل ہوگئی ہے۔
  • دو جوڑے۔۔۔۔گلابی۔۔۔۔۔پستہ۔۔۔میں ہمیشہ جوتے لیتی ہوں سینڈل نہیں لیئے۔
  • عید میری نظر میں اللہ کا انعام ہے اور چونکہ اس انعام سے بڑھ کر کچھ نہیں تو میں اسے بہت خوشی سے مناتی ہوں اپنوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ وقت گزار کر کوئی بہت اپنا قریب نہ ہو اس موقع پر تو بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔
  • سب سے پہلے میں دادی کے گھر جاتی ہوں پھر نانی کے گھر پھر پیغامات پھر انٹرنیٹ پر دوست سے بات اسی طرح دن گزر جاتا ہے۔
  • پہلے دن کوئی دش نہیں بنتی میرے گھر ۔۔دوسرے دن بریانی وغیرہ بنائی جاتی ہے۔
  • عید پر اپنوں سے ملنا اچھا لگتا ہے ۔۔کسی کا منہ بنا ہوا ہو تو بہت برا لگتا ہے ۔۔۔۔اس موقع پر مجھ سے اداسی برداشت نہیں ہوتی۔
  • پہلے دن تو مجھے جانا اچھا لگتا ہے دوسرے ،تیسرے انتظار رہتا ہے مہمانوں کا۔
  • ابھی تک ایک بھی عید کارڈ موصول نہیں کیا نہ دیا یہ کام میں چاند رات کو کرتی ہوں۔
  • عید بہت خوش دلی سے منانی چاہیئے۔۔اس موقع پر خوشیاں بانٹنے کا خصوصی انتظام کرنا چاہیئے۔
  • ہم تو عیدی لیتے ہیں ابھی تک دینے کا سلسلہ شروع نہیں کیا ۔۔اپنے مامؤوں سے، بھائی سے پاپا سے اور بہت سے اپنوں سے ملتی ہے
  • کوئی ایسا خاص واقعہ تو نہیں گزرا بس ایک بار میری کزنز آئی تھیں عید پر تو میں نے انہیں گھر پر رکوا لیا پھر خوب مزے کیئے،بہت مزہ آیا ،رات کو جاگے،چھت پر گئے،لوگوں کو تنگ کیا ،نیچے جاکر سائیکل چلائی حالانکہ بڑے ہوگئے تھے ۔۔پھر اک بڑا سا ریت کا ٹیلہ تھا اس پر چڑھ کر بیٹھے اپنے پاؤں ریت میں چھپالیئے یہی میری سب سے اچھی عید تھی۔
  • :happy:
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
محترم بہنا آپ کو بھی عید کی دلی مبارک باد
3899.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​
ابھی تو وزیرستان سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں چھ لوگوں کی شہادت مل گئی ہے رویت ہلال کی ۔
سو کل وہاں عید ہے ۔
خبر سنتے ہی دل سے دعا نکلی کہ اے اللہ پاکستان میں چاند کو ذرا واضح نکلنے کا حکم دیا کر
تاکہ ہم سب پاکستانی اک ہی دن عید منا سکیں ۔
باقی پاکستان بارے کچھ علم نہیں ابھی ۔
یہاں سعودی عرب میں بھی ابھی کچھ پتہ نہیں ۔
جب بھی اطلاع ملے گی کہ چاند دکھ گیا ہے ۔÷
تو خیر و برکت و عافیت کی دعا مانگوں گا ۔

3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟​
عید کی تیاری کیا کرنی ہم جیسے پردیسیوں نے
بس کھانے پینے کا سامان جمع کرنا اور فون بیلنس کروانا اولین ترجیح ہوتی ہے ۔
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
وہ پاجامے اور ٹی شرٹس ہیں جنہیں پہن کر سارا رمضان رزق کمایا ۔ وہی پہن لیں گے
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )​
عید تو نام ہے دید کا
ان کی دید جو روح میں مہکتے رہتے ہیں ۔
ان کے ساتھ مل کر عید کی خوبصورتی پوری معنویت سے آشکار ہوتی ہے ۔
چوڑیوں اور مہندی کے بنا بھی عید ہو سکتی ہے کیا ؟
3899.gif
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟​
ہم تو سو جاتے ہیں لمبی تان کر عید کی نماز پڑھ کر
کیا فائدہ اتنے پیارے دن اداس اداس پھرنے کا
ڈپریشن کا شکار ہونے کا
3899.gif
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​
عید پر سویاں ضرور بنتا ہوں
اور بریانی گوشت والی

