عید کی تیاریاں اور خوشیاں

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

ضرور! کیوں نہیں۔ :D
اتنے بہت سارے سوالات زحال بھی کی دعوت پر صبح دیکھ لئے تھے لیکن یکسوئی نہیں تھی سو جواب نہیں دیا۔ یکسوئی تو اب بھی نہیں پر سوچا جواب دے ہی دوں۔ :) ویسے میری عید کوئی خاص نہیں ہوتی کہ میں اتنا ہی اہتمام کرتا ہوں کہ گزارا ہو جائے زیادہ کرنے پر طبیعت مائل نہیں ہوتی۔​
3899.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​

کچھ خاص نہیں عید کے چاند کی مبارکباد دینے بیٹھ جاتے ہیں۔

3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟​
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
عید کی تیاریاں مکمل ہیں بھی اور نہیں بھی۔ کپڑے تو بنا لیے ہیں رنگ وہی ہیں جو عمومی پہننے میں آتے ہیں۔ کل شاید موڈ ہوا تو بازار چلا جاؤں گا کیونکہ آج چاند نہیں نظر آیا۔ :)
3899.gif

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )​
آپ کے سوالات شاید خواتین کے لئے زیادہ دلچسپی کا باعث ہوں کہ ہم تو مذکورہ بالا چیزوں میں صرف سویوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ :ROFLMAO: ویسے عید دوستوں کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔
3899.gif
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟​
عید کی صبح نماز، پھر مبارکباد کے پیغامات اور پھر دوستوں اور رشتہ داروں سے ملاقات۔ پر اب سب دوستوں سے ملاقات نہیں ہو پاتی اس کا افسوس رہتا ہے۔
3899.gif
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​

کوئی خاص نہیں وہی جو عام طور پر عید پر بنا کرتی ہیں۔

3899.gif
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​

یہ سوالات بچپن میں پوچھے جاتے تو بے شمار جوابات ہوتے لیکن اب کوئی خاص نہیں۔

3899.gif
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​

جس سے ملنے کو دل چاہ رہا ہو وہ خود آ جائے یا ہم پہنچ جائیں دونوں ہی طرح اچھا لگتا ہے۔

3899.gif
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​

اس بار صرف ایک عید کارڈ ملا وہ بھی ای میل پر ایک دوست نے خود بنا کر بھیجا۔ آفیشل عیدکارڈز کو میں گنتا نہیں ۔

3899.gif
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​

شعر فرحت کیانی کی اس تھریڈ میں لکھ دیے ہیں ، اور کوئی یاد آیا تو اسٹیٹس میں لکھ دیں گے۔ ایک بات جو ہر عید پر یاد آتی ہے وہ یہاں شئر کردی ہے۔

3899.gif
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟​
اب لینے والے زمانے تو لد ہی گئے ہیں۔ پھر بھی امی سے ملے گی۔ باقی دینے کے لئے ہماری دو بہنوں کے بچے ہیں اگر وہ آ سکے یا ہم جا سکے تو۔ اور اس کے علاوہ جس جس سے ملاقات ہو جائے۔
3899.gif
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
کوئی خاص نہیں، بس اتنا کہوں گا کہ عید پر سب سے ملنا چاہیے خاص طور پر اُن سے جن سے کوئی رنجش یا دوری ہو گئی ہو کہ یہ موقع محبتیں بانٹنے کا ہوتا ہے۔
شکر ہے سوالات ختم ہوگئے ورنہ اتنے جوابات دے دے کر ہم بھی پاگل ہوجاتے اور ہمارے پھیکے پھاکے جوابات پڑھنے والے بھی بے زار ہو جاتے ۔ :)
 
