عید کا دستر خوان

عزیزامین

محفلین
میری طرف سے سب کو عید مبارک جیسا کے عید کی آمد آمد ہے اسی سلسلے میں یہ دھاگا بنایا ہے جس میں آپ کو عید کے تینو دن کے دستر خوان کا بتانے ہے ژکری خدا حافظ
 

ماوراء

محفلین
ابھی کچھ دیر میں روزہ کھلنے والا ہے۔ پھر میں ان شاءاللہ سویٹ ڈش میں لبِ شیریں رات کو ہی بنا کر رکھ دوں گی۔ اور عربی پلاؤ کی نئی ڈش سیکھی ہے، وہ بناؤں گی، اور اس کے ساتھ شیش کباب۔ باقی امی بنائیں گی۔
 

ماوراء

محفلین
ابھی میرے پاس وقت نہیں۔ ان شاءاللہ بعد میں ہی کروں گی۔ ترکیب ابھی لکھی ہوئی بھی میرے پاس نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
پھینیاں‌ دودھ میں چلیں‌ گی صبح۔ اور دوپہر میں‌ گوشت وغیرہ پک جائے گا۔ اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے عید پر متوسط طبقے کے لیے۔
 

سارہ خان

محفلین
ناشتے میں بھنی ہوئی سویاں

لنچ میں کیونکہ دعوت کا اہمتمام کرنا تھا اس لئے فرائی فش ۔۔ مٹن ۔۔ وائٹ چکن کڑھائی ۔۔ گلاوٹ کا قیمہ ۔۔ چکن بائٹ ۔۔ شیر خرمہ اور رس ملائی ۔۔
 

سارا

محفلین
ہمارے ہاں آج اتنا زیادہ نہیں بن رہا کہ 2 دن بعد بھتیجے کا حقیقہ ہے تو اس دن کافی کچھ پکانا ہے۔۔آج جو بن رہا ہے ۔۔
پائے۔۔ قورمہ۔۔ چکن پلاؤ۔۔رائتہ۔۔۔2 طرح کی سویاں۔۔امی کباب بھی بنانا چاہ رہی تھی لیکن ہم نے منع کر دیا کہ رمضان میں بہت کھایا ہے سب نے۔۔:rolleyes:
 

سارہ خان

محفلین
شیر خرمہ اور رس ملائی چھوڑ کر سب کی ترکیب لکھو اور ہاں تصویریں بھی لگانا۔

ترکیبیں تو لکھ دوں گی شمشاد بھائی ۔۔۔ لیکن تصویر تو جب دوبارہ بناؤں تب ہی لوں گی ۔۔ اب تو سب کچھ کھلا پلا کے ختم بھی کر دیا ۔۔

مٹن تو سمپل بھنا ہوا تھا ۔۔ وائٹ کڑھائی کی ترکیب حجاب نے لکھی ہوئی ہے ۔۔ گلاوٹ کا قیمہ بہت مزے کا ہوتا ہے اور آسان بھی اس کی ، فش کی اور چکن بائٹ کی ترکیب لکھتی ہوں فرصت میں ۔۔
 

ماوراء

محفلین
لبِ شیریں

3201910973046_ca15a6219b.jpg


سیخ کباب۔ (عین وقت پر میرا موڈ شیش سے سیخ پر آ گیا تھا)

3113910935508_04f6e66406.jpg


عربی پلاؤ

3113910078625_5d6c3b62ed.jpg


تراکیب فارغ وقت میں بلاگ پر لکھوں گی۔
 
Top