3899.gif
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​
صبح سویرے سب کو فون کرنا
یہی سب سے پسندیدہ کام ہے
ناپسند کوئی نہیں کہ پھر لمبی تان سونا

3899.gif
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​
کوئی ہماری طرف بھولے بھٹکے رخٰ کر لے تو روح تک خوش ہوجاتی ہے ۔

3899.gif
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​
نہ کسی کو بھیجا نہ کسی کی طرف سے آیا
موبائل زندہ باد اسی پر مبارک باد بھیج رہے ہیں
اور وصول کر رہے ہیں ۔

3899.gif
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​
عید آئی ہے خوشیاں لائی ہے
ان خوشیوں میں بے سہارا انسانوں کو نہ بھولیں ۔

3899.gif
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟​
بیٹے تو سو سو روپے پر مان گئے
بٹیاؤں نے کم از کم پانچ سو پر آمادگی ظاہر کی ۔
بیگم کو باتوں سے عیدی دے دی ۔
3899.gif
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
کوئی تیس سال پہلے کی بات ہے اک عید پر دوپہر کے بعد سب بہنوں کے پرس خالی کیئے ۔
اور گھر سے فرار ہو گیا ۔ بہنیں رو رو دیوانی ہو گئیں ۔۔
پیسوں کی وجہ سے نہیں بلکہ بھائی گھر سے بھاگ گیا سوچ کر
ejc015.gif
ejc015.gif
[/quote]
 
زبیر مرزا

محفلین
وعلیکم السلام
تو آگئیں محفل کی آفیشل اینکرسوالات کے ساتھ :) اورجناب جواب نا دے کر ہم نے مرنا ہے کیا عین عید کے قریب :)

3899.gif

1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
والدین کے لیے دعا ، خاندان اورملک وقوم کی سلامتی کی دعا اور ان کے صدقے اپنی زندگی میں آسانیوں اورصحت وسلامتی کی دعا- چاند رات کو شاپنگ کبھی نہیں کیا نا کبھی اس رات بازار گیا
جو لینا ہو رمضان میں اور اکثر اس سے قبل لے آیا کرتا ہوں -
3899.gif

2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
کوئی خاص تیاری نہیں بس نماز کا اہتمام ہوگا اورکچھ فون کالزبس- اس بار تو دل ہی نہیں چاہ رہا
تو کچھ نہیں خریدا (جوتا وغیرہ کہ کپڑے تو پاکستان سے آئے ہوئے ہیں )
3899.gif
3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )
اس سوال کو دیکھ کر لگتا ہے یہ دھاگہ خواتین کے لیے تو نہیں تھا کہیں اور ہم اس مینا بازار
میں غلطی سے آئے گئے :) شمشاد اور نایاب بھائی کے تو نام ہی ایسے ہیں کہ کوئی کچھ نہیں بولے گا ان کی یہاں موجودگی پر:)
3899.gif

4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
زیادہ تر گھر پر ہی سبب کاہلی :) فون کرتا ہوں اُن سب کو جن سے سال بھر بات نہیں ہوپاتی- وہ بھی اکثر میری کاہلی (کنجوسی نہیں) کوجانتے ہیں تو خود ہی فون کرلیتے ہیں
ویک ڈیز میں عید ہو تو نماز پڑھ کر جاب پر نکل جاتا ہوں
3899.gif

5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
سویا اورشامی کباب بناءفرمائش کے بن جاتے ہیں اوررات کے کھانے میں خاندانی فیورٹ
آلوگوشت ضروربناتا
3899.gif

6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
نماز کو جانا اور آکر بہن بھائیوں اور دوستوں کے بچوں کو عیدی دینا اچھا لگتا ہے
شورشرابہ ناپسند ہے ( جو کم کم ہی ہوتا ہے)
3899.gif