)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟
چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگتا ہوں سننے کے بعد نہیں:)دعا یہی ہوتی ہے کہ رب تعالیٰ اس ماہ کو میرے، میرے گھر والوں،دوسروں عزیزوں کیلیے خیر و برکت والا بنا دے۔
بھئی ہم تو ٹھہرے پینڈو یہاں مارکیٹیں کہاں:( ابھی تک کچن میں رخ کرنے والا مرحلہ نہیں آیا ابھی تو امی جان سلامت باشد ہیں(اللہ تعالیٰ انہیں تا حیات سلامت ہی رکھے) اور ایک عشرے تک شادی کا کوئی امکان نہیں:applause: لہذا یہ سوال دس بعد کریں گی تو امید ہے جواب مختلف ہوگا:)
عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟
تیاریاں تو چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ایک بار آپ نے ٹین میں قدم رکھا عید بھی ٹن:) میں مارکیٹوں میں جانے سے بہت گریز کرتا ہوں مجھے خریداری کا کوئی شوق نہیں۔
اس بار نیلے رنگ کا لٹھےکا شلوار قمیض ہے۔جوڑوں وغیرہ کا کوئی چکر نہیں میں تو ایک جوڑے سے دو دو عیدٰیں گزار لیتا ہوں اور جوتوں کا بھی یہی حال ہے۔
زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟
اگر سچی بات بتاؤں تو پہلے عید کی نماز پڑھتا ہوں، اپنے دوستوں سے عید ملتا ہوں ،قبرستان میں جا کر اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں۔ گھر پہنچ کر جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں، گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر گپیں شپیں مارنا اور پھر شام تک موویز:LOL: چلتی ہیں(سارا رمضان یہ عادت کنٹرول کرنی پڑتی ہے)۔
عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟
امی جان صبح سویرے سویاں، کھیر یا دوسری میٹھی ڈش بنا لیتی ہیں۔اور گوشت وغیرہ کی ڈشز ہی ہوتی ہیں یعنی بریانی،گوشت،آلو قیمہ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کبھی کسی ڈش کی فرمائش نہیں کی:applause: ۔
عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟
ناپسند یہی ہے کہ کوئی عیدی نہ مانگ لے:cautious: کیونکہ میں نے بھی امی ابو سے لینی ہوتی ہے
خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟
کوئی گھر آجائے تو سو بار:welcome:کسی کے گھر جانے ہمارے لیے جان جوکھوں کا کام ہے
اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟
میں نے زندگی میں کبھی کسی کو عید کارڈ نہیں دیا صرف سستی کی وجہ سے۔اب تو میسجز پر سارا کچھ ہو جاتا ہے روزانہ کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں کیا کیا لکھوں؟
عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟
عید نام ہے خوشی کا اور خوشی اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک کوئی شئیر کرنیوالا نہ ہو خصوصا ایک غریب آدمی جو صرف چند روپوں کی وجہ سے اپنی عید نہیں منا سکتا۔کیا ہی اچھا ہو ہم اسے بھی اپنے ساتھ شریک کریں اور لامحدود دعاؤں سےاپنے دامن کو بھریں
اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟
ننھیال میں ہوتا تھا تو وہاں عیدی لینے کا دائرہ کافی وسیع تھا۔ماموں ،ممانی،خالہ،نانا،نانی اور تمام قریبی رشتہ داوروں سے عیدی وصول کرتا تھا:p ۔اب ماں باپ کے پاس ہوں تو صرف ابو یا امی سے:( ۔
پہلے ضد کیا کرتا تھا کہ میں نے اتنی عیدی لینی ہے اب کتنی بھی مل جائے تو اسی پر صبر و شکر کیا جاتا ہے:)
چھوٹا بھائی اور تایا کے بیٹے جو مجھ سے چھوٹے ہیں ان کو عیدی دینے پڑتی ہے:yell: اگر نہ دوں تو زبردستی نکلوا لیتے ہیں:crying3:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چاند دیکھنے کے بعد دعا مانگتا ہوں سننے کے بعد نہیں:)دعا یہی ہوتی ہے کہ رب تعالیٰ اس ماہ کو میرے، میرے گھر والوں،دوسروں عزیزوں کیلیے خیر و برکت والا بنا دے۔
بھئی ہم تو ٹھہرے پینڈو یہاں مارکیٹیں کہاں:( ابھی تک کچن میں رخ کرنے والا مرحلہ نہیں آیا ابھی تو امی جان سلامت باشد ہیں(اللہ تعالیٰ انہیں تا حیات سلامت ہی رکھے) اور ایک عشرے تک شادی کا کوئی امکان نہیں:applause: لہذا یہ سوال دس بعد کریں گی تو امید ہے جواب مختلف ہوگا:)

تیاریاں تو چھوٹے بچوں کی ہوتی ہیں ایک بار آپ نے ٹین میں قدم رکھا عید بھی ٹن:) میں مارکیٹوں میں جانے سے بہت گریز کرتا ہوں مجھے خریداری کا کوئی شوق نہیں۔
اس بار نیلے رنگ کا لٹھےکا شلوار قمیض ہے۔جوڑوں وغیرہ کا کوئی چکر نہیں میں تو ایک جوڑے سے دو دو عیدٰیں گزار لیتا ہوں اور جوتوں کا بھی یہی حال ہے۔

اگر سچی بات بتاؤں تو پہلے عید کی نماز پڑھتا ہوں، اپنے دوستوں سے عید ملتا ہوں ،قبرستان میں جا کر اپنے بڑوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتا ہوں۔ گھر پہنچ کر جو بھی پکا ہو کھا لیتا ہوں، گھر والوں کے ساتھ کچھ دیر گپیں شپیں مارنا اور پھر شام تک موویز:LOL: چلتی ہیں(سارا رمضان یہ عادت کنٹرول کرنی پڑتی ہے)۔

امی جان صبح سویرے سویاں، کھیر یا دوسری میٹھی ڈش بنا لیتی ہیں۔اور گوشت وغیرہ کی ڈشز ہی ہوتی ہیں یعنی بریانی،گوشت،آلو قیمہ وغیرہ وغیرہ۔میں نے کبھی کسی ڈش کی فرمائش نہیں کی:applause: ۔

ناپسند یہی ہے کہ کوئی عیدی نہ مانگ لے:cautious: کیونکہ میں نے بھی امی ابو سے لینی ہوتی ہے

کوئی گھر آجائے تو سو بار:welcome:کسی کے گھر جانے ہمارے لیے جان جوکھوں کا کام ہے

میں نے زندگی میں کبھی کسی کو عید کارڈ نہیں دیا صرف سستی کی وجہ سے۔اب تو میسجز پر سارا کچھ ہو جاتا ہے روزانہ کئی پیغامات موصول ہوتے ہیں کیا کیا لکھوں؟

عید نام ہے خوشی کا اور خوشی اس وقت تک ادھوری ہوتی ہے جب تک کوئی شئیر کرنیوالا نہ ہو خصوصا ایک غریب آدمی جو صرف چند روپوں کی وجہ سے اپنی عید نہیں منا سکتا۔کیا ہی اچھا ہو ہم اسے بھی اپنے ساتھ شریک کریں اور لامحدود دعاؤں سےاپنے دامن کو بھریں

