images
 
محمد وارث

لائبریرین
ہمیں بھی اپنے بچپن اور لڑکپن کے عید کارڈز یاد ہیں، محلے کی گلیوں میں لوگ چارپائیاں ڈال کر ان کے اوپر عید کارڈ سجا لیتے تھے لیکن اُن پر یہ گُل و بُلبُل کی تصاویر کی بجائے امیتابھ اور ریکھا اور زینت امان اور پروین بوبی اور ڈمپل کپاڈیہ اور نہ جانے کس کس کی تصاویر ہوتی تھیں جو ہمیں مبہوت کیے رکھتی تھیں، اللہ اللہ :)
 
وہ دور بھی کیا خوب دور تھا۔گلی،محلوں میں مصنوعی عید بازار سجائے جاتے تھے۔آمد عید کی خوب تیاریاں کی جاتی تھی۔عید کارڈ کے ساتھ تحائف کا تبادلہ ہوتا تھا۔مگر دنیا اور زندگی کی تیز رفتاری نے ہم کو ان چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے محروم کر دیا ہے۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ہمیں بھی اپنے بچپن اور لڑکپن کے عید کارڈز یاد ہیں، محلے کی گلیوں میں لوگ چارپائیاں ڈال کر ان کے اوپر عید کارڈ سجا لیتے تھے لیکن اُن پر یہ گُل و بُلبُل کی تصاویر کی بجائے امیتابھ اور ریکھا اور زینت امان اور پروین بوبی اور ڈمپل کپاڈیہ اور نہ جانے کس کس کی تصاویر ہوتی تھیں جو ہمیں مبہوت کیے رکھتی تھیں، اللہ اللہ :)
ارے وارث بھیا! کچھ اس قسم کے کارڈز کی بات کر رہے ہیں نا آپ ۔۔۔ :) :) :) اداکار بدل گئے تاہم اب بھی ایسے کارڈز چھپتے ہیں؛ چھوٹے شہروں میں اب بھی ایسے عید کارڈ بکتے ہیں غالباً ۔۔۔
image.jpg
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
پیپلز پارٹی دم توڑتی روایت کو زندہ رکھنے میں سرگرمِ عمل ۔۔۔ :) عوام کو بیسویں صدی میں رکھنے کی کامیاب حکمت عملی :) :) :) بہرصورت، ہم تو ستائش ہی کریں گے۔
eidcard3.jpg

eidcard45.jpg
 
Top