7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
میں کم ہی جاتا ہوں کسی کے ہاں کراچی میں ہوں تو بس خالہ کے گھر اور یہاں والد کے ایک دوست ہیں ان کے پاس جاتا ہوں بس
3899.gif

8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
مجھے عید کارڈ بہت پسند ہیں میں خودڈئیزائین کرکے پرنٹ بنواتا ہوں - کوئی خاص دلچسپ تو نہیں ہوتے بس خلوص میں ڈوبے ہوتے ہیں :) اس بار کسی کو کارڈ نہیں بھیجا :( بس دل ہی نہیں چاہ رہا
3899.gif

9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
ہم اپنی آسائشات اور خوشیوں میں اُن کوبھول جاتے ہیں جو تکلیفوں اور مشکلات میں مبتلا ہیں
جن کے لیے یہ دن بھی کوئی خوشی لے کرنہیں آتا -
3899.gif

10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
ہمیں اب کون عیدی دے گا - عیدی لینے والے بہت ہیں بہن بھائیوں کے اور دوستوں کے بچے
ہفتے بھر کی تنخواہ نکل جاتی ہے عیدی میں
3899.gif

11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟
عید کا ایک واقعہ جو یاد آتا ہے تو ہنسی آجاتی ہے ایک بارمیرے اور بھائی کے کپڑے
درزی نے سیے تو آنھیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔۔۔ کیونکہ ڈارک اورلائٹ براؤن رنگ کے دو
سوٹ پیس تھے اور درزی نے ڈارک براؤن کلر کی شلواریں اورلائٹ کلر کی قمیضیں سی دی تھیں
جن کا فرق کافی واضح تھا مگر اُن کی علجت نے کارنامہ دکھا دیا :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
نہ بھئی نہ
ہم تو نہیں بولنے والے:silent3:

ڈبل غصہ:angry:

نمبر ایک صاحبہ دھاگہ نے ہم کوں ٹیگ نی کیتا
نمبر دو ہم کوں مرزا نے ٹیگ کیتا (حالانکہ میں نے 3 بار کہا تھا اور تم نے میرے تھریڈ پر ٹیگ پھر بھی کسی کو نہیں تھا کیتا، چل تیری میری کچی)

نمبر تین یہ سب سوالات خواتین کیلئے ہیں ، اور اللہ کے فضل سے میں خاتون یا خاتون نما بھی نہیں

نمبر چار یہ عید صرف خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے، ہم تو بس عید کی نماز ختم ہوئی کہ عید بھی ختم

نمبر پانچ میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں میں عید مناؤں کس لیے

نمبر چھ چھوٹے غالب اور بڑے غالبؔ کا ایک ہی پیغام
سچی خوشی وہ ہوتی ہے جو دوسروں کیلئے خوشی کا سبب بنے

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

میرا ہمیشہ سے اک خواب رہا ہے
میں ان کو عید کارڈز بھیجوں اور عیدی دوں جن کا کوئی نہیں
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے میرا یہ خواب پورا کرنے کی توفیق دے
میں اس دن عید مناؤں گا

اردو محفل کی وساطت سے میرا عید کارڈ جناب عبدالستار ایدھی اور محترمہ بلقیس ایدھی کیلئے
 
عاطف بٹ

محفلین
وعلیکم السلام
3899.gif
1) اپنی اور سب کی خوشحالی کے لئے دعا مانگتا ہوں۔ کرتا تو کچھ بھی نہیں، بس معمول کے مطابق رات گئے تک جاگتا رہتا ہوں، کوئی فلم دیکھ لی، کچھ پڑھ لیا یا انٹرنیٹ پر لگ گیا۔​
اب چونکہ رپورٹنگ میں یا نیوز ڈیسک پہ نہیں ہوں تو چاند رات گھر پر ہی گزرے گی۔
3899.gif
2) تیاری رمضان سے پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی۔ مہندی رنگ کی کڑھائی والی ایک ریڈی میڈ شلوار قمیض ہے۔ ایک شلوار قمیض درزی کو بھیجی تھی مگر پتا چلا کہ عید پر اس کے ملنے کا کوئی امکان نہیں۔ اماں نے امریکہ سے ایک خاص موقعے کے لئے کچھ پینٹ شرٹس بھیجی تھیں، وہ موقع تو ابھی تک آیا نہیں، سو اب کہا جارہا ہے کہ ان میں سے کوئی پہن لو جب وہ موقع آئے گا تب اور کپڑے مل جائیں گے۔​
3899.gif