ننھیال میں ہوتا تھا تو وہاں عیدی لینے کا دائرہ کافی وسیع تھا۔ماموں ،ممانی،خالہ،نانا،نانی اور تمام قریبی رشتہ داوروں سے عیدی وصول کرتا تھا:p ۔اب ماں باپ کے پاس ہوں تو صرف ابو یا امی سے:( ۔
پہلے ضد کیا کرتا تھا کہ میں نے اتنی عیدی لینی ہے اب کتنی بھی مل جائے تو اسی پر صبر و شکر کیا جاتا ہے:)
چھوٹا بھائی اور تایا کے بیٹے جو مجھ سے چھوٹے ہیں ان کو عیدی دینے پڑتی ہے:yell: اگر نہ دوں تو زبردستی نکلوا لیتے ہیں:crying3:
لوٹا کریسی نہیں چلے گی نہیں چلے گی
لایاں ساڈے نال تے ودھائیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یار میرا اوتار دیکھ کر تو نیلالٹھا نہیں خرید لیا؟
کونسی فلمیں دیکھنے کا ارادہ ہے
میں امیزنگ سپائیڈر میں داونلوڈ کی
بکواس ترین فلم
اس سے اچھا تو اینیمیشن فلم" فائینڈنگ نیمو" مزہ کرا گئی
 
السلام علیکم​

امید ہے کہ آپ سب رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہو رہے ہونگے اب رمضان ہم سے رخصت ہونے ہی والا ہے اور عید کی آمد آمد ہے تو کیوں نا عید پر ایک ٹاپک ہو جائے :):):)

Eid_Mubarak_8.gif
3899.gif
1)عید کے چاند کا اعلان سنتے یا دیکھتے ہی آپ کیا دعا مانگتے ہیں اور پہلا کام کیا کرتے ہیں مارکیٹ کا چکر یا کچن کا رخ یا ؟؟؟​
:
نا زلزلوں کی ہو دسترس،اے وطن تیری استقامت تک،
ہم پہ گزریں قیامتیں لیکن، تو سلامت رہے قیامت تک.
مارکیٹ نہیں جاتا بلکہ گھر پر ( پاکستان ) اور دوسرے دوست احباب کو کال کرتا ہوں
3899.gif
2)عید کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں یا ابھی بھی مارکیٹ کے چکر لگ رہے ہیں؟​
ھم پردیسوں کی کیا عید ۔۔۔ عید تو اپنوں کے ساتھ ہوتی ہیں ۔۔
عید پر اس بار آپ کا جوڑا/ڈریس کس رنگ کا ہہے اور عید پر کتنے جوڑے بناتے ہیں اور جوتے کیسے خریدے ہیں اس بار؟​
۔
3899.gif
پاکستان سے ایک عدد سفید شلوار قمیض لایا تھا کچھ ماہ پہلے وہ ھی استری کرکے پہنوں گا -

3)عید آپ کی نظر میں کیا ہے اور عید کی خوبصورتی کیا ہے آپکی نظر میں،کس چیز کے بغیر عید کو ادھورا سمجھتے ہیں(جیسے رنگ،چوڑیاں،مہندی اور سویوں کے بغیر وغیرہ )​
3899.gif
عید خوشی دینے کا نام ھے۔،، عید اپنوں کے بغیر ادھوری ہوتی ھے۔ میٹھا زیادہ پسند نہیں۔۔ لیکن اس عید پر رس ملائی بنانے لگا ہوں
4)زیادہ تر آپ عید کیسے گزارتے ہیں اور عید کا آغاز کیسے کرتے ہیں،سو کر،دوسروں کے گھروں میں جاکر،مہمانوں کی آؤبھگت کر کے یا پکنک اور آؤٹنگ کر کے،یا اپنے آبائی قبرستان جا کر فاتح پڑھنے ،کالز کرنے،مسیجز پڑھنے اور بھیجنے میں وغیرہ وغیرہ؟؟؟​
3899.gif
عید کی نماذ پڑھنے کے بعد اپنے انکل کی طرف جاتا ہوں پھر بھائی اور دوست کو لیے کر ایک ریسٹورنٹ میں پراٹھے کھانے یا پاے کھانے جاتے ہیں
5 ) عید پر وہ ڈش جو آپ کے گھر ضرور بنتی ہے یا جس کی فرمائش ضرور کی جاتی ہے؟​

3899.gif
کچھ خاص نہیں۔۔۔ اللہ بخشے میرے انکل مرحوم کو وہ میرے ساتھ رہتے تھے ۔بس ان کی جو فرمائیش ہوتی وہ ھمیں ہر حال میں پوری کرنی ہوتی ،لیکن پکانے کی ذمہ داری ان کی ہوتی تھے۔ اس عید پر ان کی کمی بہت محسوس ھوگی۔
6 ) عید پر کیا کرنا بہت اچھا لگتا ہے ،کیا پسند ہے اور کیا ناپسند؟​

3899.gif
سونا۔۔۔ ٹی وی دیکھنا۔۔۔ نیٹ کا استعمال۔۔ پردیسیوں کی عید ایسی ہی ہوتی ہیں
7 ) خود کسی کے گھر جانا پسند ہے یا کسی اور کا آپکی طرف آنا ؟​