3)عید ایک بہت شاندار موقع ہے جو خوشیاں سمیٹنے ہی نہیں بلکہ بانٹنے کا بھی درس دیتا ہے۔ عید کی خوبصورتی لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔ لڑکیوں کے لئے تو واقعی چوڑیوں اور مہندی کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے۔​
3899.gif
4)عید کی نماز اکثر مینارِ پاکستان کے سائے تلے ادا کرتا ہوں اور واپس آکر پہلے دادی کے گھر جاتا ہوں، پھر تایا کے گھر (تایا اور تائی فوت ہوچکے ہیں تو ان کی اولاد مجھے بہت عزیز ہے) اور پھر اپنے گھر آ کر امی ابو اور بہن بھائیوں سے ملنے کے بعد اپنے کمرے میں بند ہوکر بیٹھ جاتا ہوں۔ کوئی آجائے تو مل لیتا ہوں ورنہ زیادہ وقت اپنے کمرے میں اکیلے ہی گزارتا ہوں۔ کچھ دوستوں اور اماں کو فون کرلیتا ہوں اور بس۔​
3899.gif
5)گوشت لازمی پکتا ہے اور کوئی ایک میٹھی ڈش بھی ضرور بنتی ہے۔​
3899.gif
6)سب سے ملنا اور انہیں خوشیاں دینا بہت اچھا لگتا ہے۔ ناپسند کچھ بھی نہیں۔​
3899.gif
7)میں بہت کم جاتا ہوں دوسروں کے گھر، البتہ ہماری طرف کوئی آئے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔​
3899.gif
8)ایک عید کارڈ ملا ہے، کالج کی الیومنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے، بھیجا کسی کو نہیں۔ یادگار پیغام کوئی بھی نہیں۔​
3899.gif
9)حالی کا ایک شعر ہے:​
عید اور نو روز سب ہے دل کے ساتھ
دل نہیں جو پاس دنیا ہے کباڑ
3899.gif

10)عیدی لینے کے دن تو کب کے گزر چکے، اب تو میں خود سب کو عیدی دیتا ہوں اور بہت اچھا لگتا ہے۔ میں بہنوں، بھائیوں، کزنوں اور محلے کے بچوں کو عیدی دیتا ہوں۔​
3899.gif
11)2008ء میں میں سماء ٹی وی کے لئے رپورٹنگ کرتا تھا۔ عیدالفطر کے موقع پر معمول کے مطابق چاند رات دفتر میں گزری۔ رات کے آخری پہر میں پیغام ملا کہ گورنر سلمان تاثیر عید کی نماز بادشادہی مسجد میں ادا کریں گے، لہٰذا میں بھی وہیں نماز پڑھوں جس کے بعد وہاں سے ہماری براہِ نشریات ہوں گی۔ عید کے کپڑے گھر پڑے تھے اور میں نے سوچا کہ گھر کیا جانا ہے اس وقت، لہٰذا اسی وقت اپنے کیمرہ مین اور ڈرائیور کو ساتھ لیا اور انارکلی جا کر شلوار قمیض خرید کر لایا۔ فجر کے بعد ایک خاتون ہم کار نے کہا کہ انہیں گھر جانا ہے اور ان کے پاس سواری نہیں ہے۔ میں نے کہا ہم اسی طرف جارہے ہیں، آپ کو گھر چھوڑ دیں گے۔ انہیں گھر چھوڑ کر ان کے محلے میں ہی ایک دھوبی کو کپڑے استری کرنے کے لئے دیئے اور وہیں حجام سے خط بنوایا۔ (زندگی میں پہلی اور یقینا آخری بار) بازار میں دھوبی کی دکان کے اندر کپڑے بدلے اور مسجد پہنچے۔ نماز کے بعد براہِ راست نشریات کا آغاز ہوا تو اس دوران میں میرے موبائل کی بیٹری چارجنگ کم ہونے کی وجہ سے دغا دے گئی۔ اب میں اپنی بات مکمل کرکے بت بن کر کھڑا ہوگیا اور انتظار کرنے لگا کہ اب کیا ہوتا ہے۔ میں دھوپ میں کھڑا تھا اور گرمی سے برا حال ہورہا تھا۔ 20 منٹ بعد ڈرائیور نے آکر بتایا کہ کیمرے سے ہٹ جائیں جو ہونا تھا ہوچکا ہے۔​
 
زبیر مرزا

محفلین
عاطف بھئی ہمیں پتا ہوتا تو پنٹ شرٹ تو ہم بھی آپ کو بھیجوادیتے :)
کافی دلچسپ معمولات عید ہیں اور کچھ مجھ سے ملتے جُلتے :)
 
عاطف بٹ

محفلین
مرزا صاحب، آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔ یقین کریں کہ آپ سب لوگوں کی وجہ سے دو روز میں ہی مجھے محفل اس حد تک عزیز ہوگئی ہے کہ گھر یا دفتر میں ہوں تو زیادہ وقت یہیں گزرتا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ارے یار اویس خدا کے لیے یہ بچوں کی طرح بسورنا چھوڑ دو اور جو ہمارے بھائی صاحب ہمیں فرماتے ہیں تمھاری نذر :)
Grow up :)
 
زبیر مرزا

محفلین
مرزا صاحب، آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔ یقین کریں کہ آپ سب لوگوں کی وجہ سے دو روز میں ہی مجھے محفل اس حد تک عزیز ہوگئی ہے کہ گھر یا دفتر میں ہوں تو زیادہ وقت یہیں گزرتا ہے۔
ارے بھائی یہ شکریہ اورصاحب کہنے والے تکلفات تو تم فوری ختم کردو :)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ارے یار اویس خدا کے لیے یہ بچوں کی طرح بسورنا چھوڑ دو اور جو ہمارے بھائی صاحب ہمیں فرماتے ہیں تمھاری نذر :)
Grow up :)
مجھے نہیں سمجھ آتی یہ موئی انگریجی منگریجی
میں نے بڑی مشکل سے اپنا بچپن دوبارہ پایا
میں تو کسی قیمت پر اسے نہ چھوڑوں
چاہے بقول غالب" چھوڑے نہ خلق مجھے کافر کہے بغیر"
آہو
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ارے میاں کاشف اکرم وارثی تم کو کیا دعوت خاص دی جائے :)
آجا رندا دی بزم وچ آبہہ جا ایتھے بیٹھ دے نے خاکسار آجا
میرے شوق دا نئیں اعتبار تینوں آجا ویکھ میراانتظار آجا
وارثی صاحب ہم سے دور دور رہتے ہیں
خیر تو ہے وارثی صاحب
ہم بھی تو آپ کے ہی پیر بھائی ہیں
آپ غلام رسول ہیں اور ہم غلامِ غلامانِ رسول ہیں
ساڈے نال اے سلوک نہ کرو
 