3899.gif
کسی کا میری طرف آنا۔
8 ) اس بار کتنے عید کارڈز بھیجے اور موصول کیے،کوئی یادگار عید کارڈز انکا پیغام جو یہاں شیئر کرنا چاہیں؟​

3899.gif
کوئی بھی نہیں۔​
9 ) عید کے حوالے سے کوئی خاص پیغام ،حدیث ،سنت یا آپکا پسندیدہ عید شعر، گانا وغیرہ وغیرہ ؟​

3899.gif
اللہ رب العزت کا ہم پر کرم بالائے کرم ہے کہ اس نے ماہِ رمضان المبارک کے بعد فوراً ہی عیدالفطر کی نعمت عظمٰی سے ہمیں سرفراز فرمایا، جو در حقیقت اللہ کی طرف سے ان خوش بخت مسلمانوں کو جنہوں نےرمضان المبارک کو روزوں، نمازوں اور دیگر عبادات میں سجا کر گزارا، انہیں مزدوری ملنے کا ایک مقدس دن ہے۔
عیدالفطر کا دن اس قدر اہم ترین دن ہے کہ اس دن اللہ کی رحمت سے کوئی سائل مایوس نہیں لوٹتا، یہی وجہ ہے کہ تصوف کی مشہور کتاب مکاشفۃ القلوب میں علامہ غزالی
رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ
فرماتے ہیں حضرت سیدنا وہب بن منبہ
رضی اللہ تعالٰی عنہ
فرماتے ہیں کہ جب بھی عید آتی ہے تو شیطان چلا چلا کر روتا ہے، اس کی بدحواسی دیکھ کر تمام شیاطین اس کے گرد جمع ہو کر پوچھتے ہیں، اے آقا ! آپ کیوں غضبناک اور اداس ہو رہے ہیں، وہ کہتا ہے ہائے افسوس اللہ تعالٰی نے آج کے دن امت محمدیہ
صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم
کو بخش دیا ہے، لٰہذا تم انہیں لذتوں اور خواہشات نفسانی میں مشغول کردو۔
افسوس صد افسوس ! ہم اس مبارک دن کی اہمیت سمجھنے سے کافی دور ہو گئے جس کے نتیجے میں خلاف شرع بہت سی باتوں کا وقوع ہونے لگا۔ ھم اور آپ اس دن کی اہمیت کو سمجھیں اور اس کی برکتوں سے فائدہ اٹھائیں ورنہ یاد رکھئے! اللہ جہاں غفار ہے وہیں قہار بھی ہے کہیں ایسا نہ ہوکہ عید سعید ھمارے لئے یوم وعید بن جائے، اس لئے ھمیں اپنے حال پر رحم کرنا ہوگا فیشن پرستی اور شو بازی سے باز آ نا ہوگا، اسی میں ہماری بھلائی اور کامیابی ہے۔
10 ) اس بار کتنی عیدی دینے اور لینے کا ارادہ ہے،کس ککس سے عیدی لیتے ہیں اور کس کس سے لیتے ہیں؟​
3899.gif
اس بار ابھی تک انکل سے ھی عید ملی ھے۔۔
11) عید کے حوالے سے کوئی پیغام یا کوئی یادگار عید،واقعہ جسے ہم سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہیں؟​
دعا ہے ہم سب کی یہ عید خوشیوں بھری اور ہر غم سے پاک ہو آمین
عیدکے پرمسرت موقع پر اپنے آس پاس رہنے والے غریب لوگوں کا ضرور خیال رکھیں -

جزاک اللہ الف خیر۔

ejc015.gif
ejc015.gif

زحال مرزا
چھوٹاغالبؔ
شمشاد
 
مہ جبین

محفلین
ہمیشہ کی طرح اس بار پھر تعبیر ایک منفرد دھاگے کے ساتھ ہمارے درمیان ہیں

خوش رہو میری بہنا !

تم نے عید کے بارے میں جو بھی سوالات کئے ہیں تو سوچ رہی ہوں کہ میں ان سب سولات کا کیا جواب دوں ۔۔۔۔۔۔
میرے پاس کوئی جواب ہی نہیں ہیں کہ۔۔۔۔۔۔

عید کے لفظ کے ساتھ ہی خوشیوں بھرا تصور ذہن میں آتا ہے لیکن۔۔۔۔۔

صرف ان کے لئے

جن کی ماں حیات ہوں

جن کے چہرے پر پیار کی ایک نظر ڈالنے سے ایک مقبول حج کا ثواب مل جائے

جن کو دیکھ کر خوشیوں کے رنگ چہرے پر بکھر جائیں

جن سے مل کر ساری تھکن اتر جاتی ہو

جن سے اپنے دکھ سکھ کہہ کر ہم اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کرتے ہوں

جن کے لبوں پر اپنے بچوں کے لئے دن رات دعائیں رہتی ہوں

جن سے گلے مل کر بے قرار و بے چین کو دل کو قرار مل جاتا ہو

وہ مبارک وجود جب ہمارے درمیان سے اٹھ جائے تو

پھر خوشیاں بے معنی لگتی ہیں۔۔۔۔۔ چوڑیوں ، مہندی اور کپڑوں میں کچھ بھی کشش نظر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔

اپنا وجود بھی بالکل کھوکھلا لگنے لگتا ہے

ایسا لگتا ہے دنیا کی کڑی دھوپ میں ہم تنہا ہوگئے ہیں

سر سے سائبان اٹھ جاتا ہے

ہم ایک مشین کی مانند زندہ تو رہتے ہیں لیکن

دل کی دنیا ویران ہوجاتی ہے

ہم اپنے گھر والوں کی خاطر ہنس بول تو رہے ہوتے ہیں لیکن

حقیقتاً خوش ہونا اپنے بس میں نہیں ہوتا

سو عید میں بس اس لئے اوپری دل سے ہنس بول لیتی ہوں کہ

مجھے تو ایک " ماں " کا کردار نبھانا ہے ناں۔۔۔۔۔!!!

باقی رہے نام اللہ کا
 
لوٹا کریسی نہیں چلے گی نہیں چلے گی
لایاں ساڈے نال تے ودھائیاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
یار میرا اوتار دیکھ کر تو نیلالٹھا نہیں خرید لیا؟
کونسی فلمیں دیکھنے کا ارادہ ہے
میں امیزنگ سپائیڈر میں داونلوڈ کی
بکواس ترین فلم
اس سے اچھا تو اینیمیشن فلم" فائینڈنگ نیمو" مزہ کرا گئی
امیزنگ ساپئڈر مین تو ابھی تک میں نے نہیں دیکھی ۔بہر حال فائنڈنگ نیمو ایک عمدہ اور لاجواب فلم ہے۔فلمیں تو بے شمار پڑی ہیں تم پی۔ایم کرو پھر ساری لسٹ بتاتا ہوں۔اگر یہاں لکھ دیں تو اراکین ناراض ہی نہ ہو جائیں۔
نیلے لٹھے پر بس اتنا ہی کہوں گا"دل کو دل سے راہ ہوتی ہے:) "
 
دیکھنا بھی مت
میں نے دیکھنے کے بعد خود کو خوب کوسا کہ خوامخواہ اس پر اتنا ٹائم برباد کیا
اینیمیشن موویز کا چسکا لگا ہوا ہے آج کل
"ٹنکر بیل" دیکھنا ، انتہائی کمال کی مووی تخلیق کی ہے
اس میں ایک جگنو پری کی مدد کرتا ہے مجھے وہ دیکھ کے تم یاد آ گئے :ROFLMAO:
 
تعبیر

محفلین
بہت لمبا پروفارما ہے سوچنے کے باوجود جواب دینے کی ہمت نہیں ہو رہی:):) فی الحال دیکھتے ہیں احباب کیا جواب دیتے ہیں، اسی سے لطف اندوز ہو جائیں گے۔۔۔ ۔:rolleyes:
بس لکھتے لکھتے پتہ ہی نہیں چلا :)
ارے بھئی یہ کونسا کوئی امتحانی پرچی تھا کہ سب کے سب جوابات دینے لازمی تھے ورنہ فیل ہونے کااندیشہ تھا :p
بے شک اپنے ہی الفاظ میں کچھ لکھ دیتے
 
تعبیر

محفلین
عید کا اعلان ہوتے ہی فون پر تین چار گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں۔

چھوٹی عید صحیح معنوں میں بچوں کی عید ہوتی ہے۔ رنگ برنگے خوبصورت کپڑے، پرس، جوتے، اور جھوٹ موٹ کے زیور اور نجانے کیا کیا۔ اس پر ان کا عیدی اکٹھی کرنا۔

پاکستان میں عید مناؤں تو چونکہ میں والدہ کے گھر میں ہوتا ہوں تو سب بہن بھائی اور بچہ پارٹی پہلے دن وہیں اکٹھے ہوتے ہیں۔ بہت مزہ آتا ہے۔

بہت بہت شکریہ شمشاد بھائی جی صحٰیح کہا آپ نے کہ عید کا مزا تو پاکستان میں ہی ہوتا ہے
 
تعبیر

محفلین
اس سوال کا جو جواب آپ کو متوقع ہے وہ شاید ہم چند برس قبل دے سکتے تھے لیکن اب نہیں۔ :)
بہت خوب مزا آگیا پڑھ کر :)
ویسے اسکا کیا مطلب تھا ؟؟؟