باباجی

محفلین
السلام و علیکم
اوئے ہوئے اتنی لمبی لسٹ سوالات کی

  • سچی بات یہ ہے کہ کبھی دعا مانگ لی کبھی نہیں مانگی ، اور زیادہ تر دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کر کے گزارتا تھا پر جب سے لاہورایا ہوں تو کوئی دوست نہیں بنایا ۔ کتب سے دوستی ہے سو وہی پڑھتا ہوں
  • عید کی تیاری کی کبھی بھی ٹینشن نہیں لی، والدہ کو پتا ہے کہ میں ڈارک کلر کی شلوار قمیض اور پشاوری چپل پہنتا ہوں تو مل جاتی ہیں دونوں چیزیں
  • اس بات کا کوئی مدلل جواب تو نہیں ہے میرے پاس، بس یہی ایک ایسا تہوار ہمیں تحفے میں دیا ہے اللہ نےکے جس میں جتنا بھی صرف کریں سب کا ثواب ملتا ہے
  • جھوٹ نہیں بولوں گا ، کبھی پڑھ لیتا ہوں کبھی نہیں کیونکہ ساری رات تو جاگتا ہوں صبح امی سے گالیاں پڑھتی ہیں پھر میری ایک ہی بہن ہے اس کے گھر جاتا ہوں وہاں سے جیب خالی کرواکے آتا ہوں اپنے دو عدد بھانجوں کے ہاتھوں اور سو جاتا ہوں
  • شِیر خُرما بناتی ہیں امی ، لیکن میں سارا دن چائے اور سگریٹ پیتا رہتا ہوں
  • میں عید کے دوسرے دن اپنے آبائی شہر دیپالپور جاتاہوں کیونکہ میرے ناناابو "سید منیر احمدنقوی" صاحب کی برسی ہوتی ہے اور میرا پوراننھیال جمع ہوتاہے وہاں اور میری قسمت کے میں ننھیال کا سب سے بڑا بچہ ہوں اور میرے چار ماموں اور چار ہی خالائیں ہیں اور ان سب کے چار چار بچے ہیں تو حضرات ذرا سوچیئے ہمدردی سے میرا کیا حال ہوتا ہوگا:( لیکن مجھے بچوں کو تنگ کر کے عیدی دینے میں مزا آتا ہے میں سب سے کوئی نہ کوئی کام کر واتا ہوں پھر عیدی دیتا ہوں
  • میں صرف اپنی بہن کے گھر جاتا ہوں ، لیکن ہمارےگھرکافی مہمان آتے ہیں سو بہت رونق ہوتی ہو میرے گھر
  • اب تو عید کارڈ کے زمانے ہی گئے، ایس ایم ایس مل جاتا ہے عیدمبارک کا وہی میں آگے بھیج دیتا ہوں
  • صرف امی عیدی دیتی ہیں یا میری ایک چھوٹی سی کزن ہے 4،5 سال کی اس کا پیغام ملا کے باباجی کو میں نے عیدی دینی ہے تو بھائی اس بار خاص طور سے جاؤں گا عیدی لینے :)
  • ایک ہی واقعہ یاد ہے کہ چھوٹے ہوتے کرکٹ کھیلنے کا کچھ زیادہ ہی شوق تھا تو ایک عید پر میں عید کے کپڑوں میں ہی کرکٹ کھیلنے چلا گیا اور صاحب کھیلتے ہوئے جذباتی ہوکر میں نے ایک ڈائیو لگائی تو میدان کی گرل میں میری قمیض پھنس گئی اور اور بغلوں تک چاک ہوگئی اور اس کے بعد میں اپنے دوست کے گھر گیا اور اس کی بڑی آپی کو اپنی ساری عیدی دے کر اپنی قمیض سلوائی
 
نہ بھئی نہ
ہم تو نہیں بولنے والے:silent3:

ڈبل غصہ:angry:

نمبر ایک صاحبہ دھاگہ نے ہم کوں ٹیگ نی کیتا
نمبر دو ہم کوں مرزا نے ٹیگ کیتا (حالانکہ میں نے 3 بار کہا تھا اور تم نے میرے تھریڈ پر ٹیگ پھر بھی کسی کو نہیں تھا کیتا، چل تیری میری کچی)

نمبر تین یہ سب سوالات خواتین کیلئے ہیں ، اور اللہ کے فضل سے میں خاتون یا خاتون نما بھی نہیں

نمبر چار یہ عید صرف خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے، ہم تو بس عید کی نماز ختم ہوئی کہ عید بھی ختم

نمبر پانچ میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں میں عید مناؤں کس لیے

نمبر چھ چھوٹے غالب اور بڑے غالبؔ کا ایک ہی پیغام
سچی خوشی وہ ہوتی ہے جو دوسروں کیلئے خوشی کا سبب بنے

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ
تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

میرا ہمیشہ سے اک خواب رہا ہے
میں ان کو عید کارڈز بھیجوں اور عیدی دوں جن کا کوئی نہیں
اللہ سے دعا کریں کہ اللہ مجھے میرا یہ خواب پورا کرنے کی توفیق دے
میں اس دن عید مناؤں گا

اردو محفل کی وساطت سے میرا عید کارڈ جناب عبدالستار ایدھی اور محترمہ بلقیس ایدھی کیلئے
اویس بھائی اسی قسم کے شکوہ جات اور نظریات ہمارے بھی ہیں
 
Top