یہ کہ خواتین کو بھی عیدگاہ جانا چاہیے۔ :)
کچھ تفصیل جان سکتی ہوں کہ اسکی وجہ
 
تعبیر

محفلین
  • سب سے پہلا کام مسکرانا اور یہ سوچنا کہ عید کا آغاز کیسے کرنا ہے اور صبح میں جلدی اٹھوں گی۔
  • تیاری مکمل ہوگئی ہے۔
  • دو جوڑے۔۔۔ ۔گلابی۔۔۔ ۔۔پستہ۔۔۔ میں ہمیشہ جوتے لیتی ہوں سینڈل نہیں لیئے۔
  • عید میری نظر میں اللہ کا انعام ہے اور چونکہ اس انعام سے بڑھ کر کچھ نہیں تو میں اسے بہت خوشی سے مناتی ہوں اپنوں کو دیکھ کر ان کے ساتھ وقت گزار کر کوئی بہت اپنا قریب نہ ہو اس موقع پر تو بہت کمی محسوس ہوتی ہے۔
  • سب سے پہلے میں دادی کے گھر جاتی ہوں پھر نانی کے گھر پھر پیغامات پھر انٹرنیٹ پر دوست سے بات اسی طرح دن گزر جاتا ہے۔
  • پہلے دن کوئی دش نہیں بنتی میرے گھر ۔۔دوسرے دن بریانی وغیرہ بنائی جاتی ہے۔
  • عید پر اپنوں سے ملنا اچھا لگتا ہے ۔۔کسی کا منہ بنا ہوا ہو تو بہت برا لگتا ہے ۔۔۔ ۔اس موقع پر مجھ سے اداسی برداشت نہیں ہوتی۔
  • پہلے دن تو مجھے جانا اچھا لگتا ہے دوسرے ،تیسرے انتظار رہتا ہے مہمانوں کا۔
  • ابھی تک ایک بھی عید کارڈ موصول نہیں کیا نہ دیا یہ کام میں چاند رات کو کرتی ہوں۔
  • عید بہت خوش دلی سے منانی چاہیئے۔۔اس موقع پر خوشیاں بانٹنے کا خصوصی انتظام کرنا چاہیئے۔
  • ہم تو عیدی لیتے ہیں ابھی تک دینے کا سلسلہ شروع نہیں کیا ۔۔اپنے مامؤوں سے، بھائی سے پاپا سے اور بہت سے اپنوں سے ملتی ہے
  • کوئی ایسا خاص واقعہ تو نہیں گزرا بس ایک بار میری کزنز آئی تھیں عید پر تو میں نے انہیں گھر پر رکوا لیا پھر خوب مزے کیئے،بہت مزہ آیا ،رات کو جاگے،چھت پر گئے،لوگوں کو تنگ کیا ،نیچے جاکر سائیکل چلائی حالانکہ بڑے ہوگئے تھے ۔۔پھر اک بڑا سا ریت کا ٹیلہ تھا اس پر چڑھ کر بیٹھے اپنے پاؤں ریت میں چھپالیئے یہی میری سب سے اچھی عید تھی۔
  • :happy:

بہت بہت شکریہ قرۃالعین بہت اچھا لگا آپ کو یہاں جوابات کے ساتھ دیکھکر :rose:
آپ سے ابھی تک ابھی تک ڈاریکٹ بات چیت نہیں ہوئی اچھا ہوا کہ آپ نے اسکا آغاز کر دیا :)
ویسے جن کو بھی نام قرۃالعین ہوتا ہے انہیں عینی کہا جاتا ہے تو کیا آپ کو بھی عینی کہا جاتا ہے اگر نہیں تو کیا میں آپ کو اس نام سے مخاطب کر سکتی ہوں :)
 
قرۃالعین اعوان

بلکل مجھے گھر میں اور دوستوں میں سب عینی ہی کہتے ہیں،قرۃ العین صرف اساتذہ کہا کرتے تھے:happy:
آپ بھی عینی کہہ سکتی ہیں۔:happy:
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
محترم بہنا آپ کو بھی عید کی دلی مبارک باد
بہت بہت شکریہ نایاب بھائی خیر مبارک اور آپ کو بھی عید کی بہت مبارک ہو جبکہ ہم پردیسیوں کی کیسی عید اور کہاں کی عید​
ٹی وی پر ایک پروگرام آتا ہے جس کا سلوگن کچھ اس طرح کا تھا کہ کوئی دیکھے نا دئکھے شبیر تو دیکھا گا اسی کو کاپی کرتے ہوئے میرا کہنا ہے کہ کوئی پوسٹ کرے نا کرے نایاب تو کرے گا :p اس کے لیے وڈا سارا شکریہ بھائی​
ابھی تو وزیرستان سے اطلاع آئی ہے کہ وہاں چھ لوگوں کی شہادت مل گئی ہے رویت ہلال کی ۔
سو کل وہاں عید ہے ۔
ابھی فیس بک پر ایک چیز پڑھی جو میں یہاں بھی شیئر کرنا چاہوں گی​
doeidain.jpg

بس کھانے پینے کا سامان جمع کرنا اور فون بیلنس کروانا اولین ترجیح ہوتی ہے
عید کے دن تو بڑی مشکل سے ملتا ہے پاکستان کا نمبر کہ نیٹ ورک بہت بزی جاتا ہے وہاں کا​
آج تو سنا ہے کہ چاند رات سے لیکر صبح گیارہ تک وہاں کی موبائل سم بلاک ہیں​
۔
وہ پاجامے اور ٹی شرٹس ہیں جنہیں پہن کر سارا رمضان رزق کمایا ۔ وہی پہن لیں گے

کیوں بھائی نئے کپڑے کیوں نہیں بنوائے اس بار؟؟؟

ہم تو سو جاتے ہیں لمبی تان کر عید کی نماز پڑھ کر
کیا فائدہ اتنے پیارے دن اداس اداس پھرنے کا
ڈپریشن کا شکار ہونے کا
ہاہاہا​
پتہ نہیں عید پر اتنی نیند کیوں آتی ہے ویسے​

ہمیشہ کی طرح بہت ہی خوب اور زبردست نایاب بھائی​
خوش رہیے اور یونہی رونقین بانٹتے رہیے​
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
تو آگئیں محفل کی آفیشل اینکرسوالات کے ساتھ :) اورجناب جواب نا دے کر ہم نے مرنا ہے کیا عین عید کے قریب :)

ہاہاہا
کہا تو ہے کہ مجھے سوالات پوچھنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے :p
ہاہاہا ایسے موقعوں پر وہ کیا کہتے ہیں کہ اللہ نا کرے مرین آپ کے دشمن(ویسے مشکل ہی ہو گا کہ آپکا کوئی دشمن ہو )

اس سوال کو دیکھ کر لگتا ہے یہ دھاگہ خواتین کے لیے تو نہیں تھا کہیں اور ہم اس مینا بازار
میں غلطی سے آئے گئے :) شمشاد اور نایاب بھائی کے تو نام ہی ایسے ہیں کہ کوئی کچھ نہیں بولے گا ان کی یہاں موجودگی پر:)

ہاہاہا
زبردست
وہ کیا ہے نا کہ اور کوئی مثال ذہن میں نہیں آ رہی تھی اس وقت

زیادہ تر گھر پر ہی سبب کاہلی :) فون کرتا ہوں اُن سب کو جن سے سال بھر بات نہیں ہوپاتی- وہ بھی اکثر میری کاہلی (کنجوسی نہیں) کوجانتے ہیں تو خود ہی فون کرلیتے ہیں
ویک ڈیز میں عید ہو تو نماز پڑھ کر جاب پر نکل جاتا ہوں
کاہلی سے زیادہ تو یہ سمجھ نہیں آتا کہ بات کیا کی جائے فون پر
یہاں کی عید تو ایسی ہی ہوتی ہے سب اپنے اپنے کاموں پر نکل جاتے ہیں اور پھر ایک دوسرے سے ملاقات شام میں ہی ہوتی ہے

میں کم ہی جاتا ہوں کسی کے ہاں کراچی میں ہوں تو بس خالہ کے گھر اور یہاں والد کے ایک دوست ہیں ان کے پاس جاتا ہوں بس
آہم آہم
خالہ کے گھر جانے کا مطلب دال میں کچھ کال تو نہیں :p

مجھے عید کارڈ بہت پسند ہیں میں خودڈئیزائین کرکے پرنٹ بنواتا ہوں - کوئی خاص دلچسپ تو نہیں ہوتے بس خلوص میں ڈوبے ہوتے ہیں :) اس بار کسی کو کارڈ نہیں بھیجا :( بس دل ہی نہیں چاہ رہا

ہاں جی کارڈ آپ جیسے ٹیلینٹڈ لوگ نہیں بنائیں گے تو کیا ہم جیسے نالائق بنائیں گے
خیریت اس بار اتنی اداسی کی وجہ؟؟؟

عید کا ایک واقعہ جو یاد آتا ہے تو ہنسی آجاتی ہے ایک بارمیرے اور بھائی کے کپڑے
درزی نے سیے تو آنھیں دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔۔۔ کیونکہ ڈارک اورلائٹ براؤن رنگ کے دو
سوٹ پیس تھے اور درزی نے ڈارک براؤن کلر کی شلواریں اورلائٹ کلر کی قمیضیں سی دی تھیں
جن کا فرق کافی واضح تھا مگر اُن کی علجت نے کارنامہ دکھا دیا
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:

بہت بہت شکریہ زحال اتنے مزے کے جوابات کے لیے
 
تعبیر

محفلین
نہ بھئی نہ
ہم تو نہیں بولنے والے:silent3:

ڈبل غصہ:angry:

نمبر ایک صاحبہ دھاگہ نے ہم کوں ٹیگ نی کیتا
نمبر دو ہم کوں مرزا نے ٹیگ کیتا (حالانکہ میں نے 3 بار کہا تھا اور تم نے میرے تھریڈ پر ٹیگ پھر بھی کسی کو نہیں تھا کیتا، چل تیری میری کچی)

اے کی گل کیتی :eek:
میں نے تو کسی کو بھی ٹیگ نہیں کیا اگر اوروں کو کرتی اور آپ کو نہیں تو آپ کا شکوہ جائز بھی ہوتا
مجھے کوئی ٹیگ کرے تو سمجھ بھی آتی ہے کہ میں ہوں نالائق اور غیر حاضر رکن
نمبر دو بریکٹ میں جو لکھا ہے اس میں کسے مخاطب کیا ہے؟؟؟

نمبر تین یہ سب سوالات خواتین کیلئے ہیں ، اور اللہ کے فضل سے میں خاتون یا خاتون نما بھی نہیں
:laugh::laugh::laugh:
اچھا ہوا بتا دیا ورنہ شک ہی رہتا :p
کس نے کہا خواتین کے لیے ہے وہ سوال
ہاں یہ کہ سکتے تھے کہ یہ سوال میرڈ کے لیے ہے یا ان میرڈ کے لیے

نمبر چار یہ عید صرف خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے، ہم تو بس عید کی نماز ختم ہوئی کہ عید بھی ختم
یہ کیسی لاجک ہے:eek:
خواتین بے چاریوں کی عید تو کچن میں ہی گزر جاتی ہے

نمبر پانچ میں کپڑے بدل کر جاؤں کہاں میں عید مناؤں کس لیے
اپنے لیے اور سنت کی پیروی کرنے کے لیے

بہت بہت شکریہ چھوٹے غالب جی کی آپ نے غصے اور ناراضگی کے باوجود جوابات دیے :)
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
3899.gif
1) اپنی اور سب کی خوشحالی کے لئے دعا مانگتا ہوں۔ کرتا تو کچھ بھی نہیں، بس معمول کے مطابق رات گئے تک جاگتا رہتا ہوں، کوئی فلم دیکھ لی، کچھ پڑھ لیا یا انٹرنیٹ پر لگ گیا۔​
اب چونکہ رپورٹنگ میں یا نیوز ڈیسک پہ نہیں ہوں تو چاند رات گھر پر ہی گزرے گی۔
3899.gif
2) تیاری رمضان سے پہلے ہی مکمل ہوگئی تھی۔ مہندی رنگ کی کڑھائی والی ایک ریڈی میڈ شلوار قمیض ہے۔ ایک شلوار قمیض درزی کو بھیجی تھی مگر پتا چلا کہ عید پر اس کے ملنے کا کوئی امکان نہیں۔ اماں نے امریکہ سے ایک خاص موقعے کے لئے کچھ پینٹ شرٹس بھیجی تھیں، وہ موقع تو ابھی تک آیا نہیں، سو اب کہا جارہا ہے کہ ان میں سے کوئی پہن لو جب وہ موقع آئے گا تب اور کپڑے مل جائیں گے۔​
3899.gif

3)عید ایک بہت شاندار موقع ہے جو خوشیاں سمیٹنے ہی نہیں بلکہ بانٹنے کا بھی درس دیتا ہے۔ عید کی خوبصورتی لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔ لڑکیوں کے لئے تو واقعی چوڑیوں اور مہندی کے بغیر عید ادھوری ہوتی ہے۔​
3899.gif
4)عید کی نماز اکثر مینارِ پاکستان کے سائے تلے ادا کرتا ہوں اور واپس آکر پہلے دادی کے گھر جاتا ہوں، پھر تایا کے گھر (تایا اور تائی فوت ہوچکے ہیں تو ان کی اولاد مجھے بہت عزیز ہے) اور پھر اپنے گھر آ کر امی ابو اور بہن بھائیوں سے ملنے کے بعد اپنے کمرے میں بند ہوکر بیٹھ جاتا ہوں۔ کوئی آجائے تو مل لیتا ہوں ورنہ زیادہ وقت اپنے کمرے میں اکیلے ہی گزارتا ہوں۔ کچھ دوستوں اور اماں کو فون کرلیتا ہوں اور بس۔​
3899.gif
5)گوشت لازمی پکتا ہے اور کوئی ایک میٹھی ڈش بھی ضرور بنتی ہے۔​
3899.gif
6)سب سے ملنا اور انہیں خوشیاں دینا بہت اچھا لگتا ہے۔ ناپسند کچھ بھی نہیں۔​
3899.gif
7)میں بہت کم جاتا ہوں دوسروں کے گھر، البتہ ہماری طرف کوئی آئے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔​
3899.gif
8)ایک عید کارڈ ملا ہے، کالج کی الیومنائی ایسوسی ایشن کی طرف سے، بھیجا کسی کو نہیں۔ یادگار پیغام کوئی بھی نہیں۔​
3899.gif
9)حالی کا ایک شعر ہے:​
عید اور نو روز سب ہے دل کے ساتھ
دل نہیں جو پاس دنیا ہے کباڑ
3899.gif

10)عیدی لینے کے دن تو کب کے گزر چکے، اب تو میں خود سب کو عیدی دیتا ہوں اور بہت اچھا لگتا ہے۔ میں بہنوں، بھائیوں، کزنوں اور محلے کے بچوں کو عیدی دیتا ہوں۔​
3899.gif
11)2008ء میں میں سماء ٹی وی کے لئے رپورٹنگ کرتا تھا۔ عیدالفطر کے موقع پر معمول کے مطابق چاند رات دفتر میں گزری۔ رات کے آخری پہر میں پیغام ملا کہ گورنر سلمان تاثیر عید کی نماز بادشادہی مسجد میں ادا کریں گے، لہٰذا میں بھی وہیں نماز پڑھوں جس کے بعد وہاں سے ہماری براہِ نشریات ہوں گی۔ عید کے کپڑے گھر پڑے تھے اور میں نے سوچا کہ گھر کیا جانا ہے اس وقت، لہٰذا اسی وقت اپنے کیمرہ مین اور ڈرائیور کو ساتھ لیا اور انارکلی جا کر شلوار قمیض خرید کر لایا۔ فجر کے بعد ایک خاتون ہم کار نے کہا کہ انہیں گھر جانا ہے اور ان کے پاس سواری نہیں ہے۔ میں نے کہا ہم اسی طرف جارہے ہیں، آپ کو گھر چھوڑ دیں گے۔ انہیں گھر چھوڑ کر ان کے محلے میں ہی ایک دھوبی کو کپڑے استری کرنے کے لئے دیئے اور وہیں حجام سے خط بنوایا۔ (زندگی میں پہلی اور یقینا آخری بار) بازار میں دھوبی کی دکان کے اندر کپڑے بدلے اور مسجد پہنچے۔ نماز کے بعد براہِ راست نشریات کا آغاز ہوا تو اس دوران میں میرے موبائل کی بیٹری چارجنگ کم ہونے کی وجہ سے دغا دے گئی۔ اب میں اپنی بات مکمل کرکے بت بن کر کھڑا ہوگیا اور انتظار کرنے لگا کہ اب کیا ہوتا ہے۔ میں دھوپ میں کھڑا تھا اور گرمی سے برا حال ہورہا تھا۔ 20 منٹ بعد ڈرائیور نے آکر بتایا کہ کیمرے سے ہٹ جائیں جو ہونا تھا ہوچکا ہے۔​
بہت خوب :applause::applause::applause:
عاطف خالد بٹ بہت بہت شکریہ اور محفل مین خوش آمدید :):):)

تو کیا اب آپ ٹی وی میں کام نہیں کرتے؟؟؟
 
Top